ون ڈے سیریز

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو پاکستانیوں کو یہ فتح۔۔۔ مجھے بھی بہت خوشی ہوئی۔۔ اگرچہ مقابلہ زمبابوے کے بچوں سے تھا۔
 

حسن علوی

محفلین
شکر ھے زمبابوے سے تو جیتے۔
امید ھے ٹیم کا مورال اس جیت سے بلند ہوگا اور وہ آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
مورال بیشک بلند کرلیں، کہیں ایسا نہ کہ خود بلند ہو جائیں اور اگلے میچ میں ٹائیں ٹائیں فش ۔
 

فہیم

لائبریرین
اگر بات پاکستانی کرکٹ کی ہو
تو دنیا میں پاکستان سے اچھی کرکٹ کہیں نہیں

انڈر 19 میں‌ پاکستان ورلڈ کپ جیت کر آیا
پاکستان کی اے ٹیم نے آسٹریلیا اے کو سیریز میں شکست دی باوجود اس کے کہ آسٹریلیا کی اے ٹیم میں‌ بھی نامور کھلاڑی شامل تھے
یہاں تک کے نابیناؤں کی کرکٹ کا ورلڈ کپ بھی پاکستان نے جیتا۔

بس جہاں بات انٹرنیشنل ٹیم کی آتی ہے وہاں ہی پاکستان کرکٹ میں دبا دبا نظر آتا ہے۔ نہ جانے کیوں

جب پاکستان کی ٹیم 2007 کے ورلڈ کپ میں شرمناک انداز میں ہار کر آئی تھی
اور دوسری طرف نابینا ورلڈ کپ جیت کر آئے تھے

تو کسی نے کہا تھا کہ
شاید غلطی سے جہاز تبدیل ہوگیا



کہ جہاں آنکھوں والوں کی ضرورت تھی وہاں تو نابینا پہنچ گئے
 

شمشاد

لائبریرین
بس جہاں بات انٹرنیشنل ٹیم کی آتی ہے وہاں ہی پاکستان کرکٹ میں دبا دبا نظر آتا ہے۔ نہ جانے کیوں ۔۔۔۔ وہ اس لیے کہ اس میں کھیل سے زیادہ سیاست گھسی ہوئی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
اب تو کچھ بھی سیاست سے پاک نہیں
جہاں پاکستان کی بات ہو ہر چیز میں سیاست ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 238 اسکور بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے تھے۔
سہیل تنویر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ابھی سلمان بٹ اور ناصر جمشید نے پاکستان کی طرف سے اننگ کا آغاذ کیا ہے۔ دو اوورز کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور دس ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان 24 اوورز، تین کھلاڑی آؤٹ، جن میں سے دو رن آؤٹ‌ ہیں، مجموعی اسکور 139۔
جیتنے کے لیے 26 اوورز میں 100 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مصباح 20 پر آؤٹ
اب شاہد آفریدی کریز پر
مجموعی اسکور 187
اوور 39
زمبابوے کے برابر اوسط درکار ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ایک روز میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

ابھی 22گیندیں باقی تھی۔
 

حسن علوی

محفلین
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں آج پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 272 رنز اسکور کیئے۔
میچ کی خاص بات آج شاہد خان آفریدی کی شاندار اننگز تھی جس میں انہوں نے اپنے روایتی جارحانہ انداز میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے محض 52 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیئے۔ جبکہ مصباح الحق نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 44 رنز بنائے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک زمبابوے کی ٹیم نے 8 اوورز میں 26 رنز بنائے اور اسکا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا جسے سہیل تنویر نے پویلین کی راہ دکھلائی۔
امید کی جارہی ھے کہ پاکستانی ٹیم یہ میچ بھی جیت کر پانچ میچوں کی یہ سیریز با آسانی اپنے نام کرلے گی۔

مزید اپڈیٹس کے لیئے دیکھتے رہیئے اردو محفل۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور 50 اوور کے بعد زمبابوے 235 اسکور، سات آؤٹ۔
پاکستان نے میچ 37 اسکور سے جیت لیا۔
 

حسن علوی

محفلین
اور اسکے ساتھ ہی پاکستان نے یہ ون ڈے سیریز اپنے نام کی، کافی عرصے بعد کوئی سیریز جیتی ہم نے۔ پاکستانی کرکٹ کے سب شائقین کو یہ فتح مبارک ہو۔

آج مین آگ دی میچ شاہد خان آفریدی رھے، بہت اچھی بلے بازی کی انہوں نے۔
 
Top