منفرد نام

ایک مزاحیہ شاعر کی وجہ سے میں بدنام ہوتے ہوتے رہ گیا تھا۔۔۔ :eek:
اوہ آپ تو میرے آبائی شہر کے نکلے بھئی۔۔۔ :bighug:
اوہ شکریہ میں بہت بعد میں دیکھا آپ کا آبائی شہر ؟ اور کیوں بدنام ہونے سے رہ گئے ہم سے کیا چھپانا اب جب اتنا بتایا تو آگے بھی بتا دیجئے۔۔۔۔
 
’’کترینہ‘‘ ۔۔ یہ یونانی یا لاطینی کا ہے، ہم اس کو انگریزی کے وسیلے سے جانتے ہیں۔
اس کو ’’قطرینہ‘‘ بھی لکھتے ہیں۔ امریکہ میں سنا ہے ایک سمندری طوفان کو کیٹرینا کا نام دیا گیا۔ کیٹرینا کیف یا اس سے ملتے جلتے نام کی کوئی فنکار بھی ہے۔

جی کیٹرینہ کیف بالی وڈ کی معروف فلمی ادارہ ہے جو ہندی، تیلگو اور مليالم فلموں میں بھی کام کر چکی ہے۔
 
ارے بھائی مزاحیہ شاعروں کے نام کا بھی تو کوئی ذکر کریں۔۔۔​
:-o

حکیم فضل الٰہی بہار کنجاہی ۔۔ آبائی مقام کنجاہ کی نسبت سے بہار کنجاہی کہلاتے تھے، دمِ وصال راولپنڈی میں مقیم تھے، زندگی کا بیش تر حصہ یہیں گزارا۔ طب اُن کا پیشہ بھی تھا اور شوق بھی۔ ایک پرچہ ہفت روزہ ’’جڑی بوٹی‘‘ اور ایک نیم ادبی مزاحیہ پرچہ ماہنامہ ’’حماقت‘‘ جاری کیا، دونوں پرچوں کے روحِ رواں بلکہ سب کچھ خود ہی تھے۔
مزاحیہ شاعری کرتے، اردو میں بھی پنجابی میں بھی۔ قد چھوٹا پایا تھا، مرنجاں مرنج شخصیت تھے، جہاں جس محفل میں بھی ہوتے ہنستے ہنساتے رہتے۔ اپنے بے تکلف دوستوں کو ’’سہیلیاں‘‘ کہا کرتے۔ ان کے حوالے سے دل چسپ اور ’’زعفرانی‘‘ گفتگو پھر کبھی سہی۔
فضل الٰہی بہار کا ایک شعر احبابِ ادب کی نذر:
میں اگرچہ خزاں رسیدہ ہوں​
لوگ مجھ کو بہار کہتے ہیں​
۔۔۔
 
نام ،مقام کا نام ،نسبت،رسالہ ،گفتگو اور شاعری سبھی منفرد ہے اچھی شیرنگ ہے ۔۔۔۔بہت خوب مبارکباد۔
 
حسن ابدال کا ایک نوجوان اور باصلاحیت شاعر، نام غالباً ’’نیر سیف‘‘ ہے، بہت عمدہ مزاح لکھتا ہے۔ نمونہ:
دُدوھ اِچ پانی؟ استغفار​
پانی اِچ دُدھ پانا چاہیدا​
۔۔۔
 
یہ دھاگا ’’زعفرانیات‘‘ کے لئے نہیں۔ سو، بہار صاحب اور دیگر احباب کے حوالے سے شگفتہ یادیں اور باتیں کسی اور دھاگے میں پیش کروں گا۔ وہی دیکھ رہا تھا کہ کون سا دھاگا منتخب کیا جائے۔
بہت آداب۔
 
مجھ پر آج منکشف ہوا کہ سجاد حیدر یلدرم شاعر بھی تھے ۔۔۔ ہم تو پڑھتے آئے ہیں کہ وہ افسانہ نگار تھے ۔۔۔

جی، میں نے کل ہی انٹرنیٹ پر کہیں یہ بات دیکھی۔ میں در اصل یلدرم کے معانی تلاش کر رہا تھا۔

اس سے پہلے میں نے ان کا نام نثر میں شگفتہ نگاری کے حوالے سے سنا تھا۔ اور اُن کی کچھ تحریریں کبھی نصاب میں بھی شامل ہوا کرتی تھیں۔
 
یہ دھاگا ’’زعفرانیات‘‘ کے لئے نہیں۔ سو، بہار صاحب اور دیگر احباب کے حوالے سے شگفتہ یادیں اور باتیں کسی اور دھاگے میں پیش کروں گا۔ وہی دیکھ رہا تھا کہ کون سا دھاگا منتخب کیا جائے۔
بہت آداب۔
تو آپ ’’زعفرانیات‘‘ کے نام سے نیا دھاگہ کھول لیجیے۔لیکن ایسی شگفتہ باتوں سے ہمیں نوازتے ضرور رہیئے۔:love:
یہاں کون سی کوئی دھاگہ کھولنے پر پابندی ہے:silent3:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے ایک دوست کا نام "فریاد" ہے
میرے پرائمری کلاس کےایک ساتھی کا نام فریاد تھا اور یہاں ریاض میں عربی زبان کے ایک ہندوستانی ساتھی طالب علم کا بھی۔
ویسے فریاد عام نام ہے۔
البتہ ایک نام یہاں عرب میں بہت عام رکھا جاتا ہے ۔اور وہ ہم اردو والوں لیے از حد دلچسپ ہوگا۔آج کل میرے عرب مینیجر کا نام بھی یہی ہے۔اور وہ ہے :
" بندر"
خبردار جو کسی نہ تضحیک کی۔ہاں ! مزاح کی اجازت ہے۔
جب ہم اس کو اس کا مطلب بتاتے ہیں تو مسکراتا ہے جب کہ خود اس کا مطلب "خوبصورت" بتاتا ہے۔
مجھے عرب ڈکشنری المعانی میں اس کا مطلب تجارتی مرکز ملا جو اردو اور فارسی میں بھی مستعمل ہے۔(بندر گاہ) ۔اور اس کی جمع بنادِر مذکور ہے۔
 
Top