چودہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

عرفان سعید

محفلین
میری تجربہ گاہ سے کیمیائی بخارات چھوڑتی ہوئی فلاسک کی جانب سے تمام محفلین کو اردو محفل کی چودھویں سالگرہ مبارک ہو!
فلاسک کا پیغام ہے:
"میری طرح محفل میں شرلی چھوڑتے رہو"
:)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
وزیراعظم پاکستان کا سالگرہ پر خصوصی پیغام:
سالگرہ آ نہیں رہی، سالگرہ آ گئی ہے!
میری خلائی (اور خیالی) رصد گاہ سے موصول شدہ "ای-ڈاک" مطابق ایک جائیگینٹک مواصلاتی سیارہ جدید ترین آلات سے لیس کر کے محفل کے مدار میں چھوڑا جائے گا یہ چودھویں سالگرہ پر چودھویں کے چاند کی طرح روشن ہو گا اور اس کا کام اتنا اہم ہوگا جتنا محفل کی انتظامیہ کا بھی نہیں ۔
اس کا مشن ہوگا مذہب سائنس کے زمروں پر خاص نظر رکھنا اور ہم آہنگی کے پیغامات بروقت ارسال کرنا ، محفل کی فضا کو خوشگوار بنانا ، عدم برداشت اور شدت کو ختم کرنا ، دوستانہ ماحول کو یقینی بنانا اورمحفلین کی ملاقاتوں کےحیلے تلاش کرنا ۔ :)
 

فلسفی

محفلین
اب میں کچھ کہوں گا تو "کیمیا گر" کو "فلسفہ" لگے گا، لہذا کچھ کہنے کے بجائے اس سالگرہ پر محبت بھرا "سیبے والا بم" پھاڑنے کی سعادت حاصل کرنا چاہوں گا جس کے پھٹنے سے تخریب کاری یہ ہو کہ کوئی تخریب کار باقی نہ رہے۔ اور سب کے دل محبت سے بھر جائیں۔

جس کا دھواں، عود کی لکڑی کے خوشبودار دھوئیں جیسا ہو جو دل اور دماغ کو معطر کردے اور کینہ و فساد کو کافور کردے۔ اور اس محفل کو سدا اپنی خوشبو سے مہکاتا رہے۔
 

سید عمران

محفلین
اب میں کچھ کہوں گا تو "کیمیا گر" کو "فلسفہ" لگے گا، لہذا کچھ کہنے کے بجائے اس سالگرہ پر محبت بھرا "سیبے والا بم" پھاڑنے کی سعادت حاصل کرنا چاہوں گا جس کے پھٹنے سے تخریب کاری یہ ہو کہ کوئی تخریب کار باقی نہ رہے۔ اور سب کے دل محبت سے بھر جائیں۔
اور جب آپ فلسفہ بھگارتے ہیں تو کیمیاگر کو کیمیائی تعاملات لگتے ہیں، جیسے :
جس کا دھواں، عود کی لکڑی کے خوشبودار دھوئیں جیسا ہو جو دل اور دماغ کو معطر کردے اور کینہ و فساد کو کافور کردے۔ اور اس محفل کو سدا اپنی خوشبو سے مہکاتا رہے۔
 
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ ہونے والے بنگلہ دیش کے ساتھ میچ کو جیتنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اردو محفل کی 14 ویں سالگرہ پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
فواد چوہدری نے اس اعلان کے ساتھ تمام محفلین کو مبارک باد بھیجی ہے:
میں نے اگلے پانچ سالوں کا اردو محفل کی سالگرہ کا کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔ منتظمین کو آئندہ تکلیف کرنے کی ضرورت نہیں۔

ffb4a2b92df38b5cb91866ef40dcf120_XL.jpg
 

فاخر

محفلین
ازراہ تفنن فواد چودھری کے محفل میں آجانے کے بعد ہمارے وزیر اعظم کوبھی رہا نہیں گیا ۔ انہوں نے محفلین کو ’’شبھ کامنائیں‘‘ مبارک باد بھجوائی ہے۔ یک نہ شد دو شد کامحاورہ یہاں منطبق ہوگیا ۔

۔
modiinterview19042019-0.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سب سے بڑی ڈچ نیوز ایجنسی کے مطابق ۔
ہالینڈ کے وزیر اعظم نے صبح سائیکل پر اپنے دفتر جاتے ہوئے سائیکل کی گھنٹی بجاتے ہوئے اردو محفل کی سالگرہ پر مبارکباد بھیجتے پائے گئے ۔
نامہ نگار لکھتا ہے کہ اس پرمسرت موقع پر انہوں نے سائیکل چلاتے ہوئے دونوں ہاتھ چھوڑ کر خوشی کا اظہار بھی کیا اور گرتے گرتے بچے ۔ :rollingonthefloor:
 
Top