پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے یہ میچ با آسانی آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

فاخر زمان 51 گیندوں پر 57 اسکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
 

عظیم

محفلین
سیریز کا شیڈول کچھ عجیب لگ رہا ہے۔ دو دن اور دو میچز۔ بہت کم ایسا دیکھنے میں آیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔ جہاں تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

آج ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ کی نمایاں بات یہ ہے کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی دونوں کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شاہنواز دھانی کو شامل کیا گیا ہے۔

فاخر زمان اور شعیب ملک کو بھی آج آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کی جگہ سرفراز کو آج کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتعمل ہے :

بابر اعظم
محمد رضوان
حیدر علی
سرفراز احمد
خوشدل شاہ
افتخار احمد
محمد نواز
محمد وسیم جونیئر
عثمان قادر
حارث رؤف
شاہنواز دھانی
 
Top