منفرد نام

دوستو!اس دھاگے میں آپ نے منفرد نام شئیر کرنے ہیں یعنی ایسے نام جو آپ نے پہلے کبھی نہ سنے ہوں یا بہت ہی کم سنے ہوں
یہ دھاگہ شروع کرنے کی "انسپریشن" میں نے "اردو وی او اے" کی ریڈیو سروس کی ٹیم میں شامل خاتون "بہجت جیلانی" کے نام سے لی
ایک انٹرنیٹ سرچ کے مطابق "بہجت" عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معانی "خوشی،شادمانی یا انبساط" کے ہوتے ہیں۔
اور اردو محفل پر ہی انتہائی منفرد نام رکھنے والے(اگر یہ سچ میں ان کا نام ہے اور یوزر نیم نہیں تو) فارقلیط رحمانی انکل بھی موجود ہیں اور ان کے مطابق فارقلیط کا مطلب یہ ہوتا ہے۔

فارقلیط دراصل پیرا کلیو طاس کا معرب ہے۔ بائبل میں بمعنیٰ احمد استعمال ہو ا ہے۔آکسفورڈ انگلش اردو ڈکشنری میں پیرا کلیٹس کے معنی فارقلیط یا روح القدس بطور وکیل یا شفاعت کنندہ کے لکھے ہیں(ملاحظہ فرمائیں آکسفورڈ انگلش اردو ڈکشنری صفحہ نمبر 1184)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لو بھئی۔۔۔۔ یہ تو میں اگر اپنے خاندان کے ہی نام لکھنا شروع کروں تو بھر جائے گا۔ :p
آپ بتاؤ آپ نے کبھی آدر، ضحاک اور ذوالنون وغیرہ جیسے نام سنے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
ایک انٹرنیٹ سرچ کے مطابق "بہجت" عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معانی "خوشی،شادمانی یا انبساط" کے ہوتے ہیں۔
میرے ایک سابقہ کولیگ جو کہ فلسطین کے ہیں ان کا نام بہجت ہے۔ بقول ان کے یہ عربی نہیں بلکہ ترکی زبان کا لفظ ہے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
لو بھئی۔۔۔ ۔ یہ تو میں اگر اپنے خاندان کے ہی نام لکھنا شروع کروں تو بھر جائے گا۔ :p
آپ بتاؤ آپ نے کبھی آدر، ضحاک اور ذوالنون وغیرہ جیسے نام سنے ہیں۔
ذوالنون سنا ہے بھیا
باقی دونوں تو بہت مشکل ہیں۔ ان کا مطلب کیا ہے بھیا؟
 
عثمان

محفلین
ایک اور سابقہ کولیگ جو کہ پاکستانی تھے اور غالباً آزاد کشمیر کے اطراف سے تھے۔ ان کا نام تھا : نقاش
 
عثمان

محفلین
لو بھئی۔۔۔ ۔ یہ تو میں اگر اپنے خاندان کے ہی نام لکھنا شروع کروں تو بھر جائے گا۔ :p
آپ بتاؤ آپ نے کبھی آدر، ضحاک اور ذوالنون وغیرہ جیسے نام سنے ہیں۔
تفصیل سے بتائیں۔
یہ بھی بتائیں کہ آپ کے خاندان میں ایسے منفرد نام رکھنے کا رواج کیوں ہے۔ :)
اور کیا نیرنگ آپ کا اصل نام ہے ؟
 
نیلم

محفلین
آج کل تو ہر کوئی منفرد نام ڈھونڈتا ہے بچوں کے لیئے،اسی لیئےنئےنئے نام سُنےکو ملتے ہیں آج کل
 
آپ بتاؤ آپ نے کبھی آدر، ضحاک اور ذوالنون وغیرہ جیسے نام سنے ہیں۔

ضحاک اور ذوالنون تو بہت معروف ہیں۔

ضحاک ۔۔ قہقہہ مار کر ہنسنا ۔ حضرت اسحاق علیہ السلام کا نام بھی اس نسبت سے ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آپ کی ولادت کی نوید سنائی گئی تو، آپ کی والدہ بے ساختہ ہنس پڑیں کہ میں بانجھ بڑھیا اور یہ بڈھا میرا شوہر ۔۔۔ یہ واقعہ اختصار کے ساتھ قرآن شریف میں موجود ہے۔
انگریزی نام (جو کسی اور زبان سے آیا ہے) ۔ ISSAC اس کی اصل بھی اسحاق یا ضحاک ہے۔ سر آئزک نیوٹن آج بھی عالمی سطح مشہور سائنس دان ہے۔
 
Top