ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
آج انڈیا اور سری لنکا کے درمیان آسٹریلیا میں سہ فریقی ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 267 اسکور بنائے۔ جسمیں گھمبیر نے 102 اور دھونی نے 88 اسکور بنائے۔
بارش کی وجہ سے سری لنکا کھیل ہی نہ سکا۔ میچ کسی ہار جیت کے بغیر ختم ہو گام۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج سہ فریقی (کامن ویلتھ بنک) سیریز کے ایک روزہ میچوں کی تیسرا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دس اوورز میں 48 اسکور بغیر کسی نقصان کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے 50 اوور میں 253 اسکور بنائے تھے، اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

سری لنکا نے 85 اسکور بنائے ہیں اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ‌ہو چکے ہیں۔ اور ابھی صرف 23 اوور ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا 3۔31 اوورز میں سب کے سب پویلین واپس۔ اور اسکور بھی صرف 125 ہی بنا پائے۔
آسٹریلیا نے یہ میں 128 اسکور سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ ملبورن میں کھیلا جانے والا ہے۔ میچ شروع ہونے میں چند منٹ باقی ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
کیا خیال ھے کون جیتے گا؟
میرے خیال سے اب کی بار انڈیا کافی ٹف ٹائم دے گا آسٹرلیا کو اور میچ اتنا آسان نہ ہوگا آسٹریلیا کے لیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو انڈیا نے واقعی کمال کر دیا۔ آسٹریلیا کو پورے پچاس اوور بھی نہیں کھیلنے دیئے۔
1۔43 میں 159 اسکور پر سب کو ڈھیر کر دیا۔

انڈیا اس وقت 117 اسکور، پانچ آؤٹ اور 36 اوور
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا نے آسٹریلیا کو اس ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ ابھی 25 گیندیں باقی تھیں۔

صحیح معنوں میں مبارک باد کی مستحق ہے انڈیا کی ٹیم۔
 

حسن علوی

محفلین
جیت گیا نا انڈیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھا شمشاد بھائی:rolleyes:

اس کو کہتے ہیں ایک'مہان کرکٹ گرو' کی پشین گوئی:grin:

بہت اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا انڈیا نے اور یقیناً داد کے مستحق ہیں انڈین باؤلرز۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 12 فروری کو کامن ویلتھ بنک سیریز کا پانچواں ایک روزہ میچ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان مانوکا اوول، کینبرا، آسٹریلیا میں کھیلا گیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
انڈیا نے 29 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 اسکور بنائے تھے۔
بارش کی وجہ سے میچ مزید سکڑ کر 19 اوورز کا رہ گیا جسے سری لنکا نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سری لنکا نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

سری لنکا کے 4 نمبر ہیں جبکہ انڈیا نے ابھی کوئی نمبر حاصل نہیں کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 17 فروری کو کامن ویلتھ بنک سیریز کا ساتواں ایک روزہ میچ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ، آسٹریلیا میں کھیلا گیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقرر پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 203 اسکور بنائے تھے۔

جبکہ انڈیا کی پوری ٹیم 2۔41 اوورز میں 153 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کے 5 نمبر ہیں جبکہ انڈیا نے ابھی کوئی نمبر حاصل نہیں کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 19 فروری کو کامن ویلتھ بنک سیریز کا آٹھواں ایک روزہ میچ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ایڈیلیڈ، آسٹریلیا میں کھیلا جا رہا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقرر پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 238 اسکور بنائے تھے۔

انڈیا نے اگرچہ شروع میں ہی نقصان اٹھایا لیکن مڈل آرڈر نے کھیل کو سہارا دیا۔
اس وقت 43 اوورز میں 211 اسکور اور پانچ آؤٹ ہیں۔ امید یہی ہے کہ انڈیا یہ میچ جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پٹھان کے آؤٹ‌ ہونے سے خطرہ بڑھ گیا ہے کہ انڈیا کہیں یہ میچ بھی ہار نہ جائے۔

ابھی 20 اسکور اور 25 گیندیں باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ انتہائی دلچسپ مرحلے میں ہے۔ دھونی صحیح معنوں میں کیپٹن اننگ کھیل رہا ہے۔

بارہ اسکور کے لیے اٹھارہ بالیں باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کی مزید ایک وکٹ گر گئی
سات آؤٹ
سات اسکور کی ضرورت ہے۔
بارہ گیندیں باقی ہیں۔
 
Top