کون ہے جو محفل میں آیا ---41ویں لڑی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عسکری

معطل
عبد اللہ کیا حال احوال ہیں؟ بہت کم کم نظر آ رہے ہو۔

بس جی دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں ۔ :rolleyes:

میرا کیا ہے میں عیاشیاں کر رہا ہوں جدہ شریف میں:party: دنیا کی ایسی تیسی:dancing: ہمیں نا فکر ہے نا فاکہ:tongue: محفل پر کوئی دن نہیں گزرا جب حاضری نا دی ہو بس پڑھ کر چلا جاتا ہوں کسی سے گپ شپ کا دل نہیں کرتا اب نفرت بڑھ چکی ہے سیاست اور مزہب میں:sad2: لیکن ہمارا کیا نا ہم مزہب کے پنڈنت ہیں نا سیاست کے پجاری محفل میں اس کام کے بہت سارے ٹھیکیدار گھوم رہے ہیں:rollingonthefloor:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ خیر! کیا ہوا تھا بٹیا کو۔

ہماری دعائیں شگفتہ بٹیا کے ساتھ ہیں۔ اللہ انھیں مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آپ اپنی صحت کا خیال رکھا کریں اور ممکن ہوا کرے تو محفل اراکین میں سے کسی کو ایسی صورتحال سے با خبر کر دیا کریں تاکہ بر وقت دعاؤں کی کمک پہنچائی جا سکے۔ ابھی کل ہی آپ کے حوالے ماوراء بٹیا سے بات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ سعود بھائی کل فون کرتی ہوں شگفتہ بہن کو۔


شکریہ سعود بھائی ، ایک اتفاقی حادثہ پیش آیا تھا تاہم قبل اس کے کہ سنگین صورتحال پیش آتی اللہ تعالی نے عین وقت پر مدد کر دی ۔ سب کچھ خیریت رہی ۔ جہاں تک دعاؤں کی بات ہے تو مجھے یقین ہے کہ بغیر کہے بھی ہاتھ ضرور اٹھتے ہیں دعا کے لیے ۔

نہیں ماوراء کی کال نہیں آئی ۔ کچھ دن قبل میں نے ماوراء کو کال کی تھی میں نے لیکن ریسیو نہیں ہوئی کال اور بات نہیں ہوسکی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل صحیح کہہ رہی ہیں آپ۔

اگر 40 آدمی اپنی جان سے گئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کم از کم چالیس خاندان برباد ہوئے ہیں۔

شمشاد بھائی ، دکھ بہت زیادہ ہیں ، جانی و مالی ہر طرح سے عظیم نقصان ہوا ہے ۔ جو زندہ ہیں وہ زندہ در گور جیسے ! اجتماعی نقصان ہوا ہے اور غیر معمولی حوصلہ و عزم کی ضرورت ہے ۔
 
اللہ آپ کو صحت دے بٹیا۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ منظرنامہ اوارڈ کے حوالے سے بھی آپ کو مس کرتے رہے ہم۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا ہوا شگفتہ بہنا؟؟؟؟
اللہ پاک آپ کی مشکلات دور فرمائے ۔

ملک کے حالات پر تو ہر کوئی دکھی ہے ، اللہ پاک حفاظت فرمائے ۔ آمین


شکریہ زین بھائی ، میں تو ٹھیک ہوں لیکن سانحہ کراچی سے دل دکھی ہے بہت ۔ بار بار لوگوں کا خیال آ رہا ہے جو مشکل میں ہیں بہت اور وہ جنہیں زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سب کی مشکل حل فرمائے اور ہمیں ہم سب کو توفیق ہو کہ ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹ سکیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ بہن ، ایک بار پھر محفل میں‌خوش آمدید، کیسی ہیں آپ ، ایسی فرار ہوئی تھیں‌کہ بس،۔ خیر اب تو آتی رہیے گا نا۔؟؟؟

شکریہ مغل بھائی ، فرار ہونا عقیدہ ہے نہ مسلک لہذا فرار ہونے کا خیال کبھی نہیں آیا ، ہاں زندگی میں کون سی سانس آخری ہو گی یہ ہم سب میں سے کوئی نہیں جانتا ۔

رہی آنے کی بات تو اس کے لیے تو پہلے جانا ہو گا ناں اور ایسی نوبت کبھی پیش نہیں آئی ، اردو محفل فورم میرے لیے بہت اہم ہے اپنے علمی و تہذیبی تشخص کے حوالے سے اور میں ضرور ربط میں رہتی ہوں کسی نہ کسی طرح ، کسی نہ کسی ذریعہ سے جیسے بھی ممکن ہو ۔
 

تیشہ

محفلین
شگفتہ ۔۔ کہاں ہیں آپ اور کیسی ہیں ؟ :battingeyelashes:
جاگ گئیں ہیں کہ میں آؤں جگانے ۔ ۔
میں اسوقت بہت اچھے موڈ میں ہوں سو کر ایکبار اٹھ چکی ہوں :battingeyelashes:
اور آپکی راہ دیکھ رہی ہوں :happy:
 

مغزل

محفلین
ارے ارے ۔ پریشان نہ ہو گڑیا، شمشاد بھائی کی تو ہو نہیں سکتی اس عمر میں ، ہاہہا ۔۔ ان کے پالتو طوطے کی شادی کی تیاریاں ہورہی ہیں ، ۔۔ آپ بھی مہندی لگوالو، ۔۔ اور سہیلوں کے ساتھ ڈھولک لے کر بیٹھ جاؤ ۔۔ اچھے چھے گیت گاؤ ۔۔ تاکہ شمشاد بھائی کو کم غم ہو ،،، طوطے کے گھر داماد بننے کا ۔۔ ہاہہاہاہ
 

مغزل

محفلین
سب ٹھیک ہیں ، تم کیسی ہو بھیا کی جان ، اور بھا جان کیسے ہیں ، گبین میاں کیسے ہیں کیا کررہے ہیں ، ۔۔ ( ایک خبر ، آمنہ واپس آچکی ہیں ،۔ تازہ تصاویر ارسال کرتا ہوں۔)
 

جیہ

لائبریرین
سب ٹھیک ہیں ، تم کیسی ہو بھیا کی جان ، اور بھا جان کیسے ہیں ، گبین میاں کیسے ہیں کیا کررہے ہیں ، ۔۔ ( ایک خبر ، آمنہ واپس آچکی ہیں ،۔ تازہ تصاویر ارسال کرتا ہوں۔)

یہاں بھی خیریت ہے۔ اچھا توآمنہ آگئی واپس۔ کہاں ہیں تصاویر؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top