پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش

شمشاد

لائبریرین
نواز کے آٹھ گیندوں پر اٹھارہ اور شاداب کے دس گیندوں پر اکیس اسکور نے پا نسہ پلٹ دیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔
جہاں پاکستانی ٹیم تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
آج دوسرا ٹی20 میرپور میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کیا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کو تین میچوں میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
کل کے مین آف دی میچ حسن علی کو آج آرام کرنے کےلیے کہا گیا ہے اور اس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
کل کے دونوں میچوں میں مزا آیا۔ میری تمنا تو تھی کہ اس بار کم از کم بنگلہ دیش جیت جائے، اتنی خراب ٹیم بھی نہیں کہ ورلڈ کپ سے اس طرح لوٹے، کم از کم کچھ بوسٹ ہو جاتی ٹیم، مگر فیصلہ وہی ہوا جس کی پہلے سے ہی امید تھی۔
 
شکیب ، مشفیق اور لٹن داس ہوتے تو شاید نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔۔ میرے نہیں خیال کہ اس ٹیم کے ساتھ وہ کوئی میچ جیت پائیں
 
Top