ساغر صدیقی وہ بلائیں تو کیا تماشا ہو

مون نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 29, 2007

  1. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117
    وہ بلائیں تو کیا تماشا ہو
    ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

    یہ کناروں سے کھیلنے والے
    ڈوب جائیں توکیا تماشا ہو

    بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے
    ہم بتائیں توکیا تماشا ہو

    آج ہم بھی تری وفاؤں پر
    مسکرائیں توکیا تماشا ہو

    تیری صورت جو اتفاق سے ہم
    بھول جائیں توکیا تماشا ہو

    وقت کی چند ساعتیں ساغر
    لوٹ آئیں توکیا تماشا ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 15
    • زبردست زبردست × 4
  2. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ
    داد ساغر کے شعر پر صاحب
    مون پائیں تو کیا تماشا ہو;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  3. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117

    داد کا آپ ہی بھرم رکھیے
    اس پہ کوئی نہ استغاسا ہو:eek:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ہجے آپ استغاثہ کے حضرت
    سیکھ جائیں تو کیا تماشا ہو​
    ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  5. مون

    مون محفلین

    مراسلے:
    117
    طفل ہیں مکتب سخن کے ابھی
    فاتح کہلائیں تو کیا تما شا ہو۔۔۔۔۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  6. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اتنی تعریف پڑھ کے میرے قدم
    ڈگمگائیں تو کیا تماشا ہو

    مصرعِ ثانی میں "سبب" اک آپ
    گر بڑھائیں تو کیا تماشا ہو
    ق
    فاعلاتن مفاعلن فعلن
    کر نہ پائیں تو کیا تماشا ہو​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  7. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,960
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اس طرح فی البدیہہ شعر کہیں
    پھر جو گائیں تو کیا تماشہ ہو
    ’واہ کیا بات کورے برتن کی‘
    ٹھنٹھنائیں تو کیا تماشا ہو۔
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,660
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ارے واہ، کیا فی البدیہہ داد دی جا رہی ہے، سبحان اللہ

    محفلِ دلبراں میں اے وارث
    ہم بھی آئیں تو کیا تماشہ ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 2
  9. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت عمدہ خوب ۔۔۔
     
    • متفق متفق × 1
  10. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت اچھا کلام ہے ۔
     
    • متفق متفق × 1
  11. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    تیری صورت جو اتفاق سے ہم
    بھول جائیں توکیا تماشا ہو


    زبردست
     
    • متفق متفق × 1
  12. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    وہ بلائیں تو کیا تماشا ہو
    ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

    یہ کناروں سے کھیلنے والے
    ڈوب جائیں توکیا تماشا ہو

    بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے
    ہم بتائیں توکیا تماشا ہو

    آج ہم بھی تری وفاؤں پر
    مسکرائیں توکیا تماشا ہو

    تیری صورت جو اتفاق سے ہم
    بھول جائیں توکیا تماشا ہو

    وقت کی چند ساعتیں ساغر
    لوٹ آئیں توکیا تماشا ہو


    ساغر صدیقی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  13. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    تیری صورت جو اتفاق سے ہم
    بھول جائیں توکیا تماشا ہو

    وقت کی چند ساعتیں ساغر
    لوٹ آئیں توکیا تماشا ہو


    :great:
     
  14. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ساغر کی داد دوں یا آپ سب کی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  15. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ظاہر ہے کہ ہماری:heehee::heehee:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واہ
    کیا بات ہے آپ کی۔
    اب خوش؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    :D:LOL::biggrin::grin::laughing3:
     
  18. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,628
    اس زمیں کا جو اک تماشا سا
    ہم بنائیں تو کیا تماشا ہو -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    6,628
    میری نادانیوں کے دن بابا
    لوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو

    آپ بهی شعر اب مرے پڑھ کر
    مسکرائیں تو کیا تماشا ہو

    فاعلاتن مفاعلن فعلن
    بهول جائیں تو کیا تماشا ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 1
  20. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    8,102
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    آپ تو اِک عظیم شاعر ہیں
    آپ آئیں تو کیا تماشا ہو

    فاعلاتُن مفاعلن فعلن
    گنگنائیں تو کیا تماشا ہو

    یہ جو پابندیاں ہیں بحروں کی
    اب نبھائیں تو کیا تماشا ہو

    آپ کی کم سنی کے دِن ہیں یہ
    یہ نہ جائیں تو کیا تماشا ہو

    اردو محفل کو یوں نئے الفاظ
    مل ہی پائیں تو کیاتماشا ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2

اس صفحے کی تشہیر