کون ہے جو محفل میں آیا 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام ابرار صاحب! اس دھاگہ میں خوش آمدید۔۔۔ ویسے یہاں صرف سلام دعا پر اکتفا نہیں کیا جاتا بلکہ یہ تُکا بھی مارنا ہوتا ہے کہ اب ہمارے بعد کون حاضر ہوگا۔۔۔
میرے خیال میں تو اب آپ ہی دوبارہ آئیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب میرے بعد عمار

میں تو آج رات جا رہا ہوں بحرین پھر وہاں سے پاکستان جاؤں گا۔

واپسی ہو گی کوئی ایک ماہ بعد ان شاء اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ عمار بھائی

مجھے بھی محفل اور اہل محفل کی کمی شدت سے محسوس ہو گی۔ کوشش کروں گا کہ وہاں سے بھی محفل کو کچھ وقت دے سکوں۔
 
وہاں جاکر وقت ملے تو ضرور تشریف لایئے گا لیکن زیادہ وقت وہاں کے لوگوں کو دیجئے گا۔۔۔ :) اتنے عرصہ عرصہ بعد تو جانا ہوتا ہے وہاں۔۔۔ پاکستان میں کہاں قیام ہوگا؟
 

شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی گیارہ ماہ بعد ایک ماہ کے لیے جانا ہوتا ہے۔ زیادہ وقت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزرتا ہے کہ بہت سارے شہروں میں رشتہ دار رہتے ہیں اور ان گیارہ ماہ کی غیر حاضری میں بہت سارے واقعات رونما ہر چکے ہوتے ہیں تو کہیں مبارک باد کے لیے اور کہیں تعزیت کے لیے، سب جگہون پر حاضری دینی پڑتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top