ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ 30 جنوری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دن کے گیارہ بجے شروع ہو گا۔

پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 2 فروری کو شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا شروع ہونے کا وقت صبح سوا نو بجے ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
ادھر ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ساؤتھ افریقہ کی فتح۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے جبکہ ساؤتھ افریقہ نے یہ ہدف اُنچاسویں اوور میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کیلس نے 121 ناٹ آؤٹ اسکور کیا اور 'مین آف دی میچ' قرار پائے۔
یوں اب تک سیریز میں ساؤتھ افریقہ کو 0-3 سے برتری حاصل ھے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے میچ بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 244 اسکور بنائے۔ ابھی ایک گیند باقی تھی۔
آخری اوور پاکستان کو خاصا مہنگا پڑا۔ جس میں شعیب نے 19 اسکور دیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا میچ بھی پاکستان نے جیت لیا۔ سات وکٹوں سے جیتا ہے۔
آج کے میچ کی خاص بات محمد یوسف کی شاندار سنچری ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک روزہ میچوں کا ریکارڈ

پاکستان نے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلے ہیں - 673
پاکستان کے انضمام نے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلے ہیں - 378
سب سے زیادہ ایک روزہ میچوں کا اسکور انضمام کا - 11739
پاکستان کے وسیم اکرم کی ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں - 509
ایک روزہ میچوں میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ، شاہد آفریدی - 37 گیندوں پر

مکمل خبر بی بی سی پر
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ شیخوپورہ میں کھیلا جا رہا ہے۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوور میں 64 اسکور بنائے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت پاکستان کے 145 اسکور ہیں، 25 اوور ہو چکے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور پاکستان نے پانچواں ایک روزہ میچ بھی سات وکٹوں سے جیت لیا۔
ابھی 19 اوور باقی تھے۔

پاکستان کو اس سیریز میں 0-5 کی برتری حاصل ہوئی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ایسا چوتھی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان کسی ایک روزہ میچوں کی 2 ملکوں کے درمیاں سیریز میں کوئی میچ نہیں ہارا

اس سے پہلے
1998 میں زمبابوے
2003 میں بنگلہ دیش
2003 میں نیوزی لینڈ
اور
اب
ایک بار پھر زمبابوے کے خلاف پاکستان نے یہ ریکارڈ بنایا
 

شمشاد

لائبریرین
آج 3 فروری سے انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز آسٹریلیا میں شروع ہو رہی ہے۔ آج پہلا میچ ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ٹنڈولکر اور شیواگ سے کھیل شروع ہوا۔
ایک اوور
ایک اسکور
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کا کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلیا کے باؤلروں کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 194 اسکور بنا کر 45 اوور میں ہی آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے چار اوور میں 33 اسکور بنائے ہیں اور ان کا ایک کھلاڑی آؤٹ‌ ہوا ہے۔

ابھی بارش کی وجہ سے کھیل بند ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا پانچ اوور کے اختتام پر 38 اسکور دو آؤٹ
میچ 26 اوور کا رہ گیا ہے بارش کی وجہ سے۔
 
Top