کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز بھائی ہر رکن کے ناک کے آگے ایک چھوٹا سا دائرہ ہے۔ اگر وہ روشن نظر آئے تو سمجھ لیں کہ رکن آن لائن ہے، بصورت دیگر آف لائن۔

شمشاد صاحب آپ شاید "نام" لکھنا چاہ رہے تھے، لیکن حضور یہ لفظ بھی خوب مزہ دے گیا۔ واہ واہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کا دن لال مسجد کے حوالے سے بہت ہی افسوس ناک ہے۔ مرنے والے بھی اپنے اور مارنے والے بھی اپنے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اب افسوس ہی رہ جائے گا۔ پھر آج کا دن بھی اور دنوں کی طرح گزر جائے گا۔ لوگ بھاگ اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہو جائیں گے۔ تڑپیں گے تو وہ جن کے گھروں کے چراغ بجھ گئے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ڈاکٹر صاحب اب افسوس ہی رہ جائے گا۔ پھر آج کا دن بھی اور دنوں کی طرح گزر جائے گا۔ لوگ بھاگ اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہو جائیں گے۔ تڑپیں گے تو وہ جن کے گھروں کے چراغ بجھ گئے۔

بات آپ کی درست ھے۔
جس تن لاگے ،وہ تن جانے
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ۔۔ معاف کرنا، مجھے میری نظموں کی کتاب نہیں مل رہی ورنہ اس میں بھی دو ایک نظمیں بچوں کیے لیےتھیں۔ اور اس سے زیادہ افسوس مجھے اس کا ہے کہ ناگپور سے تبادلے میں میری ایک مسودے کی فائل گم ہو گئی ہے، ناولٹ ’مائل بکرم راتیں‘ کیم جو تقریبآ نصف تو ٹائپ کر چکا تھا، لیکن باقی نصف کرنے کی فرصت نہیں مل رہی تھی، لائبریری اور لغت کے کاموں کی وجہ سے۔
تلاش جاری ہے ان دونوں کی۔۔۔
 
السلام علیکم۔
صبح بخیر قابلِ احترام ساتھیو اور دوستو!
کیا حال چال ہیں؟
میرے بعد ممکنہ حاضری ہوسکتی ہے تیلے شاہ صاحب کی۔ آج کل کافی خاموش خاموش رہنے لگے ہیں۔ کیا بات ہے شاہ صاحب؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top