ڈاؤن لوڈ ایبل ای بکس


نئے ورژن کا عکس
393275662_c6e0602ff9_o.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، صرف سائز کو چھوڑ کر باقی سب بہت عمدہ ہے۔ پاک نستعلیق میں‌بھی ایک کاپی پکڑائیں ذرا جلدی سے
 
قیصرانی بھائي : میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ پی ڈی ایف فائل کا سائز کم سے کم ہو ۔ لیکن ‏میری اس طرح کی تھیم کے ساتھ اردو نسخ ایشیا ٹائٹ میں چھے میگا بائٹ سے کم نہیں ہو ‏پا رہا اور اگر میں نفیس نستعلیق فونٹ استعمال کروں تو فائل سائز بارہ میگا بائٹ تک جا ‏پہنچتا ہے ۔ میں نے ابھی تک پاک نستعیق پر تجربات نہیں کیئے ۔ ‏

میں ایکروبیٹ 6 استعمال کرتا ہوں ۔ شاید ایکروبیٹ کا یہ ورژن اردو یونی کوڈ فونٹس کو ‏نہیں پہنچاتا اور ایک تصویر کی طرح ہی ڈیل کر رہا ہے ۔ یہی وجہ سے فائل سائز بڑھ رہا ہے ۔ ‏بی ٹی بھائی سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں تجربات کریں ۔ بی ٹی بھائی بتاتے ہیں کہ ان ‏کو پاس ایکروبیٹ کا نیا ورژن ، یعنی ایکروبیٹ 8 ہے ۔ شاید اردو یونی کوڈ کو وہ صحیح طرح ‏ہینڈل کر پائے ۔ ‏

‏ میری نظر میں پی ڈی ایف میں لکھی گئی اس کہانی کے اندر گرافک اور تھیم کا ہونا بہت ‏ضروری ہے ۔ اس سے کہانی پڑھنے والے کو اچھا تاثر ملتا ہے ۔مجھے اس سلسلے میں بقیہ ممبران ‏کا بھی فیڈ بیک نہیں ملا ۔ جیسے سسٹر سیدہ شگفتہ ، سسٹر مہوش ، نبیل بھائی ، بی ٹی بھائی ‏، تفسیر صاحب ، اعجاز صاحب اور دوست خاموش ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ مجھے دوسرے ‏ممبران کی جانب سے زیادہ سے زیادہ فیڈ بیک آئیں ۔ ‏

‏ پی ڈی ایف کاپی بنانے کے سلسلے میں میری رائے یہ ہے کہ ہر کتاب کے دو تین ورژن تیار کیے ‏جائیں ۔ ایک سادا اور دوسرا رنگین ۔ پڑھنے والا اپنی مرضی کے مطابق کوئی سا بھی ورژن اتار ‏لے ۔ ‏

میں ڈائل اپ کنکشن استعمال کرتا ہوں اور میرا کنکشن پوری دنیا کے مقابلے میں بہت سست ‏بھی ہے ۔ گھر میں ایک ہی فون لائن ہے جو روزانہ کے ٹیلی فونک گفتگو اور انٹرنیٹ دونوں کے ‏لیے ہی یکساں استعمال ہوتی ہے ۔ مجھے زیادہ سے زیادہ یومیہ چار گھنٹے نیٹ استعمال کرنے ‏کی اجازت ہے ۔ لیکن پھر بھی میں نے ایک اسلامک اسکالر " ہارون یحیی " کی تقریبا تمام ‏کتب ہی اتاری ہیں اور پی سی ورڈ اور پی سی میگزین کی پی ڈی ایف وغیرہ میں ایک سال ‏سے ہر ماہ ہی اتارتا ہوں جو 20 سے 40 ایم بی کی ہوتی ہیں ۔ پر یقین مانیے مجھے کسی بھی ‏قسم کی پریشانی کا سمنا نہیں کرنا پڑتا ۔ تو میں چاہتا ہوں کہ ہم اردو کتب کے بارے میں بھی ‏ایسا ہی سوچیں ۔ یعنی کہ اگر وہ 12 ایم بی کی بھی ہو جائیں تو ہم پریشان نہ ہوں ۔ ( یاد رہے ‏داستان خواجہ بخارا 260 صفحات پر مشتمل ہے ۔ ) پر پھر بھی اس کا پریمیم ورژن صرف 6 ایم ‏بی کا بنا ہے ۔ جو رنگیں حاشیوں کے ساتھ ہے اور تصاویر اور رنگین فونٹس بھی رکھتا ہے ۔ ‏میری نظر میں اس کا حجم نارمل ہے ۔ ‏

میری نظر میں کتاب ابھی تک دو باتوں کی وجہ سے ادھوری ہے ۔ ایک تو میں اردو ویب کے ‏تعارف سے مطمئن نہیں ہوں ۔ تعارف کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔پہلے تو میں تمام ‏ممبران کو دعوت دوں گا کہ وہ میری جانب سے اور دوست کی جانب سے بنائے جانے والے ‏تعارف کو بغور پڑھیں اور ان کو مکس کر کے اول تو اس تھریڈ میں پوسٹ کر دیں یا پھر مجھے ‏ذاتی پیغام کی صورت میں ارسال کر دیں ۔ ‏

دوسری بات یہ ہے کہ داستان کا تعارف بھی ہونا چاہیے جس میں قاری کو اس کی تاریخی ‏اہمیت بتلائی جائے اور یہ بھی کہ اس میں ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے یہ مقبول ہوئی اور ‏تقریباً تمام اردو جاننے والے اس کو پسند کرتے ہیں ۔ میری والدہ نے بھی یہ پڑھی ہے ۔ آپ میں ‏سے کوئی ممبر اس کا تعارف لکھ دے تو عین نوازش ہو گی ۔ ایسا کرنے سے ہم نئي جنریشن کو ‏بہت فائدہ ہو گا جو سو سالا کہانیوں سے واقف نہیں ہیں ۔ ‏
 

بدتمیز

محفلین
سلام

میری نظر میں کتاب ابھی تک دو باتوں کی وجہ سے ادھوری ہے ۔ ایک تو میں اردو ویب کے ‏تعارف سے مطمئن نہیں ہوں ۔ تعارف کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے
دوسری بات یہ ہے کہ داستان کا تعارف بھی ہونا چاہیے جس میں قاری کو اس کی تاریخی ‏اہمیت بتلائی جائے اور یہ بھی کہ اس میں ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے یہ مقبول ہوئی اور ‏تقریباً تمام اردو جاننے والے اس کو پسند کرتے ہیں

واہ میرے شیر کیا کمال باتیں کی ہیں۔ دل خوش کر دیا۔ جیتے رہو۔ میں خاموش اس لیے تھا کہ اتنے دنوں سے وسٹا استعمال کر رہا تھا تو وہاں ایشا ٹائپ کی سپورٹ نہیں حاصل۔لہذا تمہاری پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کر لی لیکن دیکھ نہیں پایا۔ ابھی تک کسی نے کی بورڈ کا انسٹالر بھی نہیں بنایا۔
ایکس پی پر دیکھتا ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شمیل، کیا آپ اوپن آفس استعمال کرنے میں مہارت رکھتے ہیں؟

اگر فائل اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں ہی بنانی ہے، تو سب کچھ چھوڑ دیں، اور صرف اوپن آفس استعمال کریں۔

۔ نستعلیق فونٹز اوپن آفس میں تھوڑی پرابلم کرتے ہیں اور ایک فیصد الفاظ تھوڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مگر یہ negligible حدود کے اندر آتا ہے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

قیصرانی برادر،

آپ سے درخواست ہے کہ آپکو میں نے جو فائلز بھیجی ہیں، وہ آپ باقی ممبران کے لیے کہیں ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ دیں، تاکہ وہ ان چیزوں کو خود دیکھ سکیں۔ خصوصا شمیل آپ متوجہ رہیں آپکو اس میں کچھ اہم چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔


۔ اور اردو ویب کا تعارف لکھوانے کے لیے محب سے درخواست کریں۔ محب نے اردو پمفلٹ کے لیے ایک مرتبہ ایسا ہی مختصر تعارف لکھا تھا، اور کیا خوب لکھا تھا۔ میں اُسے پڑھ کر عش عش کر اٹھی تھی۔


شمیل، آپ محب کو پی ایم کے ذریعے اس ڈورے میں آنے کی دعوت دیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

چلیں میں نے یہ فائل اپلوڈ کر دی ہے۔ آپ لوگ اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں:

http://www.sharebigfile.com/file/85880/pak5-pdf.html
 

بدتمیز

محفلین
مہوش: آپکی فائل سائز میں واقعی کم ہے لیکن شاید آپنے اوپن آفس استعمال کیا ہے۔ کچھ جگہوں پر حروف میں کچھ فاصلہ ہے۔ پی ڈی ایف بنتے ہوئے بھی فائل میں کچھ جگہوں پر گڑبڑ ہو گئی ہے۔ وہ alignment کا مسئلہ ہے۔

شمیل: ارے میرے شیر کیا ہوا؟
نبیل: واہ کیا زمانہ ترقی کروایا ہے۔ کل تک کرسیاں سیدھی کی جاتی تھیں اب آپ نے تنبو لگوا دئیے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلے یہ کہ اب میں یہ اندازہ کر رہا ہوں کہ شمیل کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ بھئ یہ بروکن ہارٹیڈ کیوں؟
میں تو پ ڈ ف کی بہ نسبت ورڈ ڈاکیومینٹ ہی پسند کرتا آیا ہوں اور اپنی ساری ای بکس ورڈ اور ٹیکسٹ فارمیٹ میں رکھتا رہا ہوں۔ پ ڈ ف کا سائز بڑا ہو جاتا ہے۔ میرے موبائل والے کنکشن پر وہ پہلی فایل ہی اب تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکی۔ آتشی لومڑی یا فلاک کہتا ہے کہ داؤن لوڈ ہو چکی۔ لیکن اڈوب ریڈر یا فاکسٹ کہتا ہے کہ پڑھ نہیں سکتا کہ مکمل داؤن لوڈ نہیں‌ہو پا رہی۔ شمیل کی اس بات سے میں قطعی متفق نہیں کہ پانچ دس ایم بی فائل سائز نارمل سائز ہے۔ میں تو ایک میگا بائٹ سے زائد کی فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہمت ہی نہیں کرتا اور سوچتا ہوں کہ براڈ بینڈ میں جا کر دیکھا جائے گا۔
رہا سوال اس خاص کتاب کا۔ تو مجھے اس کی تک سمجھ میں نہیں آئی کہ ایک روسی کتاب کو ہی کیوں چنا گیا۔ اگر یہ ملا نصرالدین کے بارے میں ہے تو اردو میں دستیاب ہوتی اصل کتاب۔ یا فارسی سے ترجمہ شدہ ہوتی۔ اس قسم کی کتابیں ٹائپ کرنے کی بجائے اگر کہیں سے ان پیج فائل مل جائے تو بہتر سمجھتا ہوں کہ اس صورت میں بھلے ہی اسے کنورٹ کر کے استعمال کیا جائے ورنہ یہ محنت کا ضیاع ہی کہا جائے گا۔
پ ڈ ف کے بارے میں میرا یہ بھی خیال ہے کہ اگر پ ڈ ف کی صورت میں ہی ای بکس بنائی جائیں تو پھر اردو تحریر میں ٹائپ کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ ان پیج سے بہت سے لوگ بنا ہی چکے ہیں جیسے اقبال لائبریری پر بہت سی کتابیں۔ اردو دوست لائبریری پر یہ پ ڈ ف فائلوں کو ای ایکس ای فائل میں مہیا کر رہے ہیں۔ ورڈ یا ٹیکسٹ فائلیں زِپ کرنے کے بعد محض سو دو سو کلو بائٹ رہ جاتی ہیں زیادہ سے زیادہ۔ جو سبھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پڑھنے والے کو محض پڑھنا ہی ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ پ ڈ ف ان پیج سے بنائی گئی ہے یا اوپن آفس سے۔
اور کیوں کہ ورڈ فائلیں بناتا رہا ہوں اس لیے فی الحال محض نفیس ویب نسخ یا میرا اردو نقش فانٹ ہی م س آفس کے ہر ورژن پر کام کرتے ہیں۔ نفیس نستعلیق بھی کرتا ہے لیکن اس پر ورڈ میں کام کرنا بھی مشکل ہے۔ ورڈ ایکس پی اور ورڈ 2007 میں پاک نستعلیق کام نہیں کرتا۔ فجر پھر بھی کام کرتا ہے۔ لیکن سطروں کے فاصلے اور نقطوں کی وجہ سے فی الحال قابلِ قبول نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کی رائے کا سب سے پہلے بہت شکریہ استاد محترم

شمیل کی اس بات سے میں قطعی متفق نہیں کہ پانچ دس ایم بی فائل سائز نارمل سائز ہے۔ میں تو ایک میگا بائٹ سے زائد کی فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہمت ہی نہیں کرتا اور سوچتا ہوں کہ براڈ بینڈ میں جا کر دیکھا جائے گا۔

جی یہ بات ہم سب زور دے کر کر رہے ہیں کہ سائز جتنا چھوٹا ہو سکتے اتنا ہی بہتر ہے

رہا سوال اس خاص کتاب کا۔ تو مجھے اس کی تک سمجھ میں نہیں آئی کہ ایک روسی کتاب کو ہی کیوں چنا گیا۔ اگر یہ ملا نصرالدین کے بارے میں ہے تو اردو میں دستیاب ہوتی اصل کتاب۔ یا فارسی سے ترجمہ شدہ ہوتی۔ اس قسم کی کتابیں ٹائپ کرنے کی بجائے اگر کہیں سے ان پیج فائل مل جائے تو بہتر سمجھتا ہوں کہ اس صورت میں بھلے ہی اسے کنورٹ کر کے استعمال کیا جائے ورنہ یہ محنت کا ضیاع ہی کہا جائے گا۔

دراصل یہ کتاب ہمارے پاس بالکل مکمل ہو چکی ہے۔ دوسرا اس کتاب کو اس لیے بھی چنا گیا کہ یہ نہ بہت بڑی ہے اور نہ بہت چھوٹی۔ دوسرا اس کتاب کا یہ ترجمہ والا نسخہ 1940 کا پرنٹڈ‌ ہے۔ اردو میں میں نے خواجہ نصرالدین کی جتنی کتب دیکھی ہیں یا تو وہ مسخائیہ ہیں، یا پھر روسی سے ہی ترجمہ شدہ :(

پ ڈ ف کے بارے میں میرا یہ بھی خیال ہے کہ اگر پ ڈ ف کی صورت میں ہی ای بکس بنائی جائیں تو پھر اردو تحریر میں ٹائپ کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ ان پیج سے بہت سے لوگ بنا ہی چکے ہیں جیسے اقبال لائبریری پر بہت سی کتابیں۔ اردو دوست لائبریری پر یہ پ ڈ ف فائلوں کو ای ایکس ای فائل میں مہیا کر رہے ہیں۔

پی ڈی ایف فراہم کرنے کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ اس سے یوزر کو پڑھنے میں‌ آسانی رہتی ہے۔ باقی یہ ہماری پلاننگ میں شامل ہے کہ ہر کتاب کو پی ڈی ایف، ورڈ یا ٹیکسٹ‌ فائل اور ایچ ٹی ایم ایل فائل کی شکل میں‌ بھی مہیا کیا جائے گا۔ چونکہ پی ڈی ایف ایسی فائل ہوتی ہے جو ناقابل تبدیلی ہے، اس لیے اس کی شکل و صورت کے لئے اتنا کچھ کر رہے ہیں۔ ورنہ دیگر فارمیٹس تو یوزر خود بھی تبدیل کر سکتا ہے (اگر اسے کوئی چیز پسند نہ آئے تو)

ورڈ یا ٹیکسٹ فائلیں زِپ کرنے کے بعد محض سو دو سو کلو بائٹ رہ جاتی ہیں زیادہ سے زیادہ۔ جو سبھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پڑھنے والے کو محض پڑھنا ہی ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ پ ڈ ف ان پیج سے بنائی گئی ہے یا اوپن آفس سے۔

استاد محترم، کیا اس سلسلے میں‌ کچھ مزید فرمائیں گے کہ ان پیج سے پی ڈی ایف کی تبدیلی کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
 

الف عین

لائبریرین
ان پیج سے پ ڈ ف اسی طرح ممکن ہے جب آپ پ ڈ ف پرنٹر ڈرائیور استعمال کریں۔ بیشتر پروگرام اسی طرح پرنٹر ڈرائیور فراہم کرتے ہیں۔ ان پیج میں کھولیں فائل، پرنٹ کی کمانڈ دیں اور پرنٹر کی جگہ پ ڈ ف ڈرائیور کو منتخب کر لیں۔ میں اس مقصد کے لیے فری پی ڈی ایف لرئیٹر استعمال کرتا ہوں جو اوپن سورس ہے۔ یوں بھی یہ سارے پروگرام گھوسٹ سکرپٹ کا استعمال کرتے ہیں جو خود آزاد مصدر ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

پی ڈی ایف کی ضرورت مجھے یوں محسوس ہوتی ہے کہ پوری کتاب کو ورڈ یا ایچ ٹی ایم ایل میں پڑھنے کو میرا تو دل نہیں کرتا۔ سکرین کی دنیا میں پی ڈی ایف وہ واحد فارمیٹ ہے جو مجھے بڑے سائز کی کتب پڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

اور جب تک اردو کے فونٹز اس حد تک ہنٹنگ نہ کروا لیں جیسے کہ انگلش فونٹز ہیں، تب تک تو ہر صورت میں پی ڈی ایف میری پہلی چوائس رہے گی (پی ڈی ایف ہنٹنگ کے تمام مسائل خود بخود دور کر دیتا ہے)۔


اس لیے میرا ووٹ تو اس بات پر جائے گا کہ چاہے دوسرے فارمیٹ رکھیں یا نہ رکھیں، مگر پی ڈی ایف ہونا لازمی ہے۔



دوسرا یہ کہ انپیج سے بنائی گئی پی ڈی ایف "ٹیکسٹ پی ڈی ایف" نہیں ہوتی، بلکہ "امیج پی ڈی ایف" ہوتی ہے، اور اسی وجہ سے اسکا سائز "ٹیکسٹ پی ڈی ایف" سے کئی گنا زیادہ بنے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
ان پیج سے پ ڈ ف اسی طرح ممکن ہے جب آپ پ ڈ ف پرنٹر ڈرائیور استعمال کریں۔ بیشتر پروگرام اسی طرح پرنٹر ڈرائیور فراہم کرتے ہیں۔ ان پیج میں کھولیں فائل، پرنٹ کی کمانڈ دیں اور پرنٹر کی جگہ پ ڈ ف ڈرائیور کو منتخب کر لیں۔ میں اس مقصد کے لیے فری پی ڈی ایف لرئیٹر استعمال کرتا ہوں جو اوپن سورس ہے۔ یوں بھی یہ سارے پروگرام گھوسٹ سکرپٹ کا استعمال کرتے ہیں جو خود آزاد مصدر ہے۔
شکریہ استاد محترم
 

الف عین

لائبریرین
مہوش
ان پیج سے دونوں طرح پی ڈی ایف بنائ جا سکتی ہیں۔ امیج کے داکیومینٹ یا ہ ٹ م ل سے لیکن میں نے سیدھے ٹیکسٹ کے پ ڈ ف بھی دیکھے ہیں جس میں نوری نستعلیق فانٹ نمبرایک سے نواسی تک سارے فانٹ امبیڈ کئے جاتے ہیں۔
 
کئی دنوں بعد دوبارہ یہ دھاگہ دیکھا، جب شروع میں دیکھا تھا تو چند تجربات کیے تھے جن میں پی ڈی ایف فائل جو یونیکوڈ تحریر سے بنی ہو اس میں تلاش کی سہولت کو دیکھا تھا اور اس میں باقی دوستوں کی طرح مجھے بھی ناکامی ہوئی۔ اس کے بعد میں نے پی ڈی ایف فائل ہی سے ٹیکسٹ کاپی کرکے پی ڈی ایف میں سرچ کیا تو مل گیا۔ مسئلہ رینڈرنگ کا ہی تھا یعنی اگر لفظ ‘عرب‘ ہے تو وہ سرچ کرتے ہوئے ب ر ع بن جاتا ہے اور اسی طرح ڈھونڈیں تو مل سکتا ہے ورنہ ‘عرب ‘ اس ترتیب میں نہیں ملے گا یعنی پی ڈی ایف فائل بنتے ہوئے الفاظ کی بنت بدل جاتی ہے۔ اور تجربات کرنے کا دل بہت تھا پر افسوس کہ غم روزگار اور غم جاناں نے ایسا گھیرا کہ کچھ نہ یاد رہا۔
 
مہوش علی نے کہا:
شمیل، کیا آپ اوپن آفس استعمال کرنے میں مہارت رکھتے ہیں؟

اگر فائل اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں ہی بنانی ہے، تو سب کچھ چھوڑ دیں، اور صرف اوپن آفس استعمال کریں۔

۔ نستعلیق فونٹز اوپن آفس میں تھوڑی پرابلم کرتے ہیں اور ایک فیصد الفاظ تھوڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مگر یہ negligible حدود کے اندر آتا ہے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

قیصرانی برادر،

آپ سے درخواست ہے کہ آپکو میں نے جو فائلز بھیجی ہیں، وہ آپ باقی ممبران کے لیے کہیں ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھ دیں، تاکہ وہ ان چیزوں کو خود دیکھ سکیں۔ خصوصا شمیل آپ متوجہ رہیں آپکو اس میں کچھ اہم چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔


۔ اور اردو ویب کا تعارف لکھوانے کے لیے محب سے درخواست کریں۔ محب نے اردو پمفلٹ کے لیے ایک مرتبہ ایسا ہی مختصر تعارف لکھا تھا، اور کیا خوب لکھا تھا۔ میں اُسے پڑھ کر عش عش کر اٹھی تھی۔


شمیل، آپ محب کو پی ایم کے ذریعے اس ڈورے میں آنے کی دعوت دیں۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

چلیں میں نے یہ فائل اپلوڈ کر دی ہے۔ آپ لوگ اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں:

http://www.sharebigfile.com/file/85880/pak5-pdf.html


یہاں میں دو گلے کر لوں ذرا ، پہلا مہوش سے اور دوسرا شمیل سے۔

مہوش، شمیل کو مشورہ دینے کی بجائے مجھے ازخود پی ایم کر دیتیں تو میں کئی دن پہلے یہ دھاگہ دیکھ لیتا دوسرا میں کہہ بھی چکا ہوں کہ مجھے ایک آدھ پی ایم کردیا کریں احباب تاکہ میں بھی باخبر رہا کروں۔ عش عش کرنے کا شکریہ ویسے اس وقت بہت جذبہ تھا اور بڑے جوش سے روانی سے لکھا تھا خیر اب وہ جذبہ بحال تو کرنا ہے یونہی سہی۔ دوسرا میں یہ بتا دوں کہ شمیل نے مجھے کوئی پی ایم نہیں کیا جبکہ میں نے شمیل کو ایک اور کام کے سلسلے میں پی ایم کیا تھا اس کا جواب تک نہیں دیا ( شمیل بہت برے )

اب براہ راست شمیل سے
شمیل یار حد کر دی تم نے ، میرے پی ایم کا جواب تو جو نہ دیا سو نہ دیا ، مہوش کے کہنے پر بھی مجھے ایک پی ایم تک نہ کیا۔ تمہیں ماضی میں لے چلوں تو کتنی ہی ایسی پوسٹس ہیں تمہاری جس میں تم نے مجھ سے بے پناہ اخلاص اور پسندیدگی کا اظہار کیا اور ایک پوسٹ میں تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ مجھ سے تمہیں روحانی وابستگی ہے ۔ کہاں کی وابستگی اور کیسا تعلق تم نے تو لاتعلقی اور لاپرواہی کی حد کردی ، میں سخت خفا ہوں تم سے ، پڑھا تم نے اور اگر پڑھ لیا تو فورا ایک پی اپم کرنا لمبا چوڑا میں نے تمہارے لیے محبت سے کاموں کی ایک فہرست بنا رکھی ہے جو بہرحال تم نے کرنے ہیں چاہے خوشی سے کرو یا دکھ سے یہ تمہاری مرضی ہے۔
 
محب بھائی : آپ کی ناراضگی بجا ہے ۔ پر میں کچھ گھریلو کاموں میں پھنس کر رہ گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے میں محفل میں نہ آ سکا ۔ سچ پوچھیں تو میں محفل پر نظر رکھنے تو آتا رہا لیکن وہاں کچھ پوسٹ نہ کر سکا ۔ اب میں آ گیا ہوں تو بتائیے کہ کیا حکم ہے ؟
 
محمد شمیل قریشی نے کہا:
محب بھائی : آپ کی ناراضگی بجا ہے ۔ پر میں کچھ گھریلو کاموں میں پھنس کر رہ گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے میں محفل میں نہ آ سکا ۔ سچ پوچھیں تو میں محفل پر نظر رکھنے تو آتا رہا لیکن وہاں کچھ پوسٹ نہ کر سکا ۔ اب میں آ گیا ہوں تو بتائیے کہ کیا حکم ہے ؟

ایک تو یہ بتاؤ کہ تم فارمیٹ بنا کس طرح رہے ہو اور دوسرا یہ بھی بتاؤ کہ تحریر کیا کر رہے ہو تاکہ مل کر اسے سنوار سکیں۔
 

qaral

محفلین
Pdf rocks

sir ijaz u are totally insulting internet in pakistan and india and everywhere in world people download files more then igb especailly bollywood movies 1.36gb is most common size check any torrent site and most of them do not even have a boriadband connectin and pdf rocks i agree to miss mehwash on that if book is not united like it is in pdf it is headach to read it especaill books with many pages
 
Top