ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
آج سہ فریقی (کامن ویلتھ بنک) سیریز کے ایک روزہ میچوں کا گیارواں میچ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ہوبرٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

سری لنکا کی ٹیم پورے پچاس اوور بھی نہ کھیل سکی۔ ان کا ایک کھلاڑی نصف سنچری سے زیادہ اسکور کر سکا، باقی کوئی بھی کھلاڑی انڈیا کے بالرؤں کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔

سری لنکا کی ٹیم 179 اسکور بنا کر آؤٹ‌ ہو گئی جبکہ ابھی17 گیندیں باقی تھیں۔

انڈیا کا اس وقت مجموعی اسکور پانچ اوور کے بعد 30 ہے اور اس کا بھی ایک کھلاڑی آؤٹ ہو چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور انڈیا نے یہ میچ باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 2۔32 اوور میں جیت لیا۔

آج کے میچ کے بعد انڈیا کے 5 نمبر جبکہ سری لنکا کا صفر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج سہ فریقی (کامن ویلتھ بنک) سیریز کے ایک روزہ میچوں کا بارواں میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ملبورن میں کھیلا جا رہا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابھی دو اوور میں گیارہ اسکور ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا کی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں 221 اسکور بنا کر آؤٹ‌ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے جواب میں بغیر کسی نقصان کے چار اوور میں ابھی 18 اسکور بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے تو پانسہ پلٹ دیا۔ آسٹریلیا کے 141 کے مجموعی اسکور پر چھ آؤٹ‌ اور 29 اوور ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا کی ایک اور وکٹ گر گئی۔آٹھ آؤٹ۔ 35 اوورز، مجموعی اسکور 159۔

سری لنکا تو یہ میچ جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا کی ایک اور وکٹ گر گئی۔نو آؤٹ۔ 40 اوورز، مجموعی اسکور 175۔

اب تو یقیناً سری لنکا یہ میچ جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور آسٹریلیا ہار گیا۔
ابھی نو گیندیں باقی تھیں۔
208 کے مجموعی اسکور پر سب آؤٹ۔

سری لنکا نے کمال کر دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوالمپور میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان انڈر 19 کا سیمی فائنل کھیلا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 260 بنائے تھے۔

پاکستان نے بارہ اوور میں 61 اسکور بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اب باقی میچ کل ہو گا۔

بارش کی وجہ سے میچ پچاس اوور سے کم ہو کر 47 اوور کا رہ گیا ہے۔ 5۔18 اوور میں پاکستان انڈر 19 نے 86 اسکور بنائے تھے اور اس کے دو ہی کھلاڑی آؤٹ‌تھے۔

اگر کل بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان انڈر 19 کو جیتنے کے لیے 20 اوور میں 91 اسکور درکار ہوں گے۔ یعنی سات گیندوں میں پانچ اسکور کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈیا پہلے ہی نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دفاعی چمپیئن جنوبی افریقہ سے ہار گیا۔
جنوبی افریقہ پاکستان کی انڈر19 ٹیم سے 98 اسکور سے جیت گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج سہ فریقی (کامن ویلتھ بنک) سیریز کے ایک روزہ میچوں کا پہلا فائنل آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بارہ اوور ہو چکے ہیں جس میں‌ آسٹریلیا نے 60 اسکور کیئے جبکہ اس کی تین وکٹیں گر چکی ہیں۔
 
Top