پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

جاسم محمد

محفلین
بہرحال واضح اکثریت کے ساتھ آنا ہر لحاظ سے مثبت ہے۔ مضبوط وزیر اعظم کی صورت میں بھی اور مکمل اختیار کے ساتھ باری کی صورت میں بھی۔ امید ہے کہ ن لیگ دھرنا سیاست کے بجائے اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔
شہباز شریف کا کہیں بیان پڑھا تھا کہ اگر وہ ہار گئے تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر دبئی چلے جائیں گے۔
 
نایاب

لائبریرین
نواز شریف پرچی وزیر اعظم سے تو بہتر ہے
اب دیکھنا یہ ہے کہ آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ سیاست کا کھلاڑی الیکٹ ایبلز سے کیسی سیاست کرتا ہے ۔ کیا الیکٹ ایبلز کو اپنی مرضی سے کھلائے گا یا پھر ان کے اشاروں پر چلے گا ۔ جانے کیا کیا چھپا ہے ابھی وقت کے پردوں میں ۔ دعا یہی کہ جو خواب دکھایا تھا نئے پاکستان کا وہ سچ ہو ۔
بہت دعائیں
 
جزاک اللہ
 
سیاسی انجنئیرنگ کھپے وغیرہ
11 بجے بھی دروازہ نہیں کھولا جا رہا-
یہاں سے شیر آگے ہے-

IMG_20180725_225449.jpg
 
زیک

مسافر
بہرحال واضح اکثریت کے ساتھ آنا ہر لحاظ سے مثبت ہے۔ مضبوط وزیر اعظم کی صورت میں بھی اور مکمل اختیار کے ساتھ باری کی صورت میں بھی۔ امید ہے کہ ن لیگ دھرنا سیاست کے بجائے اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔
ڈان کے مطابق تو 97
 
میری جیالی عزیزہ سے رابطے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی۔

صوبائی امیدوار کی بیگم نے ابھی فون کر کے بتایا ہے کہ 1100 ووٹوں والے پولنگ سٹیشن کا رزلٹ ابھی تک نہیں سنایا گیا اور ہنوز پولنگ عملہ اور ایجنٹس پولنگ سٹیشن کے اندر 'محصور' ہیں۔ اندر کیا چل رہا ہے کوئی خبر نہیں۔

یہ واہ کینٹ کے ایک شہری حلقے کی صورتحال ہے۔
 
شہباز شریف کا کہیں بیان پڑھا تھا کہ اگر وہ ہار گئے تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر دبئی چلے جائیں گے۔
لوگ نوکری سے ریٹائر ہوتے ہیں تو سیاست میں آتے ہیں یہ سیاست سے ریٹائر ہورہے تو دبئی جارہے ہیں اب اِن کو حج پر جانا چاھئیے :ROFLMAO:
 
Top