میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
قولِ نامقبول!

ایک انسان جب پیشہ وارانہ زندگی میں اپنا پہلا قدم ہی رکھتا ہے تو اُس کے کندھوں پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، ایسا بوجھ کہ بعض اوقات لگتا ہے کہ کندھے شل ہو جائیں گے اور ریڑھ کی ہڈی چٹک جائے گی، لیکن خواستہ و نخواستہ، چار و ناچار اس بوجھ کو اٹھانا ہی پڑتا ہے! عقلمند وہ ہے جو اس بوجھ تلے اپنے آس پاس، ارد گرد کے لوگوں پر چیخنا چلانا نہ شروع کر دے!اور صابر شاکر وہ ہے جو اس حالت میں بھی لوگوں کو "نارمل" نظر آئے!
نئے پروفیشنل کے رونے پیٹنے کی ایک وجہ زیادہ لوڈ برداشت نہ کرنے کی عادت کے علاوہ اعتماد کی کمی بھی ہوتی ہے، جیسے نیا نیا ڈروائیور گھبرایا گھبرایا ہوا ہوتا ہے اور ساتھ بیٹھے ہووں کو بالکل خاموش رہنے کی سخت تلقین کرتا ہے مگر وقت کے ساتھ سب کچھ نارمل ہوتا جاتا ہے۔
 
قولِ نامقبول!

ایک انسان جب پیشہ وارانہ زندگی میں اپنا پہلا قدم ہی رکھتا ہے تو اُس کے کندھوں پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، ایسا بوجھ کہ بعض اوقات لگتا ہے کہ کندھے شل ہو جائیں گے اور ریڑھ کی ہڈی چٹک جائے گی، لیکن خواستہ و نخواستہ، چار و ناچار اس بوجھ کو اٹھانا ہی پڑتا ہے! عقلمند وہ ہے جو اس بوجھ تلے اپنے آس پاس، ارد گرد کے لوگوں پر چیخنا چلانا نہ شروع کر دے!اور صابر شاکر وہ ہے جو اس حالت میں بھی لوگوں کو "نارمل" نظر آئے!
واہ ! حرف حرف حقیقت ،
مولا آپ کا اقبال بلند فرمائے ۔آمین
 
عمر :
10 سال یہ دنیا کیسی جگہ ہے؟
20 سال لوگ کیسی کیسی غلطیاں کرتے ہیں؟ میں ان سب آگے نکل کر دکھاؤں گا ۔
30 سال میں کیسی کیسی غلطیاں کر بیٹھا ہوں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، اب کیا کروں
40 سال جو ہوگیا سو ہوگیا، آگے کی سوچو
50 سال ابھی تو نہیں پتا وارث صاحب سے مشورے اور ظہیر احمد ظہیر صاحب سے نصیحتیں لے لی جائیں :)
 
محمد تابش صدیقی! آپ نے پوسٹ ایمیج کا بتا کے ایک احسان کیا ہے کہ اب تصاویر یہاں بھیجنا بہت آسان ہے۔ کیا وڈیوز کے لئے بھی کوئی ایسی ہی آسانی ہے؟
ویڈیوز صرف مخصوص ویب سائٹس سے ہی شئر ہو سکتی ہے۔ جس کی فہرست ویڈیو آئکون کلک کرنے پر سامنے آ جاتی ہے۔
 

سین خے

محفلین
نازیہ حسن کی تریپنوی سالگرہ پر گوگل کا خراجِ تحسین :)

5ac31cd7e4015.png


Google Doodle celebrates Nazia Hassan's 53rd birthday - Celebrity - Images
 
اللہ عزوجل فرماتا ہے ۔ لَّعْنَةَ اللّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ یعنی جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ آج کل جھوٹ اس قدر عام ہوگیا ہے کہ لوگ عملا جھوٹ کو برائی ہی نہیں سمجھتے گویا اللہ کی لعنت تو کنفرم ہوگئی ، رب کریم سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 

ہادیہ

محفلین
میں اکثر سوچتی ہوں۔۔
کتنا اچھا ہے کہ
" اللہ کو وضاحتیں نہیں چاہیں"۔
کتنا اچھا ہے کہ
"وہ بن کہے سن لیتا ہے"۔
وہ بس دل دیکھتا ہے۔
دل دیکھ لے تو دل پھیر دیتا ہے۔
اس کے پاس جائیں تو وقت کی قید سے آزادی ہوتی۔
جتنا بھی بول لو "وہ" نہیں کہتا کہ بس کرو۔
میں سن کر تنگ آگیا ہوں۔
نہ بھی بولو تو وہ سن لیتا ہے۔
دلوں کو الہام دیتا ہے۔
رو لو ،تو مضبوطی عطا کرتا ہے۔
سہارا دیتا ہے۔ وہ مذاق نہیں اڑاتا۔
دھتکارتا نہیں ہے۔
میں اکثر سوچتی ہوں۔
یہ کتنا بہتر ہے ۔ اس امید کا ہونا۔۔ اس یقین کا ہونا کہ۔۔
"وہ" ہے۔۔!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا ہی عمدہ بات ہے کہ 'پولو انسانوں کے لیے کھیل اور گھوڑوں کے لیے کام ہے'۔ 'ہنی مون' پر ڈائریکٹر صاحب نے جانا ہے اور آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے ویزوں کے چکر میں خوار میں ہو رہا ہوں! :)
 

الشفاء

لائبریرین
آپ بادشاہ آدمی ہیں، پہاڑ دشت جھیلیں برف وغیرہ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، مجھے یہ چیزیں ایک آنکھ نہیں بھاتیں!
قبلہ-23 سال کی "رفاقت" ساتھ ہو گی تو یہ ساری چیزیں اچھی ہی لگنے لگیں گی نا۔ آپ بھی ہمت کریں ۔۔۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
قبلہ-23 سال کی "رفاقت" ساتھ ہو گی تو یہ ساری چیزیں اچھی ہی لگنے لگیں گی نا۔ آپ بھی ہمت کریں ۔۔۔ :)
گو آپ نے میرا زمانہ تین سال آگے کر دیا مگر یہ ہمت آپ ہی کو مبارک صاحب، میں نے دو تین چار ہفتوں میں بیس سالوں کے طعنے اکھٹے ہی نہیں سننے!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top