تعارف وحشی کو سکوں سے کیا مطلب۔۔۔۔

شزہ مغل

محفلین
وعلیکم السلام خوش آمدید ۔
جس عمر میں بچے کو حوش نہین ہوتا وہ سال بھی ڈال لئے ادب میں ۔ان سالوں کو منفی کر لیں۔
پھر بتائیں وہ عمر جب سمجھ دار ہوئیں۔
بھیا اب تو وہ ہوش میں ہیں نا تو جو بتا رہی ہیں درست بتا رہی ہیں۔
وہ کیتے ہیں نا کہ پوت کے پاؤں ۔۔۔
سوری محاورہ بھول گیا۔ کوئی اور اگر میری بات سمجھ کر محاورہ مکمل کر دے تو بہت مہربانی ہو گی
 

سلمان حمید

محفلین
بھیا مجھے نہیں پتا کہ میں نے جو بھی لکھا اس میں کس کا فائدہ تھا۔ کسی کا فائدہ تھا بھی یا نہیں۔ بس لکھ دیا۔
آپ بھی بس بسم اللہ کیجیئے اور لکھ دیجیئے۔
آپ کی اور نور سعدیہ شیخ کی حوصلہ افزائی اور باتوں میں آ کر کل یہاں کچھ لکھنے کی کوشش کی اور منہ کی کھانی پڑی :p
خیر ہمت نہیں ہارا ہوں ابھی میں :)
 

نور وجدان

لائبریرین
آپ کی اور نور سعدیہ شیخ کی حوصلہ افزائی اور باتوں میں آ کر کل یہاں کچھ لکھنے کی کوشش کی اور منہ کی کھانی پڑی :p
خیر ہمت نہیں ہارا ہوں ابھی میں :)
بہت بری بات سلمان بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو منہ کی کبھی نہ کھانی پڑی ۔۔۔۔۔۔۔آپ شرمسار کرتے ۔۔۔۔خدارا قلم کی قدر آپ سے سیکھی میں نے
 

سلمان حمید

محفلین
بہت بری بات سلمان بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو منہ کی کبھی نہ کھانی پڑی ۔۔۔۔۔۔۔آپ شرمسار کرتے ۔۔۔۔خدارا قلم کی قدر آپ سے سیکھی میں نے
منہ کی کھانی پڑی سے میری مراد کچھ نہ لکھ پانا اور کاغذ تروڑ مروڑ کر پھینک دینا تھا۔ پڑھا نہیں تم نے میرا قیدخانہ؟ :p
 

شزہ مغل

محفلین
میری محترم بٹیا
میری " بٹیائیں " ماشاء اللہ بزرگوں کی دعاؤں کو ساتھ رکھتے دل لگا کر جنوں کے عالم میں رہتے علم کا سفر طے کرتی ہیں ۔
تسلیم رضا صبر و شکر کا پیکر ہوتی ہیں ۔
یہ ہر لمحہ کھوج میں مصروف متجسس کبھی نہیں گھبراتیں سوالوں سے ۔۔
آپ جانے کیوں ڈر گئیں سوالوں سے ۔۔۔۔؟
میں تو یہ مشکل مشکل باتیں کر کے سیکھتا ہوں میری محترم بٹیا ۔۔
بہت دعائیں
بھیا میں ڈر گئی تھی کہ مریم افتخار نے محض بیس بہاریں دیکھی ہیں تو کہیں وہ ڈر نہ جائیں مگر وہ تو ماشاء اللہ اتنا آگے جا چکی ہیں کہ میرا منہ کھلا رہ گیا :eek:
 

شزہ مغل

محفلین
ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ سے پہلے ایک سوال یہی ہوا کرتا تھا کہ میری طرح کوئی نہیں سوچتا آج اس بات پر آنکھ نم ہے کہ مجھ سے بڑھ کے کوئی سوچتا ہے ۔۔۔اپنی کم مائیگی کا جو احساس آج ہورہا ہے وہ مجھے زندگی بھر کبھی بھی نہیں ہوا اور نا ہی کبھی کوئی دلا پایا۔۔۔۔۔۔۔میں اب آپ سے کوئی سوال نہیں کروں گی ۔۔۔۔۔۔
نہیں آپی سوال ختم ہو گئے تو سفر ختم ہو جائے گا۔ علم و آگہی کا سفر رکنا نہیں چاہیئے آپی جان
 

شزہ مغل

محفلین
اتنا پتا ہے جو کچھ افسانوی باتوں کے برعکس ہے وہ حقیقت ہے اور جو کچھ حقیقت کے متضاد ہے وہ افسانہ ہے
بھیا آپ سے کس نے کہہ دیا کہ افسانے 100٪ جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں؟؟؟ کچھ تو حقیقت ہوتی ہی ہے۔ میں اتفاق کرتی ہوں مریم افتخار آپی کی اس بات سے
تو حقیقت آپ اسکو سمجھتے ہیں جو نظر آ رہا ہے۔۔۔۔چاہے وہ ہو یا نہ ہو۔۔۔۔۔
ضروری نہیں کہ جو حقیقت ہو وہ نظر بھی آئے اور نہ یہ ضروری ہے کہ جو نظر آئے وہی حقیقت بھی ہو۔ حقیقت کا 100٪ علم تو اللہ کو ہی ہے مگر جسے اللہ چاہے اسے چند حقیقتوں سے واقف کرا دیتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نام : مریم افتخار
شعبہ: نباتیات
شہر: ساہیوال
"جاننا" میرا مشغلہ بھی ہے اور مقصد بھی!

گیارہ سال کی عمر سے اردو ادب سے لگاؤ ہے مگر ہائے افسوس کہ ابھی تک اس میدان میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔
زندگی کی بیس بہاریں دیکھ چکی ہوں۔
بلال اعظم بھائی کے توسط سے یہ خوشنصیبی میرا مقدر بنی کی میں اردو محفل فورم میں شامل ہو پائی۔
خوش عام دید مریم افتخار صاحبہ۔۔۔۔
 

عینی شاہ

محفلین
وحشی کو سکون سے کیا مطلب ؟؟؟ ہیں کیا مطلب بھئی :eek:اچھا جو بھی ہو ہمیں تو ویلکم سے مطلب ہے ہے نا بھئی :rolleyes:
ویلکم مریم:)
 
Top