ون ڈے سیریز

قیصرانی

لائبریرین
یہ لیجیئے قیصرانی صاحب :

عمر گل، 10 اوور، 50 اسکور، ایک وکٹ
سہیل تنویر 5۔9 اوور، 53 اسکور، 4 وکٹیں
افتخار انجم 10 اوور، 52 اسکور، 2 وکٹیں
فؤاد عالم 10 اوور، 56 اسکور
شعیب ملک 10 اوور، 61 اسکور، 3 وکٹیں
شکریہ۔ پر سارے باؤلر ہی مہنگے پڑے ایوریج کے حساب سے
 
عالمی رینکنگ میں ون ڈے سیرز میں بھارت سے سیرز ہارنے کے بعد پاکستان چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے اور بھارت چوتھی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اس دفعہ جب میچز ہو رہے تھے تو میں پاکستان میں تھی، اور ہر میچ سے پہلے گھر میں میلہ لگ جاتا تھا اور ایسے ایسے ماہرانہ تبصرے سننے کو آتے تھے مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجہ جیسے کمنٹیٹرز کو نکال کر ان لوگوں کو وہاں بٹھا دینا چاہیے (بلکہ دو چار پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی نکال کر اس میلے میں سے جو دو چار کزنز زیادہ جذباتی ہو رہے ہیں انہیں کھیلنے کے لیے بھیج دینا چاہیے۔ :) اللہ پاکستان والوں کے پاس کتنا فارغ وقت ہوتا ہے (اور اگر نہ بھی ہو تو کالج سے چھٹی کر کے نکال لیا جاتا ہے :) )

بہرحال مجھے اس دفعہ میچز دیکھنے کا بہت ہی زیادہ مزہ آیا اور۔۔۔۔ اور ماہرین کے تبصرے سن سن کر پہلی بار مجھے احساس ہوا کہ میں بھی کرکٹ کے کھیل کو مکمل طور پر سمجھنا شروع ہو گئی ہوں۔ اور لگتا ہے اگلی دفعہ پاکستان انڈیا کے ایک روزہ میچز ہوئے تو شاید میں بھی آپ کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔

ویسے اب میں پاکستان بہت مس کر رہی ہوں۔ پاکستان میں ہماری فیملی نے ماشاء اللہ بہت اچھا ماحول بنا کر رکھا ہوا ہے اور خاندانی روابط بہت مضبوط ہیں (یعنی اتنے مضبوط ہیں کہ کرکٹ میچز کے لیے ایک ہی گھر منتخب کر کے وہاں ہی سب کو جمع ہونا ہوتا ہے۔ اور میچ شروع ہونے سے پہلے، اور اسکے بعد بھی گھر کے لمبے کمپاؤنڈ میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے (اور اگر بڑے (یعنی ماموں جان وغیرہ بھی) شامل ہو جائیں تو پھر کمپاؤنڈ سے نکل کر کرکٹ کا میدان بلا تکلف سامنے گذرنے والی سڑک پر جما دیا جاتا ہے۔
:)

اے پاکستان کے باسیو۔۔۔۔ آپ لوگ لکی لوگ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
عالمی رینکنگ میں ون ڈے سیرز میں بھارت سے سیرز ہارنے کے بعد پاکستان چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے اور بھارت چوتھی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

یہ اونچ نیچ تو ہوتی رہتی ہے۔ آپ امید رکھیں پھر اوپر چلے جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مہوش آپ کا تبصرہ بہت مزے کا ہے۔ بہت شکریہ۔ آپ کے انے سے ہمیں خوشی ہو گی اگر اردو محفل پر ایک اور کرکٹ مبصر مہیا ہو جائے۔ یاد رکھئے گا 22 تاریخ کو پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو رہا ہے۔ ویسے صحیح کا مزہ انڈیا پاکستان کے میچوں کا ہی آتا ہے، جیسے آسٹریلیا اور انگلینڈ کا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اس میں کیا شک ہے جو آزادی پاکستان میں حاصل ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں۔

شمشاد بھائی، لگتا ہے آپ بھی پاکستان کو بہت مس کر رہے ہیں۔

جب میں یہاں والوں کو پاکستان کا حال بتاتی ہوں کہ وہاں لوگ سڑک پر کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو وہ حیرت سے انگلیاں چبانے لگتے ہیں۔
مگر مجھے یاد ہے جب میں نے پاکستان والوں کو بتایا کہ یورپ میں ممکن ہی نہیں کہ آپ سڑک پر کرکٹ کھیل سکیں تو انہوں نے مارے حیرت کے انگلیاں ہی نہیں بلکہ پورے پورے ہاتھ چبا لیے تھے :)

////////////////////////

پاکستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس آخری ون ڈے میچ میں فواد عالم نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔

ہمارے ایک چھوٹے کزن صاحب کو فواد عالم کی بیٹنگ اتنی پسند آئی کہ انہوں نے بیان داغ دیا کہ اب شاہد آفریدی کو نکال کر فواد عالم کو ٹیم کا آل راؤنڈر بنا دیا جائے۔ اور اس بات کے کرتے ہی ان کزن صاحب کے سر پر ایک دھماکہ ہوا کیونکہ ایک شادی شدہ کزن صاحبہ نے (جو شادی ہو جانے کے باوجود آج تک آفریدی کی بہت بڑی فین ہیں) انہوں نے اس بیان داغنے کے جرم میں اُن کے سر پر اپنا جوتا داغ مارا۔ :):):) میرا ہنس ہنس کر پیٹ میں درد ہوا جا رہا ہے اور یہی حال باقی سب لوگوں کا بھی ہے۔ :)

ویسے میں نے شاہد آفریدی کی جو بیٹنگ دیکھی ہے اور پچھلا ریکارڈ جو لوگوں سے سنا ہے تو اس سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ صرف اپنے چاہنے والوں کی وجہ سے ابتک ٹیم میں موجود ہیں، ورنہ اگر اُنکی شخصیت عاصم کمال سے ملتی جلتی ہوتی تو شاید بہت پہلے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہوتا۔ (میرے پرسنل کیمنٹز ہیں جن سے آپ کو اختلاف بھی ہو سکتا ہے)۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کو مِس کیا کرتا ہوں، ہم خود گلیوں اور سٹرکوں پر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

وقت کے ساتھ ساتھ ٹیم میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔
آفریدی کو بھی تو آخر جانا ہی ہے ناں۔ اب دیکھیں ٹیسٹ میچوں میں اس کا نام نہیں ہے۔
 

سارا

محفلین
جی۔۔مجھے ان کا تبصرہ پڑھ کر بہت زیادہ اچھا لگا۔۔پاکستان میں ہمارے گھر میں بھی یہی صورت حال ہوتی تھی۔۔ہم سب کزنز ماموں 'خالہ (محلے والے )ایک ہی گھر میں جمع ہو کر میچ دیکھتے تھے۔۔اور فجر کی نماز پڑھ کر ہی سب گھر کے کام ختم کر لیتے تھے اور جب میچ میں لنچ کا وقفہ آتا تھا ہم بھی تب کھانا کھاتے تھے۔۔۔ہر چوکے چھکے پر تالیاں بجتی تھی اور مخالف ٹیم کا کوئی کھلاڑی آؤٹ ہو جاتا تو خوب شور مچایا جاتا تھا اور جب اپنی باری آتی تھی تو اکثریت ایمپائر کے ایل بی ڈبلیو والے فیصلے کو غلط قرار دیتی تھی اور آدھے لوگوں کے بقول انہوں نے پیسے کھائے ہوئے ہیں۔۔lol..
اب تو یہ حال ہے کہ کمپوٹر پر اکیلی بیٹھ کر میچ دیکھتی ہوں البتہ میں پال ٹالک پر روم جوائن کر کے میچ دیکھتی ہوں تو وہاں بھی 200 سے 300 تک لوگ ہوتے ہیں اور مزے مزے کے تبصرے کرتے ہیں۔۔۔وہی پڑھ کر انجوائے کرتی ہوں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں یہ صورتحال میری بیگم کے ساتھ ہوتی ہے۔ کہ ہم دونوں بیٹھ کر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
ٹیسٹ میچ دیکھنا تو بڑی ہمت کی بات ھے، تن حوصلہ درکار ھے۔ پانچ دن ٹھکا ٹھک اور اگر آخر میں میچ ڈرا ہو جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔:mad: جی ہاں بہت غصہ آتا ھے نا
 

شمشاد

لائبریرین
ٹِک کر تو نہیں بیٹھتا ٹیسٹ میچ دیکھنے کو، بس آتے جاتے اسکور پر نظر ڈالتا رہتا ہوں۔
 

سارا

محفلین
کبھی کبھی بہت خوشی بھی ہوتی ہے جب ہم ہار رہے ہوں اور وہاں میچ ڈرا ہو جائے تب۔۔۔:rolleyes:
ویسے مجھے تو ٹیسٹ میچ میں صرف سکور دیکھنے تک ہی دلچسپی ہوتی ہے۔۔۔البتہ انڈیا پاکستان کا ٹیسٹ میچ بھی دیکھتی ہوں۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ لوگوں کے خیال میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کیا ہونی چاہیے؟

1 بٹ
2 ملک
3 یونس
4 یوسف
5 مصباح
6 یاسر/ فیصل؟
7 کامران/ یا پھر نیا وکٹ کیپر؟
8 شعیب
9 دانش
10 سمیع
11 عمر گل/ سہیل تنویر؟
 
کامران اکمل کی جگہ دوسرا کیپر آزمانا چاہئے۔ کامران اکمل نے بہت مایوس کیا ہے۔ یاسر حمید اور فیصل اقبال۔۔۔۔ اففف۔۔۔۔ فیصل اقبال کو کیوں بھیجتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آیا۔۔۔ عاصم کمال کو ضائع کر رہے ہیں۔
عمر گل اور سہیل تنویر، دونوں کو باری باری موقع دیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
کامران اکمل کی جگہ دوسرا کیپر آزمانا چاہئے۔ کامران اکمل نے بہت مایوس کیا ہے۔ یاسر حمید اور فیصل اقبال۔۔۔۔ اففف۔۔۔۔ فیصل اقبال کو کیوں بھیجتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آیا۔۔۔ عاصم کمال کو ضائع کر رہے ہیں۔
عمر گل اور سہیل تنویر، دونوں کو باری باری موقع دیں۔

آ گیا۔۔۔۔ آ گیا۔۔۔۔ نام یاد آ گیا۔۔۔ نیا کیپر ہے سرفراز احمد :)

ویسے مجھے حیرت ہوئی یہ دیکھ کر کہ فواد عالم کی ایوریج فرسٹ کلاس کرکٹ میں 47 ہے۔
تو پھر فواد عالم پر صرف 20/20 سپیشلٹ ہونے کا ٹھپا کس نے لگایا ہے؟
(یعنی فرسٹ کلاس میں فواد کی ایوریج فیصل اقبال، یاسر حمید بلکہ شعیب ملک سے بھی بہتر ہے۔۔۔ بلکہ عاصم کمال کے برابر ہے۔ اس پر یہ کہ فواد باؤلنگ میں دانش کا ساتھ بھی دے سکتے ہیں)

ویسے واقعی عاصم کمال کو ٹیم سے کیوں نکالا گیا، یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب امریکہ کی شرارت ہے کہ عاصم کو نکال دیا۔ نسیم اشرف امریکہ سےہی آیا تھا ناں۔

لیکن یہ ٹیم تو ٹیسٹ میچ کے لیے ہے، آپ ون ڈے سیریز میں کیوں بنا رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
آج زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کا پہلا میچ کراچی میں کھیلا گیا۔

پاکستان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوور میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 94۔6 کی اوسط سے 347 اسکور بنائے۔ پانچ کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔

جواب میں مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 243 اسکور بنائے۔

پاکستان نے پہلا میچ 104 اسکور سے جیت لیا۔

آج کے مرد میدان پاکستان کے ناصر جمشید رہے۔

سلمان بٹ (رن آؤٹ) ۔۔۔۔۔۔۔۔4
ناصر جمشید (کیچ آؤٹ) ۔۔۔۔61
یونس خان (کیچ آؤٹ)۔۔۔۔۔۔ 79
محمد یوسف (کیچ آؤٹ)۔۔۔۔ 72
شعیب ملک (کیچ آؤٹ)۔۔۔۔ 63
مصباح (ناٹ آؤٹ)۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 55
شاہد آفریدی (ناٹ آؤٹ)۔۔۔ 2
فالتو میں ملے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 11

آج کی کمنٹری ختم ہوئی۔ تبصرہ نگاروں کو دعوت ہے۔
 
Top