تعارف وحشی کو سکوں سے کیا مطلب۔۔۔۔

نام : مریم افتخار
شعبہ: نباتیات
شہر: ساہیوال
"جاننا" میرا مشغلہ بھی ہے اور مقصد بھی!

گیارہ سال کی عمر سے اردو ادب سے لگاؤ ہے مگر ہائے افسوس کہ ابھی تک اس میدان میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔
زندگی کی بیس بہاریں دیکھ چکی ہوں۔
بلال اعظم بھائی کے توسط سے یہ خوشنصیبی میرا مقدر بنی کہ میں اردو محفل فورم میں شامل ہو پائی۔
 
آخری تدوین:
خوش آمدید مریم افتخار
اردو محفل میں خوش آمدید
یہ تو بڑا سادہ سا تعارف ہے تھوڑا تفصیلی تعارف بھی ہو جائے کیا مشاغل ہیں عمر کی کتنی منزلیں طے کر چکی ہو اردو محفل میں کیسے آئی وغیرہ وغیرہ :)
 
باباجی

محفلین
خوش آمدید مریم
میں تو یہ جان کر حیران ہوں اتنی سی عمر میں آپ کو ادب سے لگاؤ ہوگیا یعنی 11 سال کی عمر میں
مجھے تو اس ادھیڑ عمری میں بھی ادب سے لگاؤ تو کیا ادب کرنا بھی نہیں آیا
یہاں آپ کو بہت قابل اساتذہ ملیں گے جن میں سے ایک چھوٹا استاد بلال اعظم بھی ہے
خوش رہیں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ٹرپل ریٹنگ بنتی ہے
میں تو یہ جان کر حیران ہوں اتنی سی عمر میں آپ کو ادب سے لگاؤ ہوگیا یعنی 11 سال کی عمر میں
مجھے تو اس ادھیڑ عمری میں بھی ادب سے لگاؤ تو کیا ادب کرنا بھی نہیں آیا
متفق
یہاں آپ کو بہت قابل اساتذہ ملیں گے
متفق
جن میں سے ایک چھوٹا استاد بلال اعظم بھی ہے
پُر مزاح
 
نایاب

لائبریرین
ماشاء اللہ
اللہ سوہنا آپ کو اسم بامسمی فرمائے آمین
اردو محفل میں دلی دعاؤں کے ہمراہ خوش آمدید
" م " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موڈی بھی ہیں اور مودت بھی رکھتی ہیں ۔ محترم بٹیا
پھل پھول پیڑ پودے ۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کی دلیل اور قربانی کا پیغام
اگر ہو سکے تو نباتات بارے کچھ ریسرچ محفل پر شریک کیجئے گا ۔۔۔
"جاننا" میرا مشغلہ بھی ہے اور مقصد بھی!
سبحانک لا علم لنا الا ما علمتنا انک انت العلیم الحکیم
جس نے اس ذات کے سامنے اپنے جہل و عاجزی کا اعتراف کرلیا ۔
بلاشبہ اس نے جان کر گیان پا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مشغلہ کس صورت اپنا رکھا ہے ؟
اور مقصد کس صورت حاصل ہوتا ہے ۔ ؟
گیارہ سال کی عمر سے اردو ادب سے لگاؤ ہے مگر ہائے افسوس کہ ابھی تک اس میدان میں کچھ لکھنے کے قابل نہیں ہو پائی۔۔۔۔۔
ماشاء اللہ
پڑھاکو بٹیاؤں میں اک اضافہ
سب سے پہلی کتاب کون سی پڑھی ۔۔؟
کچھ برا لگے تو معذرت ۔
بہت دعائیں
 
فاتح

لائبریرین
جس کسی کے مراسلے (پوسٹ) کا جواب دینا ہو اس مراسلے کے نیچے بائیں جانب "جواب" لکھا ہوا ہے۔ اس پر کلک کرنے سے اس مراسلے کا اقتباس آپ کے جواب میں شامل ہو جاتا ہے اور یوں علم ہو جاتا ہے کہ کس بات کے جواب میں آپ کیا لکھ رہی ہیں۔
 
بہت شکریہ
 
قافلہ حجاز
 
Top