ناچیز کا مختصر تعارف

نام :محمد حسین
قلمی نام:محمد حسین مُشاہدؔ رضوی
والد کا نام : عبدالرشید برکاتی
والدہ کا نام : خدیجہ حجن
مذہب : اسلام
شہریت: ہندوستانی
ولادت : محرم الحرام 1400ھ/دسمبر1979ء
مقام ولادت : مالیگاؤں ، ضلع ناشک ، مہاراشٹر
تعلیمی لیاقت : ایم۔اے، ڈی ۔ایڈ، پی۔ ایچ ۔ ڈی(اردو)، یوجی سی -نیٹ(اردو)
دیگر تعلیمی لیاقت: 2؍ سالہ خوش نویسی و خطاطی کورس، زیرِ اہتمام قومی کونسل براے فروغِ اردو زبان ،د ہلی
ڈی ۔ ٹی ۔پی کورس
پی۔ ایچ ۔ ڈی کا موضوع: (مفتیِ اعظم علامہ) مصطفی رضا نوریؔ بریلوی کی نعتیہ شاعری کا تحقیقی مطالعہ
یونی ورسٹی کا نام: ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی ، اورنگ آباد ، مہاراشٹر
نگراں کانام : محترمہ ڈاکٹر شرف النہار صاحبہ، صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فور ویمن ، اورنگ آباد، مہاراشٹر
مشاغل: سیرت،قرآنیات،احادیث،شاعری،تنقید وتحقیق ، ادب اور مذہبی ادب کا مطالعہ
ملازمت : ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول ، نیاے ڈونگری ، تعلقہ ناندگاوں ،
ضلع ناشک (2002ء سے تاحال)
علمی وادبی سرگرمیاں
ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی کو شعر و ادب میں اردو ادب سے عموماً اور مذہبی ادب سے خصوصاً دل چسپی اور شغف ہے۔نثر و نظم دونوں اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کرتے ہیں ۔اردو کے اُبھرتے ہوئے عمدہ نعت گو شاعر، قلم کاراور نعتیہ ادب کے جواں سال محقق و ناقد میںآپ کا شمار ہوتا ہے ۔آپ کا طرزِ تحریر انتہائی دل نشین ، شگفتہ اور سلیس ہے ،مذہبی ، اصلاحی،سماجی،تعلیمی اورادبی مو ضوعات پر اب تک درجنوں تحقیقی و تنقیدی اور تجزیاتی مضامین و مقالات نہ صرف مقامی اخبارات بل کہ ملکی و بین الاقوامی اخبارات و رسائل اور جرائد میں شائع ہوچکے ہیں ۔یہی نہیں بل کہ موصوف کے کئی اہم مضامین کے دوسری زبانوں میں تراجم بھی ہوئے ہیں ۔ شاعری میں موصوف نے حمد و مناجات و دعا ، نعت گوئی، سلام، اولیاے کرام کی شان میں مناقب نگاری اور مقتدر علماے کرام کے لیے نذرانۂ عقیدت کو اپنا مطمحِ نظر بنایا۔
انعامات و اعزازات
(1)بارہویں جماعت میں اردو مضمون میں ٹاپ(1997 ) ایوارڈ من جانب مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی، ممبئی
(2)مقابلۂ خوش نویسی میں دوم انعام(1998)منعقدہ من جانب ادارۂ فیض القلم ، مالیگاؤں
(3)تقریری مقابلے میں اول انعام ( 1998)منعقدہ من جانب اے ٹی ٹی ہائی اسکول کلچرل کمیٹی، مالیگاؤں
(4)بیسٹ کیلی گرافر اِن اردو(1999) من جانب الاانصار ایجوکشنل سوسائٹی ، ہزار کھولی ،مالیگاؤں
(5)بی۔ اے میں اردو مضمون میں ٹاپ(2002)ایوارڈ من جانب مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی، ممبئی
(6)ایم۔ اے میں اردو مضمون میں ٹاپ(2004)ایوارڈمن جانب مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی، ممبئی
(7)ایوارڈمن جانب کل ہند تنظیمِ اردو اساتذہ ناشک ڈیویژن ، براے ادبی و تدریسی خدمات (2009)بہ دست محترم اطہر پرویز صاحب
(8)حجۃ الاسلام ایوارڈبر اے پی ۔ایچ۔ڈی(2011)من جانب تنظیم نوجوانانِ اہل سنت، اورنگ آباد
(9)بیسٹ اکیڈمک اچیومنٹ براے پی ایچ ڈی(2011)بہ دست محترم ڈاکٹر اے جی خان صاحب (بی سی یو ڈی ، مراٹھواڑہ یونی ورسٹی اونگ آباد)
(10)فخرِ سنیت ایوارڈ براے پی ایچ ڈی(2011)من جانب رقیہ حجن ایجوکیشنل سوسائٹی، مالیگاؤںبہ دست حضرت مفتی مجیب اشرف صاحب قبلہ
(11)وقارِ قلم ایوارڈ براے پی ایچ ڈی(2011)من جانب ترقی اردو ہند، شاخ مالیگاؤںو اردو لائب ریری ٹرسٹ ،مالیگاؤں
(12)فیضانِ رشید ایوارڈبراے پی ایچ ڈی،(2011)من جانب نوجوانانِ بزمِ حق، نیاے ڈونگری
(13)اعزاز من جانب مہاراشٹر راجیہ پراتھمک شکشک سنگھ شاخ ناند گاؤں براے پی ایچ ڈی، (2011)بہ دست مسٹر پنکج بھجبل ایم ایل اے،ناندگاؤں
(14)توصیفی سند، سپاس نامہ و اعزاز براے پی ایچ ڈی ،(2011)من جانب جامعہ غوثیہ نجم العلوم ، ممبئی
مطبوعات
(1)چہل حدیث مع گلدستۂ احادیث2004ء
(2)اردو کی دل چسپ اور غیر معروف صنعتیں2005ء
(3)لمعاتِ بخشش(نعتیہ دیوان)2009ء
(4)تذکرۂ مجیب2010ء
(5)عملی قواعدِ اردو2010ء
(6)نثرِ رضا کے ادبی جواہر پارے2011ء
(7)سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوش طبعی2011ء
(8)جنگِ آزادی 1857ء کا فتواے جہاد اور علامہ فضل حق کا قائدانہ کردار2011ء
(9)تشطیراتِ بخشش(شعری مجموعہ)2011ء
(10)شادی کا اسلامی تصور2011ء
(11)پھنس گیا کنجوس( ادبِ اطفال، مراٹھی کہانیوں کا ترجمہ)2011ء
(12)اقلیمِ نعت کا معتبر سفیر… نظمی مارہروی2011ء
(13)عملی قواعدِ اردو2011ء
(14)گلشنِ اقوال2011ء
(15)رہنماے نظامت2011ء
(16)خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ 2011ء
(17)جگا ڈاکو اور جادوئی غار( کہانیاں) 2012ء
(18)سلطان ٹیپو2012ء
(19)میلادالنبی ﷺ اور علماے عرب 2012ء
(20)حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا2012ء
(21)حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا2012ء
(22)حضرت حفصہ بنت عمر و حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا2012ء
23)گل دستے( نظمیں براے اطفال) ( انٹر نیٹ ایڈیشن))
24)درود و سلامِ رضا مع فرہنگ ( انٹر نیٹ ایڈیشن))
25)نعت کی خوشبو گھرگھر پھیلے ( انٹر نیٹ ایڈیشن))
26)نعت میں حزم و احتیاط اور موضوع روایتیں( انٹر نیٹ ایڈیشن))
27)عیدالفطر اجتماعیت اور اخوت کے عملی اظہار کا دن( انٹر نیٹ ایڈیشن))
(28)ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط کی ’’اردو میں حمد و مناجات‘‘ پر چند معروضات(انٹرنیٹ ایڈیشن)
(29)بدرالقادری مصباحی – فکرِاقبال کے حسین و جمیل مظہر(انٹرنیٹ ایڈیشن)
30)مقیم اثر بیاولی- نوتراشیدہ ترکیبوں کا مجتہد شاعر و نثار(انٹرنیٹ ایڈیشن))
(31)علامہ حسن رضاؔ بریلوی کی نعتیہ شاعری( انٹر نیٹ ایڈیشن)
(32) محدث اعظم … شخصیت اور شاعری( انٹر نیٹ ایڈیشن))
(33) بلبل بستانِ مدینہ … علامہ اختر رضا ازہری بریلوی ( انٹر نیٹ ایڈیشن))
(34)مولانا سعید اعجازؔ کامٹوی کی سعادت افروز نعتیہ و سلامیہ شاعری( انٹر نیٹ ایڈیشن )
(35) امہات المؤمنین حضرت ام سلمہ و حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہما2010ء
(36) آسان حدیثیں اور دعائیں 2012ء
(37)مفتی اعظم حیات و خدمات اور نعتیہ شاعری (پی ایچ ڈی مقالہ)(انٹر نیٹ ایڈیشن) 2013ء
(38)نعتیہ روایت اور ہندوستان میں اردو نعت گوئی(انٹر نیٹ ایڈیشن) 2013ء
ناچیز مشاہد رضوی کی آن لائن پبلک ، گلوبل پروفائل
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم و خوش آمدید
ماشاءاللہ ہمیں تو یہ کہنا پڑے گا کہ محفل کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم ڈاکٹر مشاہد رضوی صاحب
محفل میں خوش آمدید
ماشاءاللہ آپ علمی و ادبی حوالے سے ایک معتبر شخصیت ہیں
اللہ آپکے علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے آمین
انشاءاللہ ہم سب آپ سے بہت کچھ سیکھیں گے
 
خوش آمدید جناب ،

صحیح معنوں میں ایسا مفصل اور بلیغ تعارف اردو محفل پر آج تک پڑھنے کو نہیں ملا۔

آپ سے یقینا بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

متلاشی

محفلین
بہت خوب جناب ڈاکٹر مشاہد رضوی صاحب۔۔۔!
امید واثق ہے کہ آپ کی علمی و اصلاحی رہنمائی ہم فقیروں کو حاصل ہوتی رہے گی۔۔۔!
اور ہاں اردو محفل فورم میں خوش آمدید۔۔۔۔! :welcome:
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مشاہد رضوی صاحب!:welcome:!:great:ہے صاحب آپ کا آن لائن پبلک گلوبل پروفائل!آپ کی کثیر الجہت شخصیت کا محفلین کو ضرور فیض پہنچے گا۔ اِن شاء اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

یقیناً آپ سے بہت فیض حاصل ہو گا۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم
جناب​
ڈاکٹر مشاہد رضوی​
صاحب آپ کو محفل اردو کے چمن میں دلی خوش آمدید​
 
Top