پی ایس ایل 3 - تصویری و لفظی لطائف

محمد وارث

لائبریرین
دوسری بات یہ ہے کہ ٹیم بھی انھی کی منتخب کردہ ہے۔ ان پر ترس آنا اپنی جگہ مگر مکمل بے قصور بھی نہیں کہا جا سکتا۔
پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے بی بی سی پر ایک فیچر تھا کہ اصل نقصان تو پاکستان کرکٹ بورڈ اٹھا رہا ہے کیونکہ ان کو منافعے میں سے زیادہ تر حصہ فرنچائز کو دینا پڑتا ہے اور اپنے پاس کچھ بھی نہیں بچتا، بلکہ یہاں تک تھا کہ شاید پچھلے سال فرنچائز کو حصہ دینے کے لیے کرکٹ بورڈ کو اپنی جیب سے پیسے ڈالنے پڑے تھے اور اگر ایسا ہی سلسلہ رہا تو پی ایس ایل بہت دور تک جاتا نظر نہیں آتا۔

یہ اس فیچر کا ربط
 
جس روز ایک بھی میچ جیتا لاہور قلندر نے سب کے ساتھ حساب برابر کر دینا ہے بس دعاکریں ایک میچ جیت جائیں غریب
لوگوں سے دعاوں کی اپیل
 
شاہد شاہ

محفلین
پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے بی بی سی پر ایک فیچر تھا کہ اصل نقصان تو پاکستان کرکٹ بورڈ اٹھا رہا ہے کیونکہ ان کو منافعے میں سے زیادہ تر حصہ فرنچائز کو دینا پڑتا ہے اور اپنے پاس کچھ بھی نہیں بچتا، بلکہ یہاں تک تھا کہ شاید پچھلے سال فرنچائز کو حصہ دینے کے لیے کرکٹ بورڈ کو اپنی جیب سے پیسے ڈالنے پڑے تھے اور اگر ایسا ہی سلسلہ رہا تو پی ایس ایل بہت دور تک جاتا نظر نہیں آتا۔
آئی پی ایل اور بگ بیش سے ہی کچھ سبق سیکھ لیتے تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے
 
نوشاب

محفلین
پی ایس ایل تو چل ہی رہی ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پہ دل جلوں اور ستم ظریفوں نے تفننِ طبع اور تسکینِ قلوب کے لئے لفظی و تصویری شاہپاروں کے اجراء کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ ہر میچ کے اتار چڑھاؤ اور کسی کھلاڑی کی زیرو یا ہیرو پرفارمنس کے فوری بعد اس پہ سنگ باری لازماََ ہی کی جاتی ہے۔

ہم نے سوچا کہ ایک الگ لڑی میں ایسے شاہپاروں کی شمولیت کی کوشش کی جائے تاکہ سب کو دیکھنے میں سہولت رہے۔
یہ میچز کب شروع ہونگے؟؟؟
 
screenshot_306.png
 
فہد اشرف

محفلین
ڈر سے یاد آیا کہ محمد آصف دنیا کے واحد کھلاڑی تھے جنہیں شعیب اختر کی گیند سے نہیں بیٹ سے ڈر لگتا تھا :p
 
Top