کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
172 اسکور پر سارے آؤٹ ہوگے ہیں نیوزی لینڈ نے یہ میچ جیت لیا ہے
افریکہ نے ایک آسان میچ ہار دیا ہے
اس وقت تین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے پاکستان، انڈیا اور نیوزی لینڈ چوتھی ٹیم کا فیصلہ کے کے میچ میں ہوگا
 

mfdarvesh

محفلین
بہت نالائق اور احمق ٹیم ہے ساوتھ افریقہ کی، خواہ مخواہ میچ ہار گئے ہیں، یہ ٹیم کبھی جیت نہیں سکتی ان میں سپرٹ ہی نہیں ہے جیتنے کی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے بھائی یہ "خواہ مخواہ" کے الفاظ کم استعمال کیا کریں :grin: ہمارے بلاگ پر اسی لفاظ کی وجہ سے جنگ جاری ہے ہی ہی ہی
ویسے میچ تو خواہ مخواہ ہی ہارے ہیں اس ٹیم کے ساتھ ہمیشہ ہی ایسا ہوتا ہے
 

میم نون

محفلین
بہت اچھا امپائیر ہے، میں نے تو کبھی اتنی گہری نظر نہیں رکھی کرکٹ پر بس جب پاکستان کھیلتا ہے تو اتنا کرتا ہوں کہ نتیجہ کا پتہ کر لوں، سنا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے بہترین امپائیر کا اعزاز بھی ملا ہے انھیں :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
دو دفعہ ملا ہے اور اس دفعہ بھی انشاءاللہ ملے گا اور اس ورلڈ کپ میں بھی ابھی تک علیم ڈار کے سو فیصد فیصلے درست ہیں ان کےساتھ دو اور بھی امپائیر ہیں لیکن علیم ڈار نمبر ون
 

میم نون

محفلین
اللہ انھیں اور ترقی دے اور یہ اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں، آمین۔

میں نے تو 30 کی چھٹی لے لی ہے، میچ کا مزہ اڑائیں گے انشاءاللہ
:)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
انشاءاللہ
پاکستان جیتے گا
مجھے چھٹی تو نہیں ہوگی لیکن میچ دیکھنے کا وقت مل جاتا ہے نیٹ پر دیکھ لیتا ہوں کوشش کروں گا اس دفعہ منفرد کمنٹری کریں گے یعنی کوشش کروں گا تصویریں اور ویڈیو اسی وقت لگائیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج سیری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان آخری کواٹر فائنل ہے ان میں سے جو جیتےگی وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گی
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک اوور مین 5 اسکور اور کوئی آؤٹ نہیں
آج تھوڑی دیر ہوگی اس لیے پچھ رپورٹ نہیں سن سکا اگر کسی نے سنی ہے تو یہاں شئیر کر دے
 

الف عین

لائبریرین
تین گہندوں میں پانچ رن بھی ہو گئے ہیں انگلینڈ کے۔ ویسے سری لنکا کے جیتنے کی امید ہے۔
ویسے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سارے کوارٹر فائنل فکسڈ ہیں۔ اسی وجہ سے جنوبی افریقہ ہار گیا۔ میچ فکسنگ اور سٹے والوں کے حساب سے سیمی فائنل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا ہونا ہے اور فائنل ہند اور سری لنکا کے بیچ۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تین گہندوں میں پانچ رن بھی ہو گئے ہیں انگلینڈ کے۔ ویسے سری لنکا کے جیتنے کی امید ہے۔
ویسے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سارے کوارٹر فائنل فکسڈ ہیں۔ اسی وجہ سے جنوبی افریقہ ہار گیا۔ میچ فکسنگ اور سٹے والوں کے حساب سے سیمی فائنل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا ہونا ہے اور فائنل ہند اور سری لنکا کے بیچ۔۔۔
کل کے میچ میں تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ فکسڈ ہے لیکن یہ تو پھر کھیل کے ساتھ مذاق ہے
اور جہاں یہ بات پتہ چل رہی ہے کہ یہ فکسڈ ہیں تو یہ پتہ کیوں نہیں چلتا کہ یہ کس نے فکس کیے ہیں ان کو پکڑتے کیوں نہیں کیا حکومتیں اس میں شامل ہیں
 
Top