تعارف وحشی کو سکوں سے کیا مطلب۔۔۔۔

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سب سے پہلے تو دلی خوش آمدید اور تاخیر کے لیے معذرت قبول فرمائیے! ☺
اتنی سی عمر میں ایسی پختگی اور لگن تو قسمت والوں کو ہی ملتی ہے ..!! ☺
موتیوں سی سوچ اور مہکتے خیالات ☺
سچ کہوں تو بہت متاثر ہوئی ہوں اور دعا ہے کہ کھوج کے اس سفر میں آپ کی سمت سیدھی رہے اور آسانیاں آپ کا مقدر بنیں..!! آمین!!
 
ثم آمین!!! :)

آپ کی محبت نے وہاں پہنچا دِیا ہے جہاں کی میں ہُوں بھی نہیں۔۔۔۔۔ اللہ تعالی آپکو دونوں جہانوں میں ہمیشہ کامیاب و کامران ، خوش و خرم اور پر سکون رکھے۔ آمین ثم آمین۔ دیر آید درست آید :love:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ثم آمین!!! :)

آپ کی محبت نے وہاں پہنچا دِیا ہے جہاں کی میں ہُوں بھی نہیں۔۔۔۔۔ اللہ تعالی آپکو دونوں جہانوں میں ہمیشہ کامیاب و کامران ، خوش و خرم اور پر سکون رکھے۔ آمین ثم آمین۔ دیر آید درست آید :love:
آمین!
جزاکﷲ احسن الجزاء!!
 
KwULv.png
 
میم الف

محفلین
محفل میں خوش آمدید!
آپ یہاں نئی معلوم ہوتی ہیں، اِس لیے کچھ سوالات:
شعبہ: نباتیات
گیارہ سال کی عمر سے اردو ادب سے لگاؤ ہے مگر ہائے افسوس کہ ابھی تک اس میدان میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہو پائی۔۔
شعبہ نباتیات اور لگاؤ اردو ادب سے!
حکیم لقمان سے نہیں ہونا چاہیے؟
"جاننا" میرا مشغلہ بھی ہے اور مقصد بھی!
آپ نے اب تک کیا جانا؟
زندگی کی بیس بہاریں دیکھ چکی ہوں۔
صرف بہاریں، خزائیں نہیں؟
 
محفل میں خوش آمدید!
آپ یہاں نئی معلوم ہوتی ہیں، اِس لیے کچھ سوالات:
:sneaky:

شعبہ نباتیات اور لگاؤ اردو ادب سے!
حکیم لقمان سے نہیں ہونا چاہیے؟
ان دونوں میں حیات قدرِ مشترک ہے!

آپ نے اب تک کیا جانا؟
ہم نے جانا تو ہم نے یہ جانا....
"ایسا کچھ بھی نہیں ہے!"

صرف بہاریں، خزائیں نہیں؟
یہ تو زندگی کا دستور ہے کہ جتنی بہاریں ہوں اتنی خزائیں بھی ہوتی ہیں، تاہم مثبت پہلو پر غور کرتے رہنے سے کچھ مسائل اپنی موت آپ مر جاتے ہیں! :)
 
Top