چودہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کا کام اتنا اہم ہوگا جتنا محفل کی انتظامیہ کا بھی نہیں
کہنا کیا چاہتے ہو؟

4e6da28748b4f3026cfa840d38b168c1d8afa03b72fb10606238c2ac2591a147.jpg
 

فاخر

محفلین
جو مرضی کیلنڈر بناؤ، محفل کی سالگرہ کا چاند صرف میں دیکھوں گا!

480664_4155878_Mufti_updates.jpg
لیجئے اب مفتی منیب کو یہاں لے آئے ۔ مفتی منیب تو سیدھے سادے انسان ہیں بیچارے ،صرف رویت ہلال کا اعلان کرتے ہیں اور عاشقوں کے دل پر چھریاں چلاتے ہیں ۔ ان کے اعلان سے کسی کا ’’ہلال‘‘ نظر آجاتا ہے تو کسی کا ’’ہلال‘‘ بادلوں کی اوٹ میں چھپ جاتا ہے ۔ :LOL::LOL::LOL::LOL::LOL:
ویسے ایک بات ہے ،آپ لوگ زندہ دل قوم ہیں۔ ایک بے چارے معین اختر ہوا کرتے تھے ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین ۔ کمال کے ایکٹر نقال شعبدہ باز وہ اگر ہمارے ملک کے ہوتے تو آج ان کو ہتھیلیوں پر رکھا جاتا ۔ تمام طرح کی صلاحیت خدا نے ان کو کوٹ کوٹ کر دی تھی ۔ جب بھی طبیعت افسردہ ہوتی ہے ۔ یوٹیوب پر معین اختر کا لوز ٹاک دیکھنے لگتا ہو ں ۔(ایک شکایت ہے آپ لوگوں سے کہ :’آپ لوگوں نے فنون لطیفہ سے منسلک لوگوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق عزت نہیں دی) خیر ! ہنسنا اور ہنسانا آپ لوگوں کی فطرتِ ثانیہ ہے۔ ہنسئے ،مسکرائیے شاداب رہیے اللہ تعالیٰ مسکان و قہقہوں کو لازوال کرے آمین۔ :in-love::in-love::in-love:
 

فرقان احمد

محفلین
معطل آئی ڈیز کی جانب سے اہلیانِ محفل کو سالگرہ مبارک ۔۔۔! متحرک اور فعال ارکان کو عنقا نگر کے دورے کی خصوصی دعوت ۔۔۔!
 

عرفان سعید

محفلین
انگلینڈ سے وہ دو سو رنز مزید، جنہیں بنا کر پاکستان کو سیمی فائنل پہنچنا تھا، نے بھی غمگین مبارکباد بھیجی ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
سالگرہ؟
کون سی سالگرہ؟
شرم سے ڈوب مرو! تمہیں سالگرہ کی پڑی ہے ادھر پاکستان سیمی فائنل سے باہر بیٹھا ہے۔
سالگرہ منانے کی بجائے ورلڈ کپ کی لڑی میں آنکھیں اور کان کھول کر مراسلے کیے ہوتے تو صورتِ حال آج مختلف ہوتی۔
مٹی ڈالو اس سالگرہ پر!
کوئی اور بات کرو۔

حسن نثار کا خصوصی پیغام

hqdefault.jpg
 
آم کے اُس پیڑ کی جانب سےاردو محفل کی چودھویں سالگرہ کی مبارکباد آئی ہے، جس پر پچھلے برس ریکارڈ توڑ پھل لگا تھا!

اس پیغام کے ساتھ کہ "اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں!" :heehee:
 

زیک

مسافر
ننگا پربت بیس کیمپ پر دو کوہ پیماؤں نے اپنی قبروں سے بھی سالگرہ مبارک کا پیغام بھیجا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
نیم کے درخت پر چڑھے کریلے کی بیل میں لگے سب سے زیادہ کڑوے کریلے کے بیجوں نے بھی گنے کا رس ادھار لے کر میٹھی مبارک باد بھیجی ہے ۔
 

زیک

مسافر
راما جھیل تک فیشن ایبل سینڈلز میں برف پر سے گزر کر آنے والی ہائیکرز نے بھی محفل کو سالگرہ مبارک کہا ہے
 
Top