وہ کسی کا میری جانب مسکرا کر دیکھنا-----مزمل شیخ بسملؔ

ایک غیر طرحی مشاعرے میں لکھی گئی غزل۔ قارئین کی نذر۔​
غزل
اشکِ شبنم سے مجھے نرگس کا رو کر دیکھنا
بعد مُردن تم مری تربت پہ آ کر دیکھنا
پاؤ گے گل کاریِ خنجر سراسر دیکھنا
زخمِ دل کا تم ذرا پھاہا چھٹا کر دیکھنا
رنگ لائے گی فغاں کیا سر پہ چھا کر دیکھنا
کھا ئے گا یہ آسماں چکر پہ چکر دیکھنا
ایک مشکل دونوں جانب ہے برابر دیکھنا
سخت جانی پر مری یہ کند خنجر دیکھنا
میری مِٹّی کا تو اک ذرّہ بھی ہے تربت مری
اپنے ہاتھوں سے مری تربت مٹا کر دیکھنا
حسرت و ارماں کی یارب خیر تیرے ہاتھ ہے
روز حملے کر رہا ہے غم کا لشکر دیکھنا
نزع کے آنسو میں ڈوبی کشتیِ عمرِ رواں
ایک قطرہ ہوگیا بڑھ کر سمندر دیکھنا
کر گئی برباد ترکِ آرزو کی جستجو
وہ کسی کا میری جانب مسکرا کر دیکھنا
عشق کی سوزش سے بسملؔ خاک ہو جائے گا سب
میری تربت پر ذرا سبزہ اُگا کر دیکھنا
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اشکِ شبنم سے مجھے نرگس کا رو کر دیکھنا
بعد مُردن تم مری تربت پہ آ کر دیکھنا
یہ غالباً ٹائپنگ کی غلطی ہے۔
 
ماشاءاللہ بہت خوب لکھی ہے۔​
یہ شعر بہت پسند آیا:​
میری مِٹّی کا تو اک ذرّہ بھی ہے تربت مری
اپنے ہاتھوں سے مری تربت مٹا کر دیکھنا
مطلع اول میں دونوں قافیے حرفِ روی کی مطابقت سے خالی لگ رہے ہیں، کیا یہ بات درست ہے؟​
محض اپنی اصلاح کی خاطر یہ سوال کر رہا ہوں۔​
 
اچھا پکڑا ہے صاحب۔
ویسے یہ بات میرے ذہن میں تھی۔ مگر بات یہ ہے کہ اگر محض ایک ہی مطلع ہوتا تو یہ چیز قابل گرفت ہو جاتی۔ مگر مطلعوں کی بندش آگے تک ہے۔ اور اگلے مطلعوں میں مکمل صراحت ہے۔
 
اچھا پکڑا ہے صاحب۔
ویسے یہ بات میرے ذہن میں تھی۔ مگر بات یہ ہے کہ اگر محض ایک ہی مطلع ہوتا تو یہ چیز قابل گرفت ہو جاتی۔ مگر مطلعوں کی بندش آگے تک ہے۔ اور اگلے مطلعوں میں مکمل صراحت ہے۔
یہ جواب آپ پر ادھار ہے صاحب!
سوال: حرف روی کی جامع اور مانع تعریف کیا ہے؟
جواب: اس سوال کا جواب خاصہ تفصیل طلب ہے تو فراغت کے لیئے بچاتا ہوں
 
میر انیس

لائبریرین
نزع کے آنسو میں ڈوبی کشتیِ عمرِ رواں
ایک قطرہ ہوگیا بڑھ کر سمندر دیکھنا
ماشاللہ مزمل ۔ اللہ تمہاری سوچ کو اور بلند کرے۔
نرگس کا صحیح املا کیا ہے؟
ن+ ر + گ + ھ + س
یا
ن+ ر + گ + س
بھائی میں نے نرگھس تو کہیں نہیں پڑھا اصل لفظ نرگس ہی ہوتا ہے۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے۔​
 
نزع کے آنسو میں ڈوبی کشتیِ عمرِ رواں
ایک قطرہ ہوگیا بڑھ کر سمندر دیکھنا
ماشاللہ مزمل ۔ اللہ تمہاری سوچ کو اور بلند کرے۔
بھائی میں نے نرگھس تو کہیں نہیں پڑھا اصل لفظ نرگس ہی ہوتا ہے۔​
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے۔​

آمین۔
شکریہ محترم۔
 
الف عین

لائبریرین
مطلع میں ایطا کا سقم اس طرح دور کر دیں کہ اسے مطلع چہارم بنا دیں، آخر میں تقابل ردیفین کا عیب ہو گا، ایطا نہیں۔
اور رہا سوال نرگس کا، تو یہ جمیل نوری نستعلیق کی لگیچر کی غلطی ہے۔ اگر ڈفالٹ تھیم بدل کر دیکھیں تو درست نظر آ جائے گا۔ یا یہیں سے کاپی پیسٹ کر کے علوی یا کسی اور فانٹ میں دیکھیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پرانے ورژن میں غلطی تھی۔ لیکن میں نے جدید ترین ورژن اتارا، تب بھی افاقہ نہیں ہوا ہے۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
112.png
آمین۔
شکریہ محترم۔

111.png
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
برادر مزمل شیخ بسمل صاحب
نہ آپ غلط ہیں، نہ ہم۔
دراصل ہمارے سسٹم میں کوئی مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے نرگ+س لکھا جائے تب بھی وہ ہماری سسٹم میں نرگس ہی دکھائی دیتا ہے۔
آئی۔ ٹی۔ والے محفلین ملاحظہ فرمائیں اور اس مسئلہ کا کوئی مناسب حل بتائیں۔
 
میرے خیال میں آپ پاک اردو انسٹالر انسٹال کرلیں تو یہ پریشانی رفع ہوجائیگی۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
برادر مزمل شیخ بسمل صاحب
نہ آپ غلط ہیں، نہ ہم۔
دراصل ہمارے سسٹم میں کوئی مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے نرگ+س لکھا جائے تب بھی وہ ہماری سسٹم میں نرگس ہی دکھائی دیتا ہے۔
آئی۔ ٹی۔ والے محفلین ملاحظہ فرمائیں اور اس مسئلہ کا کوئی مناسب حل بتائیں۔

اوہ۔۔۔! تو یہ چکر ہے۔
اب مجھے یاد آرہا ہے ایک دھاگے میں ہمارے محفل کے ایک شاعر (کاشف عمران کاؔمل)جنھیں کچھ ہی دنوں میں استاد بھی مان لیا گیا تھا، انھوں نے ایک دھاگے میں شاعری میں جدت پیدا کرنے کی سنجیدہ بحث چھیڑی تھی، پھر اس بات پر ناراض ہوگئے تھے کہ محفل کے کچھ ساتھیوں نے اتنے سنجیدہ دھاگے میں مذاق شروع کردیا ہے، جن باتوں کو انھوں نے مذاق سمجھ کر برا مانا تھا ان میں سے ایک یہ تھی کہ ان کے شعر میں لفظ نرگس(بغیر ھ) پر کسی نے نشاندہی کرنے کے لیے حیرت سے لکھا تھا: ”نرگھس!“ ، شاید وہاں بھی اشکال کرنے والے کو نرگس ھ کے ساتھ نظر آرہا ہوگا۔
 
Top