ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
لیگ بائی کے چار اسکور مل گئے۔

تین اسکور کے لیے 9 گیندیں باقی ہیں۔

اور ایک اور وکٹ گئی۔ ہربجن سنگھ آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تین اسکور کے لئے چھ گیندیں باقی ہیں۔

ایک وائیڈ کا اسکور مل گیا۔

دھونی نے دو اسکور کر کے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ساتھ ہی انڈیا کو دو وکٹوں سے ہمکنار کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 22 فروری کو کامن ویلتھ بنک سیریز کا نواں ایک روزہ میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ملبورن، آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

ابھی میچ شروع ہونے میں بیس منٹ باقی ہیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ تا کہ آسٹریلیا کے ہدف کو فلڈ لائیٹ کی روشنی میں پہنچ سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گیارہ اوور میں صرف 25 اسکور
سری لنکا نے صحیح کا روک کے رکھا ہوا ہے آسٹریلیا کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
18ویں اوور کی آخری گیند پر ایک اور وکٹ گئی۔
پونٹنگ گیارہ کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ۔
مجموعی اسکور 44
 

شمشاد

لائبریرین
22ویں اوور کی پہلی گیند پر سیمنڈ بھی پویلین واپس
مجموعی اسکور 54
سری لنکا کے باؤلر تو کمال کر رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
25 اوورز میں صرف 65 اسکور اور چار آؤٹ
فہیم کہاں ہو بھئی؟ آج آسٹریلیا کو کیا ہوا؟
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں 184 اسکور 7 وکٹیں۔

اور سری لنکا کی ٹیم کی کارکردگی تو بہت ہی بری ثابت ہو رہی ہے۔ چوتھے اوور کی پہلی گیند تک دو آؤٹ‌ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی اسکور تین ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے انیس اوور میں چوالیس اسکور بنائے ہیں جبکہ ان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا
3۔29 اوورز
77 مجموعی اسکور
4 آؤٹ

بارش کی وجہ سے کھیل رکا ہوا ہے۔

اگر کھیل شروع نہ ہو سکا تو اوورز کو مختصر کرتے ہوئے آسٹریلیا 25 اسکور سے جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا کی بدقسمتی، بارش کی وجہ سےمیچ جاری نہ رہ سکا اور آسٹریلیا کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
ٹاس جیت کر سری لنکا اگر خود ہی کھیل لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 24 فروری کو کامن ویلتھ بنک سیریز کا دسواں ایک روزہ میچ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی، آسٹریلیا میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابھی انہوں نے آٹھ گیندوں پر تیرہ اسکور بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کو پہلی کامیابی تیسرے اوور میں ملی، گلکرائسٹ سولہ کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ۔

تین اوور میں 24 اسکور
 

شمشاد

لائبریرین
اگرچہ آسٹریلیا کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا لیکن انہوں نے انڈیا کو بہت بڑا ہدف دیا۔ مقررہ پچاس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 317 اسکور۔

دوسری طرف انڈیا کی حالت کچھ اچھی نہیں ہے۔
38 اوورز میں 210 اسکور اور پانچ آؤٹ ہیں۔
مشکل لگتا ہے کہ یہ میچ انڈیا جیتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گوتھم گھمبیر بھی گئے، اس سے امید تھی لیکن 113 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ
218 پر چھ آؤٹ دس اوور باقی ہیں۔
اب 10 اسکور فی اوور سے کھیلیں تو جیتیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سات آؤٹ، مجموعی اسکور 264 اور صرف چار اوور باقی ہیں۔

اوسط بارہ اسکور چاہییں۔

اب میچ گیا انڈیا کے ہاتھ سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
قسمت کی خوبی دیکھئے ٹوٹی کہاں کمند
دو چار ہاتھ جب کہ لبِ بام رہ گیا

299 اسکور اور سب آؤٹ
ابھی پانچ گیندیں باقی تھیں۔
 

حسن علوی

محفلین
آسٹریلیا کی جانب سے ہیڈن، رکی پونٹنگ اور سائمنڈز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارت کی ہار وجہ اوپننگ پیئر کی خراب کارکردگی؛ سہواگ اور ٹنڈولکر ناکام رھے اور مِڈل آرڈر میں یووراج نے بھی کَکھ نہ کیا۔ بہرطور پھر بھی اچھا مقابلہ ہوا اور اچھی گیم دیکھنے کو ملی۔
 
Top