ڈاؤن لوڈ ایبل ای بکس

قیصرانی

لائبریرین
کیا لائبریری پروجیکٹ کی کتابیں‌کہیں‌ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھی گئی ہیں؟ جہاں‌سے تمام کتب ایک ساتھ یا باری باری ڈاؤنلوڈ کی جاسکیں‌

مجھے افسوس ہے کہ فی الوقت ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔ ابھی تک ہم لوگ ای بک کی فائنل شکل کے لئے متفق نہیں ہو سکے کہ آیا پی ڈی ایف بہتر رہے گی یا ورڈ یا سی ایچ ایم یا کوئی اور۔ اسی طرح کوئی ایک فانٹ بھی نہیں موجود کہ جس کو استعمال کیا جائے اور اکثریت کو پسند بھی ہو
 

شکاری

محفلین
جب آپ لوگ اس سے متفق ہوجائیں گے تو فائنل بھی دیکھ لیں گے لیکن ابھی جو کتاب جس شکل میں موجود ہے ان کا لنک ہی دے دیں۔
اگر ہوسکے تو ڈاؤنلوڈ ایبل بکس کا ایک الگ دھاگا کھول کر وہاں صرف بکس لنک دے دیا کریں،
 
پاکستان انڈیا میں تو شاید لیگل ہی چلے، لیکن لیگل میں صفحہ بہت زیادہ لمبا ہو جاتا ہے۔ ابھی میں‌نے یہ کتاب لیٹر سائز پر رکھی ہے

جواب کافی عرصہ بعد دے رہا ہوں کیونکہ پہلے کبھی اس دھاگے میں آنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ بہرحال، پاکستان میں نہ لیٹر سائز استعمال ہوتا ہے اور نہ ہی لیگل۔ بلکہ یہاں A4 اور فولیو سائز (8.5x13( انچ پیپر استعمال ہوتے ہیں۔ ویسے، میری رائے میں اے فور مناسب ہے۔
 

زہیر

محفلین
ناچیز کا مشورہ ہے کہ اڈوب اکروبیڈ 9سے اگر پی ڈی ایف بنائی جائے تو سرچ کرنا ممکن نظر آتاہے۔
مینے اپنے پاس تجروبہ کرکے دیکھا ہے۔
 

میم نون

محفلین
آج یوم پاکستان کے موقع پر خواہش تھی کہ کوئی کتاب اسی موضوع پر مل سکے، کتاب تو نہیں ملی لیکن اسے ڈھونڈتے ہوئے اس دھاگے پر آ پہنچا۔

گزارش یہ ہے کہ پی ڈی ایف بنانے کا سلسلہ کہاں تک پہنچا ہے اور کونسی کتابیوں کی ای بک بنائی جا چکی ہے اور کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

والسلام،
 

الف عین

لائبریرین
کون سی کتاب۔ اور کون سا نوری نستعلیق؟ ان پیج کا نوری نستعلیق؟ علوی نستعلیق میں کتابیں دستیاب ہیں میری دستخط کے لنک پر۔ اور جمیل نستعلیق فانٹ میں درکار ہوں تو ان کو دوبارہ فارمیٹ کر دو۔
 

میم نون

محفلین
آج یوم پاکستان کے موقع پر خواہش تھی کہ کوئی کتاب اسی موضوع پر مل سکے، کتاب تو نہیں ملی لیکن اسے ڈھونڈتے ہوئے اس دھاگے پر آ پہنچا۔

گزارش یہ ہے کہ پی ڈی ایف بنانے کا سلسلہ کہاں تک پہنچا ہے اور کونسی کتابیوں کی ای بک بنائی جا چکی ہے اور کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

والسلام،

شائد کسی رکن کا میری گزارش کی طرف دھیان نہیں گیا۔

اگر کوئی دوست کچھ رہنمائی کر سکے تو نوازش ہو گی۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
عزیزم، محفل میں کام بہت ہوا ہے لیکن بے ترتیب۔ میں نے ترتیب لانے کی کوشش کی ہے اور یہاں بھی جو کتابیں ٹائپ کی گئی ہیں۔ان کو بھی شامل کر دیا ہے۔ دیکھیں میرے دستخط کا لنک۔۔البتہ میں پی ڈی ایف کی شکل دو وجوہ سے پسند نہیں کرتا۔ ایک اہم وجہ تو یہ ہے کہ عوام الناس کو یہ پیغام مل جائے کہ ورڈ اور ٹیکسٹ فارمیٹ میں بھی اردو تحریر کی جا سکتی ہے۔ جن کو علم نہ ہو، اور وہ کتابیں داؤن لوڈ کر کے ورڈ میں دیکھیں تو ان کو خوش گوار حیرت ہو، اور اردو تحریر کی طرف راغب ہو جائیں، اور تصویری اور رومن اردو سے پ“یچھا چھڑا لیں۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ اکثر پی ڈی ایف میں گوگل یا دوسری تلاش ممکن نہیں ہوتی، اس لئے کوئی ڈھونڈھے بھی اس کو مطلوبہ متن مل سکے، اس کی کوئی گارنٹی نہیں۔
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ اعجاز انکل، آپکی بات ایک حد تک درست ہے، لیکن مجھے پی ڈی ایف میں ہی پڑھنا اچھا لگتا ہے، البتہ شرط یہ ہے کہ پی ڈی ایف ٹیکسٹ فارمیٹ سے بنی ہو نا کہ سکین شدہ ہو۔

میرا خیال ہے کہ اگر پی ڈی ایف میں بھی اردو کی تلاش کی سہولت ہو اور ٹیکسٹ کو آسانی سے کاپی پیسٹ کیا جا سکے تو اس کے استعمال کرنے میں بھی کوئی دقت نہیں ہونی چاہئیے، تب تو آپکے اعتراضات بھی دور ہو جائیں گے، کیونکہ اگر تلاش کی سہولت موجود ہو تو ان ای بکس کو آسانی سے گوگل کیا جا سکتا ہے۔
فی الحال تو یہ سہولیات موجود نہیں، لیکن انشاء اللہ کوئی نا کوئی دوست جلد اسپر بھی کام کرے گا۔

میں آپکے دستخط میں موجود ربط پر پہلے ہی دیکھ چکا تھا، ماشاء اللہ کافی کتابیں جمع کر رکھی ہیں آپنے، لیکن مجھے صرف ٹیکسٹ پڑھنا اچھا نہیں لگتا اس لئیے ان سے زیادہ استفادہ نہیں کر سکا۔

ایک گزارش ہے، آپکی ویب سائٹ پر تلاش کرنا بہت مشکل ہے اور سارا ٹیکسٹ کچھ "بے ترتیبی" بہت بڑے سائز میں لکھا گیا ہے، اگر اسکو تھوڑا درست کر دیں اور تلاش کی بہتر سہولت مہیا کر سکیں تو مجھ سمیت بہت سوں کا بھلا ہو گا۔
مجھے تو ویب سائٹ کا کچھ بھی علم نہیں وگرنہ میں اپنی خدمات پیش کر دیتا۔
 

الف عین

لائبریرین
نوید، دیکھیں
kitaben.urdulibrary.org
اس میں تلاش کی سہولت مہیا کر دی ہے۔ اگرچہ کتابیں ابھی سو پچاس ہی ہیں۔ مزید ترمیم کر کے دھیرے دھیرے اپ لوڈ کر رہا ہوں۔ دستخط والی سائٹ میں مزید اپ ڈیٹ نہیں ہو گی۔
 

zain shahzad

محفلین
سلام مسنون!
جب بھی انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے حوالے سے بات ہو گی....آپ اور آپ کے رفقائے کار کا تذکرہ سنہرے حروف میں کیا جائے گا....آپ حضرات جس مخلصانہ انداز میں اکیسویں صدی میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں....سچ پوچھیے تو دیکھ کر رشک آتا ہے....یہ سب کام تو ایسے ہیں کہ حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوششیں کی جانی چاہییں. لیکن جنوں تو جنوں ہی ہوتا ہے اور دوانے بھلا کب کسی کا انتظار کیا کرتے ہیں!!! سو میں تو یہی دعا کروں گا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو اس محنت کا صلہ دے....آمین...
 
Top