تعارف وحشی کو سکوں سے کیا مطلب۔۔۔۔

ناصر رانا

محفلین
شزہ صاحبہ یہ اپنی اپنی رائے اور اپنا اپنا خیال ہے۔ مجھے اور آپ کو اپنی سوچ کے مطابق رائے دینے میں مکمل آزادی حاصل ہے
بحث والی بات ہے ورنہ آپ کے مندرجہ ذیل جواب میں ہی تضاد ہے

نہیں ناصر رانا صاحب۔ یہ عین ادب نہیں خود اعتمادی کی کمی کی علامت کہا جا سکتا ہے۔ ویسے یہ انداز ایشیائی مستور کی پاکبازی حیا اور عاجزی کی علامت بھی ہے
 

شزہ مغل

محفلین
بہت دعاؤں کے ہمراہ بھتیجی کی سیٹ مبارک

اللہ سوہنا اس گمان کے آپ کے حق میں قبول فرمائے ۔ اور علم و آگہی کے نور سے نوازے ۔ آمین

یہ " وحشت " کہتے ہیں جسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان کے ظاہر اور باطن پر کیا اثر ڈالتی ہے ؟
کیا ایسا نہیں ہے کہ یہ " وحشت " ظاہر کو پریشان اور باطن کو پر سکون کر دیتی ہے ۔


اللہ سوہنا آپ کو دل درد مند کی حامل ہستی قرار فرمائے آمین​


حق مغفرت فرمائے ابن انشاء کے کلام اور شخصیت سے ذاتی طور پر بہت متاثر ہوں میں ۔
لیکن کچھ کہتے ہیں کہ آپ میں سودائیت اور یاسیت کی کیفیات کا غلبہ تھا ۔
اور " کوچ کرو " غزل بھی اسی یاسیت پر استوار تھی ۔

ماشاء اللہ
آپ نے سورت العصر کے مفہوم کو بلاشبہ بہت خوبصورتی سے بیان کیا ۔۔

کیا کہیں گی آپ کہ " مطالعے کی زیادتی " سے سوچ میں انتشار پیدا ہوجانا " عین ممکن " ہے ۔؟

اللہ سوہنا ان مشاغل میں آپ کو آسانی بھری رحمت عطا فرمائے آمین

محترم عبیرہ احمد اور نمرہ احمد کے ناولوں کی تھیم میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے ۔۔
ذاتی طور پر میرا مشاہدہ ہے کہ عمیرہ احمد کے ناولز معصوم بچیوں کے ذہنوں میں رہبانیت کی سوچ ابھارتے ہیں ۔


آئیڈیاز ٹیکن شیپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوچ کتاب سے جنم لیتی ہے ۔ تو سوچ صورت کہاں پاتی ہے ۔؟

کہا جاتا ہے انسانی نفسیات " شعور ،لاشعور ، تحت الشعور " کے تین بند "خانوں " سے ابھرنے والی کیفیات پر استوار ہوتی ہے ۔
اور انسان کے وجدان تصور سوچ اور خیال پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ کیا کہیں گی کہ " حقیقت " کس خانے میں چھپی ہوتی ہے ۔
جب تنگ آ جائے محترم بٹیا میرے سوالوں سے
تو بلا جھجھک اظہار کر دیجئے گا ۔۔۔
کچھ جاننے کچھ سیکھنے کا بہانہ ہے بس ۔
میرا خیال ہے یہ دھاگہ آپ دونوں چچا بھتیجی ہی کی نذر کر کے مجھے پتلی گلی سے نکلنا پڑے گا کیونکہ یہاں تو مشکل مشکل باتیں ہو رہی ہیں اور مجھے مشکل باتیں سمجھ نہیں آتیں۔ :atwitsend:
 

شزہ مغل

محفلین
میرے پاس بھی اتنے سوالات ہوا کرتے تھے کہ مجھے کوئی جواب دینے والا نہیں ملتا تھا بس پھر جواب ایسے ملے کہ سوال نہیں رہا
آپ کو کون سے جواب ملے؟؟؟
صاف جواب؟؟؟
یا
منہ توڑ جواب؟؟؟
(مذاق کر رہی ہوں آپی غصہ نہ کیجیئے گا)
 
بحث والی بات ہے ورنہ آپ کے مندرجہ ذیل جواب میں ہی تضاد ہے
رانا صاحب۔ میں نے محفل کی معزز رکن دوست کے بارے اپنی مودبانہ رائے کا اظہار بھی کر دیا اور اپنے مشرقی معاشرے کی پاکباز روایات اور ایشیائی صنف نازک کی سیرت کا خاصہء پاکیزگی بھی بیان کر دیا۔ اسے کہتے ہیں ایک تیر میں دو شکار;)
 

زیک

مسافر
جو وحشت کی دہشت میں ہے اور اتنا بڑا ہیلمٹ اور اتنا بڑا چشمہ لگا کر بیٹھا ہے۔
(بھیا برا لگے تو معذرت۔ مذاق سے کہا)
وہ تو موڈ جارحانہ ہے تو اگلا حملہ کر سکتا ہے اس لئے دفاعی انتظامات ہیں۔

ویسے میں نے عنوان "وحشی کو سکّوں سے کیا مطلب" پڑھا تھا اور سوچ رہا تھا کہ پیسے تو مہذب اور وحشی دونوں کی ضرورت ہیں۔
 

شزہ مغل

محفلین
شکر ہے مجھے آپی کہنے واا کوئی موجود ہے۔۔۔۔ :)
آپ عمر کی کتنی منازل طے کر چکی ہیں؟
میں بی ایس آنرز کر رہی ہوں باٹنی میں۔۔۔۔ چھٹا سمسٹر
میں نے عمر نہیں علم کی نسبت سے آپی بولا ہے ورنہ آپ سے زیادہ بہاریں دیکھ چکی ہوں۔
میں بی ایس سی کر رہی ہوں۔۔۔ تیسرا سمسٹر
مگر آپ پھر بھی علمی سفر میں مجھ سے بہت آگے ہیں۔ ماشاءاللہ۔
اللہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین
 

شزہ مغل

محفلین
بچی اس ناول کے بعد تو مجھے بھی عمران سیریز کا چسکا ہی لگا تھا بڑے بھائی پڑھتے تھے عمران سیریز پوری ایک آلماری بنائی ہوئی تھی عمران سیریز کی
آپی پوری الماری؟؟؟؟
میرے تو منہ میں پانی بھر آیا۔
کھانے کے لیے نہیں پڑھنے کے لیے۔۔۔ :inlove:
 

زیک

مسافر
ہے تو نہیں۔
آپ غالباً وحشی سے جنگلی مراد لے رہے ہیں؟
سلمان دانش جی نے درست کہا ہے۔
میرے خیال میں تو وحشی کا مطلب barbarian ہوتا ہے۔ یہ دیکھیں:
A وحشی waḥshī (rel. n. fr. waḥsh), adj. Wild, untamed; shy; unsociable;—uncultivated; uncivilized, barbarous; savage; untractable; fierce, ferocious; brutish; cruel;—s.m. A wild beast; a brute; a savage:—nīm-waḥshī, adj. Half-tamed; half-civilized, semi-barbarous, &c.
 
Top