تعارف پہچان

السلام علیکم
بعد از سلام معذرت خواہ ہوں کہ شرفاء کے قاعدے سے ہٹ کر جان پہچان کے بغیر ایک موضوع ارسال کر بیٹھا ۔ یہ یقیناً ایک لغزش تھی ۔
اب باقی بات ہے تعارف کی تو یہ سب سے کٹھن مرحلہ ہوتا ہے آدمی کا کہ جب کہیں اس کو اپنا تعارف خود کروانا پڑے ۔
خیر اپنے بارے میں تو ویسے بھی کچھ خاص نہیں بس یونہی ایک دن انٹرنیٹ پر سرچ کرتے کرتے ادھر آ نکلے شاید کل یا پرسوں کی بات ہے ۔ جگہ پسند آئی سو اس سائٹ پر آگئے ۔
یہ تو تھی اس سائٹ پر پہنچنے کی بات ۔ باقی نام تو وہی ہے جو رکنیت کے خانے میں ظاہر ہو رہا ہے ۔ پیشہ کمپیوٹر آپریٹر یا یوں کہہ لیں کہ کلرک ۔ تعلیم (نصابی)بس واجبی سی اتنی کم نہیں کہ شرمندہ ہوں اور اتنی زیادہ بھی نہیں کہ فخر کیا جا سکے ۔
حصول رزق کی تلاش میں کوچہ غیر کی خاک تلاشتے پھرتے ہیں ۔ یعنی کہ لمحہء موجود میں سعودی عرب میں مکیں ہیں آگے کی قسمت جانے ۔
باقی اور کوئی خاص بات نہیں ۔
اگر تعارف میں کسی قسم کی تشنگی محسوس ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں بندہ ہمہ دم حاضر ہے ۔
والسلام
احتشام احمد شامی
 

شمشاد

لائبریرین
احتشام صاحب اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

سعودی عرب میں کہاں پر مقیم ہیں؟

اپنے تعارف کو کٹھن مرحلہ نہ جانیں، ہم خود ہی آپ کا تعارف حاصل کر لیں گے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید شامی صاحب۔ حضور آپ نے کوئی لغزش نہیں کی۔ میں نے تو ایک درخواست کی تھی کہ اپنا تعارف کروا دیں۔ اگر مزاجِ گرامی پر گراں گزرا ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
 
السلام علیکم
سب سے پہلے تو میں آپ کا بہت مشکور ہوں جو اس قدر چاہت سے مجھے اس سائٹ پر خوش آمدید کیا گیا ۔ پھر یہ بات کہ کٹھن مراحل کٹھن ہی ہوتے ہیں ۔ یہ اور بات کہ کوئی اپنی عنایات یا محبت سے آپ کو کوئی آسانی عطا کر دے جو آپ کو کٹھن مراحل سے بخوبی گزار دے تو یہ تو سامنے والے کی محبت اور عنایت ہے ۔ اور یہاں اس جگہ میرے مشاہدہ میں یہی بات آئی ہے کہ ادھر محبت اور عنایت کی فراوانی ہے ورنہ اس دور میں اس جنس نایاب کو کوئی کہاں ڈھونڈے گا ۔ یہ تو ہماری قسمت تھی جو اس قدر نایاب مقام پر خوشقسمتی سے آ گئے ۔
باقی بات کہ سعودی عرب میں کہاں مقیم ہیں تو سرکار عرض صرف اتنی ہے کہ مجھے آرامکو کے ایک کیمپ میں بھیجا گیا ہے ۔ جو کہیں ریاض کے قریب ہے ۔
والسلام
 
اردو محفل میں خوش آمدید شامی صاحب۔ حضور آپ نے کوئی لغزش نہیں کی۔ میں نے تو ایک درخواست کی تھی کہ اپنا تعارف کروا دیں۔ اگر مزاجِ گرامی پر گراں گزرا ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔

السلام علیکم
محترم سخنور صاحب پہلے تو میں معافی کا خواست گزار ہوں کہ میرے کسی جملے یا لفظ سے آپ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں نے آپ کے حکم کو وزن سمجھا ۔ واللہ ایسی کوئی بات نہیں ۔ آپ اس مقام پر مجھ سے بہت سینئر ہی ۔ اور ہاں ایک بات اور کہ آپ کا معذرت خواہانہ لہجہ حضور یہ آپ کی بندہ پروری ہی کہوں گا ۔ ورنہ آجکل کہاں کوئی کسی کے جذبات یا احساسات کا خیال کرتا ہے ۔ یہ تو آپ کا بڑا پن ہے جو آپ نے اتنے خوبصورت الفاظ میں مجھے تعارف کا پیغام دیا تھا ۔ اور مجھے میری غلطی کا احساس دلایا تھا ۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
لیاقت آباد کا تھوڑا سا حدود اربعہ بیان فرما دیں۔

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں، کب سے دیار غیر کی ریت چھان رہے ہیں؟

پھر مزید بھی پوچھتے ہیں۔
 
Top