میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
میں اکثر سوچتی ہوں۔۔
کتنا اچھا ہے کہ
" اللہ کو وضاحتیں نہیں چاہیں"۔
کتنا اچھا ہے کہ
"وہ بن کہے سن لیتا ہے"۔
وہ بس دل دیکھتا ہے۔
دل دیکھ لے تو دل پھیر دیتا ہے۔
اس کے پاس جائیں تو وقت کی قید سے آزادی ہوتی۔
جتنا بھی بول لو "وہ" نہیں کہتا کہ بس کرو۔
میں سن کر تنگ آگیا ہوں۔
نہ بھی بولو تو وہ سن لیتا ہے۔
دلوں کو الہام دیتا ہے۔
رو لو ،تو مضبوطی عطا کرتا ہے۔
سہارا دیتا ہے۔ وہ مذاق نہیں اڑاتا۔
دھتکارتا نہیں ہے۔
میں اکثر سوچتی ہوں۔
یہ کتنا بہتر ہے ۔ اس امید کا ہونا۔۔ اس یقین کا ہونا کہ۔۔
"وہ" ہے۔۔!!!

واقعی اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنے ہونے کا ایمان دیا۔
اور اس رشتہ سے بڑھ کے کوئی رشتہ نہیں۔
ہادیہ! یہ نظم کس کی ہے؟
کیا آپ کی؟
بہت پیاری ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
واقعی اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنے ہونے کا ایمان دیا۔
اور اس رشتہ سے بڑھ کے کوئی رشتہ نہیں۔
ہادیہ! یہ نظم کس کی ہے؟
کیا آپ کی؟
بہت پیاری ہے۔
میری نہیں آپی۔۔ میں اتنی ذہین کہاں
یہ سس کے پاس لکھی ہوئی تھی۔ بہت امپریسیو ورڈز تھے۔۔ مجھے جو الفاظ اچھے لگتے وہ لکھ لیتی ہوں۔۔
 
افسردگی سی افسردگی ہے۔ شہید ہونے والے بچوں کا غم تو تھا ہی، اس کے ساتھ کل جب مغرب کے لیے مسجد پہنچا تو معلوم پڑا کہ میرے معاون صاحب جو ظہر اور عصر کی نماز پڑھاتے ہیں، نماز ظہر کے لیے آئے ہی نہیں۔ مجھے اطلاع کی نہ کسی کو بھیجا۔ نتیجتاً نمازی مسجد کے باہر بیٹھے رہے اور پھر چلے گئے۔
بہت افسوس ہوا۔ سمجھ نہیں آتا تھا کہ انہیں ڈانٹوں یا (ان کی ایسی مسلسل لاپرواہیوں کی وجہ سے) ان سے معذرت کرلوں۔
سوچتا رہا، آج ظہر سے کچھ پہلے فون کیا کہ حضرت! آج نماز کے لیے جائیں گے؟ کہنے لگے کہ میں تو لاہور آیا ہوا ہوں۔ ( گویا آج بھی مسجد بند ہونے جا رہی تھی۔) دھیمے لہجے میں عرض کیا کہ کل مسجد میں ظہر کی نماز نہیں ہوئی، نمازی بھی بہت پریشان ہوئے۔
اتنے ہی دھیمے لہجے میں جواب آیا کہ اوہو! اچھا نماز ہی نہیں ہوئی؟ مجھے فلاں کام میں ایسی مصروفیت رہی کہ وقت کا پتہ ہی نہیں چلا۔۔
اب مسلسل فکر ہے کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ کروں۔
ایک طرف نماز کا معاملہ ہے دوسری طرف ماتحت سے اچھے سلوک کا۔
 
فاخر رضا

السلام علیکم
آپ حسن سلوک جاری رکھیں. ساتھ ہی چند دیگر ریگولر نمازیوں کو کہ دیں کہ ان میں سے کوئی نماز پڑھا دیا کرے. اتنے دن کے پیسے کاٹ کر دوسرے نمازی کو دے دیں. حسن سلوک میں ہرگز کمی نہ لائیں. انشاءاللہ کچھ دنوں میں افاقہ ہوجائے گا
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20180401-_WA0040.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
انسان بڑی دلچسپ مخلوق ہے پروین ! یہ جانور کو مصیبت میں دیکھ کے برداشت نہیں کر سکتا، لیکن انسان کو مصیبت میں مبتلا کر کے خوش ہوتا ہے___یہ پتھر کے بتوں تلے ریشم اور بانات کی چادریں بچھا کر ان کی پوجا کرتا ہے، لیکن انسان کے دلوں کو اپنے ناخنوں سے کھروچ کر رستا ہوا خون چاٹتا ہے___انسان اپنی کار کے آگے گھٹنے ٹیک کر اس کا ماتھا پونچھتا ہے اور اس کے پہلو کو صاف کرتا ہے، اور میلے کچیلے آدمی کو دھکے دے کر اس لئیے دور گِرا دیتا ہے کہ کہیں وہ ہاتھ لگا کر اس کی مشین کو دھندلا نہ کر دے___انسان پتھروں سے، مشینوں سے، جانوروں سے پیار کر سکتا ہے، انسانوں سے نہیں_

شہرِ آرزو از اشفاق حسین
 
یاز

محفلین
انسان اور انسانی تعلقات ہر چیز پہ مقدم ہیں، لہٰذا ہمیشہ انسانوں اور انسانی تعلقات پہ انویسٹ کریں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
انسان اور انسانی تعلقات ہر چیز پہ مقدم ہیں، لہٰذا ہمیشہ انسانوں اور انسانی تعلقات پہ انویسٹ کریں۔
آپ کی بات درست ہے، لیکن انسان ہی انسان کا دشمن ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب انسانوں نے وفاداری کی مثال دینی ہو تو کتے کی دیتے ہیں!
 
ہادیہ

محفلین
بے دام بشر
بے جان ڈگر
چپ چاپ سفر
بے نور سحر
انجام جہاں
معلوم نہیں
بس خاک سمیٹے باقی ہیں
کچھ خاک بسر
کچھ خالی دل
کچھ خالی گھر۔۔!!!
 
آج کا دن
٭ صبح بھائی کے بچوں کی فیس جمع کروانے کے لیے بھائی کا اے ٹی ایم لے کر گیا، تین دفعہ درست پن کوڈ ڈالا، اس نے غلط کہا اور اے ٹی ایم کارڈ بلاک۔
پتہ چلا کہ غلطی سے بھائی کا دوسرے بینک کا اے ٹی ایم لے آیا ہوں۔

٭بہرحال اپنے پیسے نکلوا کر فیس چالان جمع کروانے بینک گیا تو پتہ چلا کہ سکول والوں نے مہینہ کاٹ کر دوبارہ لکھا ہے، اور دستخط نہیں کیے، اس لیے تبدیل شدہ چالان فارم جمع نہیں ہو سکتا۔
پیر آخری تاریخ ہے، لیکن اب پیر کو چالان فارم تبدیل کروانے پڑیں گے۔

٭ 6 بجے دفتر سے نکل کر کریم بک کروائی۔ زیرو پوائنٹ پہنچا تو معلوم ہوا کہ تحریک لبیک والوں نے راستہ بند کیا ہوا ہے، وہاں سے ترامڑی کی جانب رخ کرنا پڑا، یعنی راستے میں محض دس کلومیٹر کا اضافہ۔

٭ ترامڑی کے راستے میں ویران جگہ پر گاڑی کا پٹرول ختم۔ رائڈ اینڈ کروائی، اگلی گاڑی بک کروائی۔

٭اگلی گاڑی کے ساتھ آتے ہوئے، گھر سے ایک کلومیٹر پہلے اس کی گاڑی خراب۔ رائڈ اینڈ۔

٭ ایک کلومیٹر تھکی ہوئی ٹانگوں کے ساتھ لیپ ٹاپ ڈھو کر بالآخر 8:30 بجے گھر پہنچ گیا ہوں۔

الحمد للہ علیٰ کل حال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top