شمشاد

لائبریرین
یہ آج اسلام آباد کو کیا ہوا؟ 15 اوور میں ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
لاہور قلندر خاصے بڑے اسکور (119) سے جیت گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسلام آباد کی پوری ٹیم 107 اسکور بنا سکی جبکہ لاہور قلندر کے ایک کھلاڑی فخر نے اکیلے 115 اسکور بنائے۔
 
یہ آج اسلام آباد کو کیا ہوا؟ 15 اوور میں ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
لاہور قلندر خاصے بڑے اسکور (119) سے جیت گئے۔
اسلام آباد کے اس ٹورنامنٹ میں دو ہی گیئر ہیں۔
یا تو بری طرح ہارتی ہے، یا پھر بڑا ہدف بھی حاصل کر لیتی ہے۔
ابھی تک تین میچز ہاری ہے اور بری طرح ہاری ہے۔
اور چار میچز 170 سے زائد کا ہدف حاصل کیا ہے اور ایک میچ میں 150 سے زائد کا ہدف 15 اوورز کے اندر حاصل کر لیا ہے۔
قلندر نے دونوں میچز میں اسلام آباد کو بری طرح ہرایا ہے۔ ان کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے صرف آنکھیں بند کر کے بیٹ گھمانے سے کام نہیں چلتا۔
اسلام آباد کی بنیادی کمزوری باؤلنگ ہے۔ بیٹنگ میں سب بیٹ گھمانے والے ہیں۔ کسی دو کا بلا بھی چل جائے تو جیت جاتی ہے، ورنہ آؤٹ ہونے میں دیر نہیں لگاتے۔
 
Top