منفرد نام

البتہ ایک نام یہاں عرب میں بہت عام رکھا جاتا ہے ۔اور وہ ہم اردو والوں لیے از حد دلچسپ ہوگا۔آج کل میرے عرب مینیجر کا نام بھی یہی ہے۔اور وہ ہے :
" بندر"
خبردار جو کسی نہ تضحیک کی۔ہاں ! مزاح کی اجازت ہے۔
جب ہم اس کو اس کا مطلب بتاتے ہیں تو مسکراتا ہے جب کہ خود اس کا مطلب "خوبصورت" بتاتا ہے۔
غالباً ایک شہزادے کا نام بھی ہے، شاید شہزادہ بندر بن سلطان بن عبد العزیز؟
میرے ایک انکل ہوتے ہیں سعودیہ میں، انہوں نے بتایا تھا اور مطلب بھی خوبصورت ہی بتایا تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
کسی زمانے میں ایک دوست سے سلام دعا تھی، ان کا نام زازے تھا، میں نے پوچھا، زازے کا کیا مطلب ہے تو انہوں نے جواب دیا، دوست! :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بندر صاحب بھی کہیں محفل کے رکن تو نہیں :battingeyelashes:
تو ہم بھی بندر کی جمع بندروں کی بجائے بنادِر کہیں تو اردو لغت کے حساب سے ٹھیک رہے گا ؟
نہیں ! بندر کی جمع بنادرتکنیکی ولسانی اعتبار سے صرف تجارتی معنی والے لفظ کی ہوسکتی ہے۔
منکی کے معنی والے لفظ بندر کی جمع بنادر نہیں ہو سکتی ۔
البتہ یہ لطیفہ ہوسکتا ہے۔جیسے بلڈنگ کی جمع بلاڈنگ۔:battingeyelashes:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اور بندر بمعنی خوبصورت والے کی ؟
لسان العر ب نے اس کی جمع بنادرۃ لکھی ہے اور لفظ کو دخیل کہا ہے اور اس کے چند مشتقات ذکر کیے ہیں ۔ یعنی دوسری زبان سے عربی میں شامل شدہ لفظ جیسے۔شاید فارسی یا ترکی الاصل لفظ ہو سکتا ہے۔
البتہ ابھی تک خوبصورت کے معنی کا کہیں حوالہ نہیں مل سکا ۔ گھر پر المنجد لغت موجود ہے اس میں دیکھوں گا شاید کچھ اور پتہ چلے ابھی انٹرنیٹ بھی کمپنی کی پالیسی پر محدود ہے۔
 
نکتہ ور

محفلین
ایک عربی کا نام شادی بھی سنا ہے

البتہ ایک نام یہاں عرب میں بہت عام رکھا جاتا ہے ۔اور وہ ہم اردو والوں لیے از حد دلچسپ ہوگا۔آج کل میرے عرب مینیجر کا نام بھی یہی ہے۔اور وہ ہے :
" بندر"
خبردار جو کسی نہ تضحیک کی۔ہاں ! مزاح کی اجازت ہے۔
:straightface:
 
فرقان احمد

محفلین
کسی زمانے میں ایک دوست سے سلام دعا تھی

قبلہ چوہدری صاحب! یہ 'حکم' تو اہل زبان ہی لگائیں گے، ویسے کافی عامیانہ سا جملہ معلوم ہوتا ہے، سچ مچ! شاید یوں لکھنا چاہیے تھا، بھلے وقتوں میں ایک دوست سے سلام دعا تھی ۔۔۔ !!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
قبلہ چوہدری صاحب! یہ 'حکم' تو اہل زبان ہی لگائیں گے، ویسے کافی عامیانہ سا جملہ معلوم ہوتا ہے، سچ مچ! شاید یوں لکھنا چاہیے تھا، بھلے وقتوں میں ایک دوست سے سلام دعا تھی ۔۔۔ !!!
جملہ بالکل ٹھیک ہے ۔کسی زمانے میں۔ اور۔ بھلے وقتوں میں۔ یہ دو الگ الگ باتیں ہیں۔
عامیانہ سے یہاں کیا مطلب ہوا ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
لسان العر ب نے اس کی جمع بنادرۃ لکھی ہے اور لفظ کو دخیل کہا ہے اور اس کے چند مشتقات ذکر کیے ہیں ۔ یعنی دوسری زبان سے عربی میں شامل شدہ لفظ جیسے۔شاید فارسی یا ترکی الاصل لفظ ہو سکتا ہے۔
البتہ ابھی تک خوبصورت کے معنی کا کہیں حوالہ نہیں مل سکا ۔ گھر پر المنجد لغت موجود ہے اس میں دیکھوں گا شاید کچھ اور پتہ چلے ابھی انٹرنیٹ بھی کمپنی کی پالیسی پر محدود ہے۔
فارسی الاصل ہے اور معرب ہوکر بغیر تبدیلی کے عربی میں بھی مستعمل ہے۔ معنی بندر گاہ والے ہی، خوبصورت وغیرہ کے معنوں‌ میں فارسی لغات میں بھی نہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہائی اسکول کے زمانے میں دو بھائی میرے کلاس فیلو تھے۔ ان کی عمروں میں ایک ڈیڑھ سال ہی کا فرق تھا اور دونوں ایک ہی جماعت میں تھے۔ بڑے بھائی کا نام عاشق حسین اور چھوٹے کا معشوق حسین تھا۔ پورے سکول کا تختہ مشق بنتا تھا چھوٹا بیچارہ :)
 
قبلہ چوہدری صاحب! یہ 'حکم' تو اہل زبان ہی لگائیں گے، ویسے کافی عامیانہ سا جملہ معلوم ہوتا ہے، سچ مچ! شاید یوں لکھنا چاہیے تھا، بھلے وقتوں میں ایک دوست سے سلام دعا تھی ۔۔۔ !!!
نہیں۔۔۔میرا کہنے کا کچھ اور مطلب تھا۔

'دوست' وہی کہلاتے یا ہوتے ہیں، جن کے ساتھ سلام دعا رہتی ہے۔ جن کے ساتھ 'تھی' لگ جائے وہ پھر واقف کار ہی رہ جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں لفظ 'سلام دعا' واقف کاروں وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، دوست اس سےکچھ بڑھ کرہوتے ہیں۔

بہرحال یہ ایک مفروضہ بات ہے۔ احباب اس پر کوئی تکنیکی رائے دیتے ہیں تو یقیناً مجھے خوشی ہو گی۔
 
آخری تدوین:

آپ درست فرما رہے ہیں محترم!
 
زیک

مسافر
ہندوستان سے آئے لوگوں میں آج کل بچے کا نام آرین رکھنا کافی مقبول ہے۔ مگر یہاں امریکہ میں Aryan کا استعمال white supremacy اور racism کے سلسلے میں ہی ہوتا ہے۔
 
Top