چیمئنز ٹرافی گرینڈ فائنل ۔ پاکستان بمقابلہ بھارت

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ کرکے کہ نوجوان کھلاڑی آئندہ بھی کھیل پر ہی توجہ دیں اور محنت جاری رکھیں۔ کم عمر میں اس طرح یکایک بین الاقوامی شہرت اور سٹار سٹیٹس ملنا کچھ لوگوں کے لیے سنبھالنا مشکل بھی ہو سکتا ہے۔ آنے والے وقت میں بک میکرز بھی انہیں ورغلانے کی کوشش کریں گے۔ دعا اور امید کرنی چاہیے کہ یہ لوگ ان برے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔
 

حسیب

محفلین
انیسواں یا بیسواں ہونا چاہیئے
پاء جی آج سوشل میڈیا پر یہ بات گردش کرتی رہی ہے کے بائیسواں تھا لیکن اس میں صداقت نظر نہیں آتی۔ یاز بھائی والی بات درست ہے کہ بیسواں روزہ تھا۔
اگر یہ غلط نہیں ہے تو ۲۵ مارچ ۱۹۹۲ء بمطابق ۲۰ رمضان ۱۴۱۲ھ۔
میں نے اپنے پاس موجود ایپ سے کنورٹ کیا ہے بائیس رمضان ہی بن رہا ہے
 

ابن توقیر

محفلین
میں نے اپنے پاس موجود ایپ سے کنورٹ کیا ہے بائیس رمضان ہی بن رہا ہے
تاریخ کے صفحات پھرولیں تو بیس کا ثبوت ملتا ہے جبکہ اسلامی ماہ کی تاریخوں کے حوالے سے ایپ قابل بھروسہ اس لیے نہیں ہے کہ ہماری رویت ہلال کمیٹی کبھی بھی انتیس اور تیس کے معاملے میں اعتراضات سے نہیں بچ سکی۔
اس سلسلے میں مستند حوالہ تو فی الحال نہیں ملا پر زیادہ ثبوت بیس اور کچھ جگہ اکیس کے ملتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
‏فخر زمان آؤٹ ہوا تو نوبال ہوگئی
رن آوٹ کی تھرو بھی دو میل دور سےجاتی رہی
پروفیسر حفیظ کلین بولڈ ہوگیا تو بیلز نہیں گریں
پاکستانیو مان گیا آپ کی دعاؤں کی طاقت کو
ایڈی معجزاتی ٹیم
کوچ میکی آرتھر
 
‏فخر زمان آؤٹ ہوا تو نوبال ہوگئی
رن آوٹ کی تھرو بھی دو میل دور سےجاتی رہی
پروفیسر حفیظ کلین بولڈ ہوگیا تو بیلز نہیں گریں
پاکستانیو مان گیا آپ کی دعاؤں کی طاقت کو
ایڈی معجزاتی ٹیم
کوچ میکی آرتھر
کئی برس پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ تھا جسے پاکستان جیت گیا، ایک بھارتی سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ تم اس لئے جیت گئے کہ اس جمعہ تھا جو تمہارا دن ہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ بہت سے بھارتی یہ سمجھتے ہیں کہ جمعہ اور رمضان پاکستانیوں کے دن ہیں اس لئے پاکستان جیت جاتا ہے۔
 

یاز

محفلین
ٹورنامنٹ میں مسلسل چار میچز جیت کر پاکستان ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے ۔
حسن علی نے لمبی چھلانگ لگا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے، اور بابر اعظم نے بھی ترقی پا کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔
 

یاز

محفلین
چیمپئنز ٹرافی کی منتخب الیون یہ رہی
شیکھر دھون
فخر زمان
تمیم اقبال
ویرات کوہلی
کین ولیمسن
بین سٹوکس
سرفراز احمد
عادل رشید
حسن علی
بھونیشور کمار
محمد عامر
 
یہ الیون کس نے منتخب کی ہے؟ کیا اس نے کوئی میچ کھیلنا ہے؟

یہ الیون آئی سی سی کمنٹیٹرز اور آفیشلز کے تعاون سے منتخب کرتا ہے۔
اس نے میچ نہیں کھیلتا ہوتا۔ یہ اعزازی ٹیم ہوتی ہے۔ جو کہ ہر بڑے اسپورٹس ایونٹ کے بعد منتخب کی جاتی۔ فٹبال، ہاکی، باسکٹ بال وغیرہ سبھی میں۔
ویسے ٹینس اور بیڈمینٹن میں نہیں ہوتی۔:sneaky:
 
کئی برس پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ تھا جسے پاکستان جیت گیا، ایک بھارتی سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ تم اس لئے جیت گئے کہ اس جمعہ تھا جو تمہارا دن ہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ بہت سے بھارتی یہ سمجھتے ہیں کہ جمعہ اور رمضان پاکستانیوں کے دن ہیں اس لئے پاکستان جیت جاتا ہے۔
یہاں جس بلڈنگ میں ہم رہتے ہیں وہاں کافی انڈین فیملیز بھی رہتی ہیں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ہندو، ایک مسلمان انڈین فیملی کی طرف کافی آنا جانا لگا رہتا ہے ان کی دو بیٹی ہیں جو فائنل میچ کے دن مجھے کہتی دیدی آپ ہماری طرف آ جائیں ایک ساتھ میچ دیکھتے ہیں لیکن میں نے منع کر دیا.
کہا اگر آپ انڈیا کو سپورٹ کرو گی تو مجھے برا لگے گا اور میں تو ویسے بھی میچ دیکھتے ہوئے جوش میں آ کر چلانے لگتی ہون تب آپ کو برا لگے گا، اس لیے آپ اپنے گھر دیکھو اور میں اپنے گھر دیکھتی ہوں ہم تبصرہ بعد میں کر لیں گی.
میچ کے بعد ان دنوں بہنوں کا چہرہ دیکھنے لائق تھا :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top