ڈاؤن لوڈ ایبل ای بکس

قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائی نے لکھا کہ

[*]کم از کم کتاب کے اصل متن اور دوسرے مواد پر ڈائریکٹ جانے کے لئے بک‌مارک ہوں۔ مزید بہتر ہو گا اگر کتاب کے چیپٹر وغیرہ کے بھی بک‌مارک اور ہائپرلنک ہوں۔

یہ بہت عمدہ خیال ہے

[*]اردویب کیا ہے والا صفحہ بہت general ہے اسے لائبریری سے زیادہ متعلق ہونا چاہیئے۔

اس سلسلے میں بھی آپ کی بات بجا ہے

[*]کتاب میں پیراگراف بریک کا فاصلہ کچھ کم لگتا ہے۔

بجا کہا

[*]کتاب کی فہرست سے پہلے والا حصہ عام طور سے ناشر کی ملکیت ہوتا ہے۔ اسے شامل کرنا شاید صحیح نہ ہو۔

درست

[*]صفحہ نمبر غائب ہیں۔

بجا کہا :)

[*]ہیڈر یا فوٹر میں کتاب کا نام یا اور کوئی ایسی معلومات جیسے عام طور پر کتابوں میں ہوتی ہے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

اس سلسلے میں‌کوئی تجویز؟

[*]لائسنس اور لیگل سٹیٹمنٹ؟

یہ واقعی بہت ضروری بات ہے

[*]ٹیکسٹ سرچ کام صحیح نہیں کرتی۔ ایشیاٹائپ والی فائل میں مثلاً “ھ“ والے الفاظ کی تلاش کام نہیں کر رہی۔

سوائے تاہوما کے، کوئی بھی فائل سرچ نہیں‌ کر کے دے رہی‌ :(

[*]میری تجویز ہے کہ سادہ ٹیسکٹ فائل (یعنی فائل جو ڈاؤنلوڈ ہو سکتی ہو) لازمی قرار دی جائے اور پی‌ڈی‌ایف یا ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل اگر ہو سکے تو provide کی جائے۔[/list]

یہ بات بھی بالکل بجا کہی
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
صفحے کا سائز لیٹر ہو یا A4؟ پاکستان اور انڈیا میں کیا استعمال ہوتا ہے؟ یہاں امریکہ میں لیٹر ہوتا ہے جبکہ یورپ میں A4۔
پاکستان انڈیا میں تو شاید لیگل ہی چلے، لیکن لیگل میں صفحہ بہت زیادہ لمبا ہو جاتا ہے۔ ابھی میں‌نے یہ کتاب لیٹر سائز پر رکھی ہے
 

زیک

مسافر
ہر فائل میں کئی فونٹ embed ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ مثلاً ایشیاٹائپ والی فائل میں پاک نستعلیق کا کچھ حصہ بھی embed ہے۔ اس کے علاوہ ٹائمز اور ایریل بھی شاید embed ہیں۔

دوسرے یہ تمام فائلیں پی‌ڈی‌ایف ورژن 1.2 جو ایکروبیٹ 3.0 کے ساتھ آیا تھا کے سٹینڈرڈ پر ہیں۔ کیا ہم یہ کہیں سے معلوم کر سکتے ہیں کہ پی‌ڈی‌ایف کے مختلف ورژن میں کیا فرق ہے؟ اور کیا ہمیں کوئی نیا ورژن استعمال کرنے سے خاص فائدہ ہو گا؟

تیسرے فائل کی properties کو صحیح طریقے سے fill کریں کہ اس سے سرچ میں کئی فوائد ہوں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہر فائل میں کئی فونٹ embed ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ مثلاً ایشیاٹائپ والی فائل میں پاک نستعلیق کا کچھ حصہ بھی embed ہے۔ اس کے علاوہ ٹائمز اور ایریل بھی شاید embed ہیں۔

یہ بناتےوقت کی غلطی ہے کہ پہلی فائل کی پراپرٹیز کو تمام جگہ استعمال کر لیا گیا تھا۔ آئندہ احتیاط ہوگی

دوسرے یہ تمام فائلیں پی‌ڈی‌ایف ورژن 1.2 جو ایکروبیٹ 3.0 کے ساتھ آیا تھا کے سٹینڈرڈ پر ہیں۔ کیا ہم یہ کہیں سے معلوم کر سکتے ہیں کہ پی‌ڈی‌ایف کے مختلف ورژن میں کیا فرق ہے؟ اور کیا ہمیں کوئی نیا ورژن استعمال کرنے سے خاص فائدہ ہو گا؟

اس سلسلے میں‌ میں بدتمیز سے درخواست کروں گا کہ وہ کچھ روشنی ڈال سکیں

تیسرے فائل کی properties کو صحیح طریقے سے fill کریں کہ اس سے سرچ میں کئی فوائد ہوں گے۔

جی درست کہا۔ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
دوسرے یہ تمام فائلیں پی‌ڈی‌ایف ورژن 1.2 جو ایکروبیٹ 3.0 کے ساتھ آیا تھا کے سٹینڈرڈ پر ہیں۔ کیا ہم یہ کہیں سے معلوم کر سکتے ہیں کہ پی‌ڈی‌ایف کے مختلف ورژن میں کیا فرق ہے؟ اور کیا ہمیں کوئی نیا ورژن استعمال کرنے سے خاص فائدہ ہو گا؟
شاید یہ لنک کچھ مدد کر سکے

http://www.jdempsey.com/create-better-pdfs-by-understanding-the-formats/
 
قیصرانی بھائی : میں نے ابھی ابھی وہ لنک پڑھا ہے جو آپ نے دیا ہے ۔ پڑھ کر میری خوشی کا ‏توکوئی ٹھکانا نہیں رھا ۔ اس لنک میں دی گئی معلومات کے مطابق سب سے بہتر پی ڈی ایف ‏فائلز ایکروبیٹ 6 سے بنائی جا سکتی ہیں ۔ اور ایکروبیٹ 6 میرے پاس موجود ہے ۔ ‏

اس لنک میں مضمون نگار کہتا ہے ۔ ‏
[align=left:dafb4aa665]Acrobat 6 (PDF 1.5)
This is probably the version you should use for most screen resolution proofs, internal ‎PDFs and for output with commercial printers. Lots of people have this version and it’s a ‎proven winner. This version introduced layers to the PDF format and allows for ‎JPEG2000 compression, a new JPEG format that uses better compression methods. This ‎version also properly supports transparency in the PDF file.
[/align:dafb4aa665]‎‏ ‏

تو میں سمجھتا ہوں کہ مجھے بھی اس سلسلے مین کچھ کرنا چاہیے ۔
 
رائٹر : جس سے پی ڈی ایف بنائی جا سکتی ہیں ۔ میں پانچ منٹ میں ایک دو صفہوں پر ‏مشتمل ٹیسٹ کاپی ابھی ان باکس کی مدد سے یہاں پیش کرتا ہوں ۔ ‎ ‏
 
میں بہت شرمندہ ہوں ۔ میں ڈائل اپ اکاونٹ استعمال کر رہا ہوں اور وہا ں سے کوئي بھی فائل ‏باکس ڈاٹ نیٹ میں اپ لوڈ نہیں ہو رہی ۔ ریپڈ شیر کا بھی پتا نہیں لگ رہا کہ اس پر فائل ‏کیسے اپ لوڈ کی جائے ۔ ‏
 
لیں جناب ۔ میں نے بھی ٹرائی کی ہے ۔ اور اس کہانی کے دو صفحات حسب عادت رنگا رنگ تیار ‏کیئے ہیں ۔ سب سے گزارش ہے کہ ان دو صفحات کو اتار کر چیک کریں ۔


نوٹ ! میری بنائی ہوئی پی ڈی ایف میں ہائٹر ٹیکسٹ روابط کام بھی کرتے ہیں ۔ یعنی ان کو ‏کلک کیا جا سکتا ہے ۔

فائل حاصل کرنے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔ اور جلد ہی مجھے اپنی رائے بھی ‏دیں ۔ کیونکہ ۔ امی گالیاں دے رہی ہیں کہ میں رات کے تین بجے اسی مسلے کی وجہ سے نہیں ‏سویا ہوں ۔ :(
http://fileplace.co.nr/download.php?file=281744
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات جو میں نے نوٹ کی ہے وہ یہ کہ کتاب کے صفحات میں ہیڈر اور فوٹر میں کوئی انفارمیشن نہیں ہے۔ ان جگہوں پر صفحہ نمبر، کتاب کے جزو (چیپٹر) کا نام وغیرہ شامل کیا جانا چاہیے۔
 
میری جانب سے بھی ایک پی ڈی ایم

اللہ کے فضل سے میں نے اپنے طور پر پوری کہانی کو پی ڈی ایف میں تبدیل کر دیا ہے ۔ بتائیں ‏کہ آپ کو کیسی لگی ؟ ‏

میں نے فہرست کو لنک سے جوڑ دیا ہے ۔ یعنی کہ فہرست میں جب آپ حصہ اول سوم تصور ‏کو کلک کریں گے تو ڈائریکٹ ہی حصہ سوم پر پہنچ جائیں گے ۔

391665135_2e5f5dcdb7_o.jpg
‎‏

میں نے نبیل بھائی کے کہنے کے مطابق ، صفحات کو نمبر بھی دے دیئے ہیں ۔ پڑھنے والے کی ‏آسانی کی خاطر صفحہ کے دونوں جانب ، یعنی اوپر اور نیچے نمبر دیئے گئے ہیں ۔ ‏

کہانی کی پی ڈی ایف اتارنے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
Download Khawaja Kahani.pdf
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب شمیل، پہلے کی نسبت فانٹ، فانٹ سائز کافی بہتر ہے۔ اور رنگوں کے استعمال سے بھی میرا خیال ہے دِکھنے میں کافی اچھا لگ رہا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب شمیل بھیا، اگر ممکن ہو تو چند دیگر فانٹس کے ساتھ بھی یہ فائل بنا کر ادھر پوسٹ کر دیں۔ یعنی پاک نستعلیق، نفیس نستعلیق، تاہوما وغیرہ

دوسرا صفحہ نمبر صفحے کے ہیڈر اور فوٹر، دونوں‌ جگہ آ رہا ہے
 
زکریا بھائي : میں نے لاکھ کوشش کی کہ فائل سائز کم ہو لیکن ۔ لیکن ایسا نہیں ہو سکا ۔ اور ‏ویسے بھی لوگ تو 30 ایم بی کی بکس اتارنے میں ماہر ہو چکے ہیں ۔‏
 
Top