پی ایس ایل 3 - تصویری و لفظی لطائف

محمد وارث

لائبریرین
کھلاڑیوں کو دیکھ کر جیلس ہوتا ہوں.
کھلاڑیوں سے کیا جیلس ہوتے ہونگے، ان کے ارد گرد، آگے پیچھے، دائیں بائیں، لیفٹ رائٹ جو خوبصورت دوشیزائیں ان کی 'فینز' ہوتی ہیں ان کو دیکھ دیکھ کر جل جل جاتے ہونگے اور اس سوزش سے بچنے کے لیے پھر کچھ بھی نہیں دیکھتے ہونگے!
 
سید عمران

محفلین

اے نباضِ نوجوانانِ ملت۔۔۔
تیری نبض شناسی کے قربان!!!
:thumbsup::thumbsup::thumbsup:
 
اے خان

محفلین
کھلاڑیوں سے کیا جیلس ہوتے ہونگے، ان کے ارد گرد، آگے پیچھے، دائیں بائیں، لیفٹ رائٹ جو خوبصورت دوشیزائیں ان کی 'فینز' ہوتی ہیں ان کو دیکھ دیکھ کر جل جل جاتے ہونگے اور اس سوزش سے بچنے کے لیے پھر کچھ بھی نہیں دیکھتے ہونگے!
واہ ایسے ہوتے ہیں نبض شناس :applause:
 
کھلاڑیوں سے کیا جیلس ہوتے ہونگے، ان کے ارد گرد، آگے پیچھے، دائیں بائیں، لیفٹ رائٹ جو خوبصورت دوشیزائیں ان کی 'فینز' ہوتی ہیں ان کو دیکھ دیکھ کر جل جل جاتے ہونگے اور اس سوزش سے بچنے کے لیے پھر کچھ بھی نہیں دیکھتے ہونگے!
میں بھی سوچ رہا تھا کہ سیمی اور رام دین وغیرہ میں جیلس ہونے والی ایسی کیا خاص بات ہے۔:)
 
فاخر رضا

محفلین
کِن کو کِن سے ملا رہے ہیں جناب، جن قلندروں کا احترام لازم ہے وہ کوئی اور ہیں، اور جن کے دیوانے آپ ہوئے پھرتے ہیں یہ کوئی اور ہیں۔خاک کو عالمِ پاک سے کیا نسبت؟ کسی کا نام رکھ لینے سے بندہ وہی نہیں ہو جاتا، بقولِ شاعر

مرد را کردار، عالی قدر گردانَد نہ نام
ہر کسے کُو را علی نام است نے چُوں حیدَر است
کسی بھی شخص کو اسکا کردار عالی قدر بناتا ہے نہ کہ اسکا نام، ہر وہ شخص جس کا نام علی ہو وہ شیرِ خدا حیدر کرار (رض) کی طرح نہیں ہے۔
دل خوش کردیا آپ نے.. کیا بات ہے. خدا آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو چین نصیب فرمائے. آپ کے علم میں اضافہ فرمائے
 
محمد وارث

لائبریرین
نبض شناس کی
عمر گزری ہے اسی دشت کی سیّاحی میں۔۔۔("ح" کو "ہ" نہ پڑھا جائے) :)
اور اوپر سے ابھی میری نبض بھی چل رہی ہے! امید ہے کہ آپ کی "سیاحی" بھی رواں دواں ہی ہوگی! (آپ چاہے ح کو ہ پڑھ لیں مجھے کوئی اعتراض نہیں)۔ :)
 
پچھلی پی ایس ایل میں غالباً انکو لیکر کچھ مذاقیاں کی تھیں جنہیں جگتیں وغیرہ بھی کہا جا سکتا ہے-
مثلاً یہ
‏‎#BothamWoBandaHai جسکے سامنے ‎@iramizraja کی کمنٹری بھی اچھی لگنے لگتی ہے۔

علاوہ ازیں انہیں ریمبو وغیرہ کہہ کر بھی مخاطب کیا جاتا-
وغیرہ وغیرہ
 
اس سوال کا کرکٹ سے تو کوئی تعلق نہیں البتہ سپانسرز سے ضرور ہے- اور اس کمرشل لیگ میں کرکٹ سے زیادہ انکی اہمیت ہے قبلہ-

لطیفے سے زیادہ المیہ ہے
FB_IMG_1519351963479.jpg

اس سوال کا کرکٹ سے کیا تعلق؟
 
Top