میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

لاریب مرزا

محفلین
یعنی ابھی پاکستان تک نہیں پہنچا۔ :)
ہمارے علاقے تک تو نہیں پہنچا ہے۔ ہم نے انٹرنیٹ پہ شوبز کے لوگوں کو مناتے دیکھا ہے۔ یہ چونکہ ہمارا تہوار نہیں ہے تو اس سے کوئی وابستگی اور خوشی محسوس نہیں ہوتی۔ یوں بھی ہمارا ذاتی خیال ہے کہ متعلقہ اقوام اپنا اپنا تہوار منائیں تو اچھا لگتا ہے۔ :)
 
زیک

مسافر
یوں بھی ہمارا ذاتی خیال ہے کہ متعلقہ اقوام اپنا اپنا تہوار منائیں تو اچھا لگتا ہے۔
یہ فیصلہ کیسے ہو گا کہ کونسا تہوار کس قوم کا ہے اور کب سے ہے؟ کیا لاہور میں جو تہوار منائے جاتے ہیں وہ ہمیشہ سے لاہوریوں کے تہوار رہے ہیں؟
 
عثمان

محفلین
ہمارے علاقے تک تو نہیں پہنچا ہے۔ ہم نے انٹرنیٹ پہ شوبز کے لوگوں کو مناتے دیکھا ہے۔ یہ چونکہ ہمارا تہوار نہیں ہے تو اس سے کوئی وابستگی اور خوشی محسوس نہیں ہوتی۔ یوں بھی ہمارا ذاتی خیال ہے کہ متعلقہ اقوام اپنا اپنا تہوار منائیں تو اچھا لگتا ہے۔ :)
گلوبلائزیشن کا کمال ہے کہ کئی دیگر باتوں کی طرح رسوم و رواج بھی کسی خاص قوم یا ثقافت کی نسبت سے بالاتر ہوکر کل عالمی رجحانات کا حصہ بنتے جاتے ہیں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ فیصلہ کیسے ہو گا کہ کونسا تہوار کس قوم کا ہے اور کب سے ہے؟ کیا لاہور میں جو تہوار منائے جاتے ہیں وہ ہمیشہ سے لاہوریوں کے تہوار رہے ہیں؟
ہم اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتے۔ بس اتنا کہیں گے کہ اگر کوئی کسی تہوار کو منانا چاہے تو ہمیں اس پر چنداں اعتراض نہیں ہے۔ :)
 
بحث مقصود نہ تھی صرف یہ کہنا تھا وقت کے ساتھ تہوار، ثقافت وغیرہ میں تبدیلی آتی رہتی ہے کہ قومیں آپس میں ملتی رہتی ہیں۔

باقی کسی بھی شخص کو اختیار ہے کہ وہ کوئی تہوار منائے یا نہ منائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top