تعارف وحشی کو سکوں سے کیا مطلب۔۔۔۔

زیک

مسافر
مجھے بھی یہی معلوم تھا لیکن میرا خیال ہے یہ لغوی معنی ہیں، جبکہ یہاں استعارہ ہے اندرونی اضطراب کیلئے۔
بہتر تو اساتذہ ہی بتا سکتے ہیں۔
فرہنگ آصفیہ کے مطابق باقی مطلب تو وہی ہیں جو میں نے دوسری لغات سے لکھے مگر ساتھ یہ اضافہ ہے:
مضطرب جیسے دلِ وحشی

عام استعمال میں وحشی barbarian ہے تو اس کا متضاد civilized یعنی مہذب ہوا۔
 
ناصر رانا

محفلین
فرہنگ آصفیہ کے مطابق باقی مطلب تو وہی ہیں جو میں نے دوسری لغات سے لکھے مگر ساتھ یہ اضافہ ہے:

عام استعمال میں وحشی barbarian ہے تو اس کا متضاد civilized یعنی مہذب ہوا۔
لڑی کے عنوان کے مطابق یہی مضطرب کے معنی فٹ بیٹھتے ہیں۔
 
سلمان حمید

محفلین
بھیا مجھے اختلاف ہے اس بات سے۔ کیونکہ سیکھنے کی عمر نہیں ہوتی شوق اور لگن ہوتی ہے۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ قدرتی طور پر کبھی کوئی کم سیکھ پاتا ہے اور کوئی زیادہ۔ آپ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے علم کی دنیا میں کم سیکھا ہے تو عمل کی دنیا میں زیادہ سیکھا ہے۔ بس جو آپ نے سیکھا وہی سکھا دیجیئے۔ اور خود کو دوبارہ ایسا مت کہیئے گا۔ مجھے اچھا نہیں لگا آپ کا خود کو ایسا کہنا کیونکہ آپ بہت اچھے بھائی ہیں۔
شوق اور لگن بھی نہیں رہی اور ویسے بھی اب کم ہی سیکھ پاتا ہوں۔ اس کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ ادھر اُدھر کی غیر ضروری ترجیحات اور مستقل مزاجی کی کمی ہے۔ اور جہاں تک عمل کی دنیا میں زیادہ سیکھنے کا معاملہ ہے اس کے لیے صحیح وقت اور مناسب الفاظ کے انتظار میں ہوں۔ یہ نہیں جانتا کہ میرے سیکھے ہوئے سے کسی کو فائدہ ہو گا یا نہیں لیکن میرا غبار نکل جائے گا جس کا مجھے کافی عرصے سے شدت سے انتظار ہے۔ اور بہت اچھا بھائی کہنے کا شکریہ۔ اب یہ نہیں پتہ کہ یہ اندازہ آپ نے کیسے لگایا لیکن امید کرتا ہوں کہ ٹھیک ہی لگایا ہو گا :)
 
bilal260

محفلین
وعلیکم السلام خوش آمدید ۔
جس عمر میں بچے کو حوش نہین ہوتا وہ سال بھی ڈال لئے ادب میں ۔ان سالوں کو منفی کر لیں۔
پھر بتائیں وہ عمر جب سمجھ دار ہوئیں۔
 
وعلیکم السلام خوش آمدید ۔
جس عمر میں بچے کو حوش نہین ہوتا وہ سال بھی ڈال لئے ادب میں ۔ان سالوں کو منفی کر لیں۔
پھر بتائیں وہ عمر جب سمجھ دار ہوئیں۔
میں نے پہلی کتاب 10 بار اسی لئے پڑھی نا۔۔۔۔کہ ہوش آ جائے۔۔۔۔ :)
 
bilal260

محفلین
مہذب وحشی سے ایسا لگتا ہے کہ آپ جنگل بک والے موغلی کو پڑھانے کے لئے استانی بن کر جنگل جائے گی۔
 
bilal260

محفلین
جی مریم افتخار صاحبہ جی تھری ڈی میکس کی ٹیوشن چاہئے۔
ویڈیوز کی شکل میں دے دیجئے یا لکھائی کی شکل میں یا لنک کی شکل میں یا پھر پھر پھر رہنے دیجئے ۔
 
جی مریم افتخار صاحبہ جی تھری ڈی میکس کی ٹیوشن چاہئے۔
ویڈیوز کی شکل میں دے دیجئے یا لکھائی کی شکل میں یا لنک کی شکل میں یا پھر پھر پھر رہنے دیجئے ۔
آپ نے جس سبجیکٹ اور لیول کا ذکر کیا۔۔۔۔ آپ کے خیال میں ہم اسی کیلئے بہتر ہیں نا۔۔۔۔تو رہنے کیوں دیجیو؟ اسی کی لیجیو نا۔۔۔۔!!
 
نور وجدان

لائبریرین
شوق اور لگن بھی نہیں رہی اور ویسے بھی اب کم ہی سیکھ پاتا ہوں۔ اس کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ ادھر اُدھر کی غیر ضروری ترجیحات اور مستقل مزاجی کی کمی ہے۔ اور جہاں تک عمل کی دنیا میں زیادہ سیکھنے کا معاملہ ہے اس کے لیے صحیح وقت اور مناسب الفاظ کے انتظار میں ہوں۔ یہ نہیں جانتا کہ میرے سیکھے ہوئے سے کسی کو فائدہ ہو گا یا نہیں لیکن میرا غبار نکل جائے گا جس کا مجھے کافی عرصے سے شدت سے انتظار ہے۔ اور بہت اچھا بھائی کہنے کا شکریہ۔ اب یہ نہیں پتہ کہ یہ اندازہ آپ نے کیسے لگایا لیکن امید کرتا ہوں کہ ٹھیک ہی لگایا ہو گا :)
مجھے آپ کی کبھی کسی بات پر اعتراض نہیں ہوا ہے ۔۔۔۔ بھائی اپنے ہونے کا شکریہ لیتے نا کہ کہلوانے کا ;)
 
محمدظہیر

محفلین
نام : مریم افتخار
شعبہ: نباتیات
شہر: ساہیوال
"جاننا" میرا مشغلہ بھی ہے اور مقصد بھی!

گیارہ سال کی عمر سے اردو ادب سے لگاؤ ہے مگر ہائے افسوس کہ ابھی تک اس میدان میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔
زندگی کی بیس بہاریں دیکھ چکی ہوں۔
بلال اعظم بھائی کے توسط سے یہ خوشنصیبی میرا مقدر بنی کی میں اردو محفل فورم میں شامل ہو پائی۔
محفل میں خوش آمدید مریم صاحبہ
 
نایاب

لائبریرین
میں تنگ نہیں آتی۔۔۔۔ میرے ذہن نے ہمیشہ اس سے بھی زیادہ سوالات جنمے مگر جواب دینے والے آٹے میں نمک کے برابر بھی نہ مل پائے۔۔۔۔۔
مجھے خوشی ہوگی جواب دے کے۔۔۔مگر ابھی اقتباس لینا نہیں آیا۔۔۔۔۔ سیکھ کے دوں گی جلد ہی :) بہت دعائیں
میری محترم بٹیا
اس تصویر کو دیکھیں ۔
282m4y1.jpg

آپ نے جس کسی کی پوسٹ میں سے جس بھی بات کا جواب دینا ہو ۔
اسے ماؤس سے ہائی لائٹ کرتے سیلیکٹ کریں ۔ جیسے ہی متن سیلکٹ ہوگا اس کے کونے پر اک چھوٹی سی بلیک ونڈو اوپن ہو گی ۔
جہاں اقتباس اور جواب لکھا ہوگا ۔ اقتباس پر جیسے ہی کلک کریں گی ۔ یہ جملہ یہ پوسٹ آپ کے ماؤس کلپ بورڈ میں کاپی ہو جائے گی ۔
جب آپجواب لکھنے والی جگہ ایڈیٹر پر آئیں گی تو آپ کو کاپی شدہ اقتباس ایسے دکھے گا ۔۔
20a99as.jpg

اقتباسات داخل کریں پر کلک کرتے ہی اقتباس ایڈیٹر میں داخل ہو جائے گا ۔ اور آپ اپنا جواب لکھ دیں تبصرہ کر دیں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
میرے پاس بھی اتنے سوالات ہوا کرتے تھے کہ مجھے کوئی جواب دینے والا نہیں ملتا تھا بس پھر جواب ایسے ملے کہ سوال نہیں رہا
کہتے ہیں کہ
جو کسی بھی سبب علم جاننے واسطے سوال کرنے سے رک گیا ۔
اس نے آگہی کا در بند کر لیا ۔۔
جو جو جواب آپ کو ملے ان میں بھی بلا شک و شبہ ہزار سوال ہوں گے ؟
سو پوچھیئے کہیں نہ کہیں سے جواب مل ہی جائے گا ۔۔۔۔۔ شرط تو صرف " عزم و ارادے " کی ہے ۔
بہت دعائیں ۔
 
میری محترم بٹیا
اس تصویر کو دیکھیں ۔
282m4y1.jpg

آپ نے جس کسی کی پوسٹ میں سے جس بھی بات کا جواب دینا ہو ۔
اسے ماؤس سے ہائی لائٹ کرتے سیلیکٹ کریں ۔ جیسے ہی متن سیلکٹ ہوگا اس کے کونے پر اک چھوٹی سی بلیک ونڈو اوپن ہو گی ۔
جہاں اقتباس اور جواب لکھا ہوگا ۔ اقتباس پر جیسے ہی کلک کریں گی ۔ یہ جملہ یہ پوسٹ آپ کے ماؤس کلپ بورڈ میں کاپی ہو جائے گی ۔
جب آپجواب لکھنے والی جگہ ایڈیٹر پر آئیں گی تو آپ کو کاپی شدہ اقتباس ایسے دکھے گا ۔۔
20a99as.jpg

اقتباسات داخل کریں پر کلک کرتے ہی اقتباس ایڈیٹر میں داخل ہو جائے گا ۔ اور آپ اپنا جواب لکھ دیں تبصرہ کر دیں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
بہت بہت شکریہ انکل۔۔۔۔۔ :) بہت دلی خوشی محسوس ہوئی آپکے اتنا خیال رکھنے پر۔۔۔ :)
موبائل سے تھوڑا مختلف ہے اس طریقہ کار کی نسبت۔۔۔اسلئے مشکل ہو رہی ہے۔۔۔۔۔

اور آپکو جوابات مل گئے؟ :)
 
کہتے ہیں کہ
جو کسی بھی سبب علم جاننے واسطے سوال کرنے سے رک گیا ۔
اس نے آگہی کا در بند کر لیا ۔۔
جو جو جواب آپ کو ملے ان میں بھی بلا شک و شبہ ہزار سوال ہوں گے ؟
سو پوچھیئے کہیں نہ کہیں سے جواب مل ہی جائے گا ۔۔۔۔۔ شرط تو صرف " عزم و ارادے " کی ہے ۔
بہت دعائیں ۔
عربی کی کہاوت ہے
"العلم یدیع والحیا والکبر"
میں کوشش کرتی ہوں اس پہ عمل۔۔۔۔
مگر آگے سمجھنے والے لوگ نہیں ہوتے۔۔۔ آہستہ آہستہ دماغ کے کار خانے نے سوال بنانا بند کر ڈالے۔۔۔
اب آپ سب ملے ہیں۔۔۔ ان شا اللہ میں زنگ آلود کواڑ کھولنے کی کوشش از سرِ نو کروں گی۔۔۔
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
اسے کہتے ہیں بال کی کھال اتارنا۔۔۔ :LOL:
بھیا آپ نے تو ایک جواب سے اتنے سارے سوال نکال کر پورا 100 نمبر کا پرچہ ہی مرتب کر دیا۔ آپی نئی نئی آئی ہیں اتنے سارے سوال پوچھ کر ان کو کنفیوز تو نہیں کیجیئے نا۔ بیچاری ڈر کر بھاگ جائیں گی۔:auto::auto::auto:

بھیا سب سوال پوچھ لیں مگر ایک ایک کر کے۔ کہیں میری طرح مریم افتخار آپی بھی ڈر نہ جائیں

بھیا میرا خیال ہے کہ اس دھاگے کو انٹرویو کے ذمرے میں منتقل کر دیا جائے۔ :p
اتنے سارے سوال اور وہ بھی ایک ساتھ:confused3:

میرا خیال ہے یہ دھاگہ آپ دونوں چچا بھتیجی ہی کی نذر کر کے مجھے پتلی گلی سے نکلنا پڑے گا کیونکہ یہاں تو مشکل مشکل باتیں ہو رہی ہیں اور مجھے مشکل باتیں سمجھ نہیں آتیں۔ :atwitsend:

میری محترم بٹیا
میری " بٹیائیں " ماشاء اللہ بزرگوں کی دعاؤں کو ساتھ رکھتے دل لگا کر جنوں کے عالم میں رہتے علم کا سفر طے کرتی ہیں ۔
تسلیم رضا صبر و شکر کا پیکر ہوتی ہیں ۔
یہ ہر لمحہ کھوج میں مصروف متجسس کبھی نہیں گھبراتیں سوالوں سے ۔۔
آپ جانے کیوں ڈر گئیں سوالوں سے ۔۔۔۔؟
میں تو یہ مشکل مشکل باتیں کر کے سیکھتا ہوں میری محترم بٹیا ۔۔
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
اور آپکو جوابات مل گئے؟
جوابات ملتے ہی کچھ اور سوال ابھر آتے ہیں کہ یونہی علم و آگہی کا سفر جاری رکھتا ہے " سچا سمیع العلیم "
جواب اچھے ہی نہیں بلکہ آپ کی آپ کے اکتسابی شعور کی دلیل ہیں ۔
اللہ سوہنا آپ پر مہربان رہتے علم نافع سے نوازتا رہے ۔۔ آمین
ملتے ہیں کچھ دیر میں ۔
کچھ اوٹ پٹانگ سوالوں کو ساتھ لیئے ۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
میری محترم بٹیا
میری " بٹیائیں " ماشاء اللہ بزرگوں کی دعاؤں کو ساتھ رکھتے دل لگا کر جنوں کے عالم میں رہتے علم کا سفر طے کرتی ہیں ۔
تسلیم رضا صبر و شکر کا پیکر ہوتی ہیں ۔
یہ ہر لمحہ کھوج میں مصروف متجسس کبھی نہیں گھبراتیں سوالوں سے ۔۔
آپ جانے کیوں ڈر گئیں سوالوں سے ۔۔۔۔؟
میں تو یہ مشکل مشکل باتیں کر کے سیکھتا ہوں میری محترم بٹیا ۔۔
بہت دعائیں
انکل واقعی یہ انداز بہت اچھا ہے۔۔۔مجھے آپکا یہ انداز بہت پسند آیا۔۔۔سب سے زیادہ پسند۔۔۔۔۔ اس پہ قائم رہئیے گا۔۔۔میں بھی جلد آ رہی ہوں آپکی صف میں۔۔۔۔ :)
 
Top