نمبر ون!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی نوٹ کیا ہے کہ اب ڈاکٹر افتخار راجہ اس فورم پر سب سے زیادہ پوسٹ کرنے والے رکن بن گئے ہیں اور یوں انہوں نے مجھے دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس فورم پر مجھ سے کئی مہینے بعد پوسٹ کرنا شروع کیا اور یوں ان کی رفتار واقعی حیران کن ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وہ اس فورم کے فعال ترین رکن ہیں۔ میں اس فورم کو مقبول بنانے کے لیے ڈاکٹر صاحب کی کاوشوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ خاص طور پر گزشتہ ماہ (نومبر) تو انہوں نے تن تنہا ہی یہاں محفل گرمائے رکھی۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح اس محفل کی رونق میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ :hatoff:
 

تیشہ

محفلین
:D :)

یہ میرا کمال ہے ، میں ‘آگلا آنے والا ‘ میں آگلا اسپیرڈر کو پکار جاتی ھوں تبھی آج پوسٹ کی رفتار فاسٹ ھوئ ہے ، :)
 
شکریہ

پوسٹ کا شکریہ نبیل صاحب
اصل میں اس بات کا سارا کریڈٹ اس فورم کے ماحول کو جاتا ہے۔ جس نے مجھے یہاں سرگرم رہنے پرمجبور کیا، اور یہ ساری اردو سے محبت ہے یا پر آپ اسکو ناسٹالجیا کا کیس بھی قرار دیے سکتے ہیں کہ ہم اردو کو ڈھونڈتے رہتے ہیں۔
انشاء اللہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔
 

اجنبی

محفلین
ہمیں جناب افتخار راجہ کے اعزاز میں ایک پارٹی دینی چاہیے جس میں فورم کے تمام ارکان جمع ہو کر ان سے اتنی ساری پوسٹوں کا راز پوچھیں ،
ویسے اب تک تو راجہ صاحب کا رینک منتظم سے بھی زیادہ ہو جانا چاہیے
 

الف نظامی

لائبریرین
راجہ صاحب مبارکاں مبارکاں، ہاں جی ان کو منتظم تو ہو جانا چاہیے اب، کیا فرماتے ہیں ارباب انتظامیہ بیچ اس مسئلے میں۔
 
شعیب ص سے بہ معذرت

قدیر احمد نے کہا:
ہمیں جناب افتخار راجہ کے اعزاز میں ایک پارٹی دینی چاہیے جس میں فورم کے تمام ارکان جمع ہو کر ان سے اتنی ساری پوسٹوں کا راز پوچھیں ،
ویسے اب تک تو راجہ صاحب کا رینک منتظم سے بھی زیادہ ہو جانا چاہیے

خبردار میاں ایسا نہ کرنا ورنہ پھر یہاں بھی پاکستانی فلمی ہیروئینوں جیسی نمبر ون دوڑ شروع ہوجائے گی۔ اور اس میں میرا خیال ہے شعیب ص ہی بازی لے جائے گا خوب لکھ لکھ کر۔ :)
 
قدیر اور راجہ نعیم آپ دونوں احباب کا شکریہ
البتہ شارق صاحب کی رائے صائیب ہے کہ اس طرح واقعی ایک دوڑ شروع ہوجائےگی۔ پر اسکا ایک فائیدہ البتہ ہوسکتا ہے کہ جنتا بھاگم بھاگ پوسٹ کرنے کے چکر میں رہے گی۔ اگر ایسا پوسٹ کے معیار کا خیال رکھتے ہوئے اور کمونیکیٹو انداز میں ہو تو سونے پر سہاگہ ہوگا۔
 

جیسبادی

محفلین
ڈاکٹر صاب کو تمغہ حسنِ کارکردگی ملنا چاہیے۔ ویسے اگر الفاظ گنے جائیں تو نبیل ہی سرِفہرست آئے گا۔
 

شعیب صفدر

محفلین
شعیب ص سے بہ معذرت

شارق مستقیم نے کہا:
خبردار میاں ایسا نہ کرنا ورنہ پھر یہاں بھی پاکستانی فلمی ہیروئینوں جیسی نمبر ون دوڑ شروع ہوجائے گی۔ اور اس میں میرا خیال ہے شعیب ص ہی بازی لے جائے گا خوب لکھ لکھ کر۔ :)
ہا ہا ہا ہا
 

الف عین

لائبریرین
افتخار صاحب ماوراء اور فریب سے ہوشیار رہیں۔ یہ لوگ آپ کو پیچھے چھوڑنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ہاں چیٹ روم کھل جائے تو آپ کی نمبر ون پوزیشن برقرار رہ سکتی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
افتخار بھائی۔۔۔اعجاز صاحب مذاق کر رہے ہیں۔۔۔ہم سے ہوشیار ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔۔۔ :wink: آپ نمبر ون ہیں۔۔۔اور رہیں گیں۔۔۔اور یہ چیٹ روم کیوں کھل رہا ہے۔۔۔؟؟ :roll: :wink: :chill:
 

تیشہ

محفلین
فریب ، اور تمھارے لئے (jk} :D ،
اچھا ہے کبھی کبی میں بھی یہیں پر گپ شپ لگانے آجایا کروں گی ، :tv:
 
اعجاز اختر نے کہا:
افتخار صاحب ماوراء اور فریب سے ہوشیار رہیں۔ یہ لوگ آپ کو پیچھے چھوڑنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ہاں چیٹ روم کھل جائے تو آپ کی نمبر ون پوزیشن برقرار رہ سکتی ہے۔
اچھا ہے نہ اس طرح کم سے کم فورم پر رونق تو آگئی ہے،
 

شمشاد

لائبریرین
میرے مختصر مشاہدے کے مطابق اس فورم پر صرف چند ارکان ہیں
جو خطوط لکھتے ہیں - کیسے اس فورم کے ارکان کی تعداد بڑھائی جائے؟ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ارباب حل وعقد محفل کے سوئے ہوئے اراکین کو جگانے کی کوئی ترکیب سوچیں۔ایسے اراکین کوبطور ِ یاددھانی ایک عدد ایمیل کرنا بہتر ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری دانست میں لوگوں کو سب سے زیادہ جھجک اردو ٹائپ کرنے سے ہوتی ہے اور یہاں اردو فونٹ سیٹ اپ کرنے کے بارے میں بھی کوئی انفارمیشن موجود نہیں ہے۔ میرے خیال میں کچھ ایسے ٹیوٹوریل یا معلوماتی مضامین کی ضرورت ہے جس میں اردو فونٹ انسٹال کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں استعمال ہونے والے صوتی اردو کی بورڈ کی کی میپنگ کے بارے میں بھی بتایا جائے۔ ایسے آرٹیکلز کا ربط واضح کرکے صفحہ اول پر پیش کیا جانا چاہیے۔ یوں میرے خیال میں لوگوں کی جھجک کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر شارق مستقیم اپنا اردو ٹائپنگ ٹیوٹر مکمل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ بھی اس سمت میں ایک بریک تھرو ثابت ہوگا۔
 
Top