ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے اگرچہ شروع میں خاصہ نقصان اٹھایا پھر بھی اس کے بلے باز مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 238 اسکور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اس کے جواب میں انڈیا نے اب تک 36 اوور میں 175 اسکور بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے ہیں۔ انڈیا کے جیتنے کے آثار ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ٹنڈولکر کی شاندار سنچری جو اس نے 106 گیندوں پر بنائی۔
شرما 66 پر آؤٹ
51 گیندوں پر 30 اسکور کی ضرورت ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور انڈیا نے پہلا فائنل 6 وکٹوں سے جیت لیا جبکہ ابھی 25 گیندیں باقی تھیں۔
 
الف عین

لائبریرین
کیا بات ہے شمشاد، آج کے میچ کا اب تک نہیں لکھا۔ میں ہی اطلاع دے دوں
آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے فائنل میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ ہر 258 رن بنائے تھے۔ جواب میں آسٹریلیا کی شروع میں کافی خراب صورت رہی۔ اب چالیس اوور میں ان کے 183 رن بنے ہیں پانچ وکٹ پر۔ تین وکٹ تو نئے لڑکے پروین کمار نے ہی لئے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز بھائی، میں بس آ ہی رہا تھا اس طرف۔

صبح میں ایک ضروری کام سے جانا پڑا، اس لیے صبح نہ لکھ سکا۔

202 پر چھ آؤٹ‌ہو گئے ہیں۔
صرف سات اوور باقی ہیں اور ابھی ستاون اسکور کی ضرورت ہے جو کہ نہیں بنا پائیں گے۔
انڈیا دوسرا فائنل بھی جیت جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آخری اوور پٹھان کر رہا ہے
دوسری گیند پر ایک اور آؤٹ
اور چوتھی گیند پر آخری کھلاڑی بھی آؤٹ۔

انڈیا نے دوسرا فائنل نو اسکور سے جیت لیا۔ ابھی دو گیندیں باقی تھیں۔

اصولی طور پر انڈیا فائنل جیت چکا ہے۔ اب تیسرا اور آخری فائنل بھلے ہی ہار جائے۔
 
فہیم

یہ تو انڈیا اب آسٹریلیا ہوتا جارہا ہے
پہلے انڈر 19 کا ورلڈ کپ جیت لیا
اور اب آسٹریلیا کو انھیں کے ملک میں چت کردیا

لیکن افسوس کے دس دفعہ ڈولکر اپنی 43 ویں سنچری نہیں بنا سکا
 
حسن علوی

محفلین
لگتا ھے ٹیم انڈیا کو جِن ہی چمٹ گئے ہیں۔ مذاق ایک طرف مگر یہ خبر سُن کر تو واقعی میں چونک پڑا میں۔ بہت اچھا کھیل پیش کیا ہوگا بدقسمتی سے میں یہ میچز نہیہں دیکھ پایا۔

ویسے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم مبارکباد کی مستحق ھے۔
آجکل بھارتی کرکٹ کا ستارا عروج پر ھے۔
سنا ھے پاکستانی ٹیم کا دورہ بھی آ رہا ھے بھارت کا عنقریب، اللہ خیر ہی کرے:rolleyes:
 
وہ عنقریب دورہ اب ملتوی ہوچکا ہے۔

ورنہ اس مہنے کی 14 ، 16 اور 18 تاریخوں کو 3 ونڈے میچ ہونے تھے۔ لاہور میں
انڈین بورڈ نے یہ پیشکش منظور کرلی تھی لیکن بعد میں انڈین کھلاڑیوں کے کہنے کی وجہ سے انڈین بورڈ نے معذرت کرلی
 
حسن علوی

محفلین
جو ملک کے حالات ہیں مجھے تو دورہ آسٹریلیا بھی کھٹائی میں پڑتا نظر آتا ھے، انہیں تو پہلے ہی بہانہ چاہیئے ہوتا ھے:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
جو محنت کرئے گا پھل تو اسی کو ملے گا ناں۔ انڈیا کے کھلاڑیوں نے جی جان سے محنت کی اور آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ہرا دیا۔

اب تیسرے فائنل میں اتنی دلچسپی باقی نہیں رہی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جو محنت کرئے گا پھل تو اسی کو ملے گا ناں۔ انڈیا کے کھلاڑیوں نے جی جان سے محنت کی اور آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ہرا دیا۔

اب تیسرے فائنل میں اتنی دلچسپی باقی نہیں رہی۔

شمشاد بھائی اب تیسرا فائنل ہونا ہی نہیں، کیونکہ فیصلہ تو ہو چکا۔
 
Top