کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے کون ہے جو محفل میں آیا 6 حاضر ہے۔ اسے میں نے اپنے ہی نام کر لیا ہے۔

پہلے یہی سوچا تھا کہ کسی کے نام کر دوں پھر فسادِ خلق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ گناہ اپنے ہی سر لے لیا ہے۔

آپ اراکین کی رائے کا انتظار رہے گا۔
 

ثناءاللہ

محفلین
چلیں شمشاد بھائی آپ بھی گناہ گار ہو گئے لیکن ہمارا وطیرہ ہے
گناہ سے نفرت کرو گناہ گار سے نہیں

:pak:
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اسی بہانے آپ آئے تو سہی۔

لیکن کچھ گناہ اتنے حسین ہوتے ہیں کہ بار بار کرنے کو جی چاہتا ہے۔ :wink:

(آپ نے بتایا نہیں اپنی شادی کی سالگرہ کے متعلق؟ آپ شاید گئے ہی نہیں اس دھاگے پر۔)
 

ثناءاللہ

محفلین
آج پھر آپ نے شادی کی سالگرہ والا دھاگہ یاد کرا دیا ہے ۔(شکریہ)

اس دن بجلی نے قسم کھائی ہوئی تھی کہ تم اہل محفل کا شکریہ ادا کر کے تو دیکھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تقریبا پانچ دفعہ پیغام ٹائپ کیا لیکن ہر دفعہ اسے ارسال کرنے سے پہلے ہی بجلی اسے شہید کر دیتی تھی۔ اسے ابھی چیک کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی حیران تھا کہ ابھی تک جواب نہیں آیا۔ کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ وہ دھاگہ دیکھا ہی نہ ہو۔

اب قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی

اب شاید ثناء اللہ بھائی شادی کی سالگرہ کے دھاگے پر پیغام پوسٹ کر کے آتے ہی ہوں گے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں پھر آپ دونوں کھیلیں میں تو گیا۔

واپسی ہو گی کوئی گھنٹہ بھر کے بعد۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آ چکا جناب، آپ کی طرف موسم کیسا ہے۔ سنا ہے کہ کراچی میں بہت طوفان اور آندھی آئی، بہت سے لوگ ہلاک ہوئے؟
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
السلام علیکم۔اہل محفل۔
ہمارے یہاں دس گھنٹے کے بعد ابھی ابھی بجلی آئی ھے۔
اب وارث بھائی۔یا ماورا
 

شمشاد

لائبریرین
بی بی سی کے مطابق 40 سے زائد اموات ہوئی ہیں اور ابھی مزید بارش کا امکان ہے۔

اللہ اپنا رحم کرئے۔

اب کوئی کراچی کا رکن، لیکن مشکل ہے کہ وہاں بجلی نہیں ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top