مبارکباد محمد احمد پچیس ہزاری

جاسمن

لائبریرین
آپ نے کئی بندوں کو کئی طرح کے نمبرز دیے ہوں گے۔ سنے اور پڑھے بھی ہوں گے۔ لیکن جس بندے سے ہم آپ کو ملوانے جا رہے ہیں، محمداحمد وہ ایک خالص، کھرا، سَچا اور سچا(س پہ پیش)، مخلص اور بیبا بندہ ہے۔ ان کے بارے میں محفلین آنکھیں بند کر کے کہہ سکتے ہیں کہ ان کے پچیس ہزار مراسلے مثبت اور تعمیری ہوں گے۔
IMG-20230618-205028.jpg
چار سو چالیس مراسلوں کا ذکر نہیں کر رہے کہ آج کل "فلرٹ" والی لڑی میں پائے جاتے ہیں۔:D اب اللہ جانے، وہاں کیا کر رہے ہیں۔ :D
ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ پاک انھیں اور ان سے جڑے ان کے سب پیاروں کو کامل ایمان، دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں ، عزت، مرتبے، کامیابیاں ، کامرانیاں، کامل صحت، اپنی رضا،کرم ، رحمتیں اور رزق حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ان کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
 

علی وقار

محفلین
ایک باکمال ہستی ہیں! بہترین شاعر اور عمدہ نثر نگار بھی ہیں۔ اب تک انہیں پچاس ہزاری ہونا چاہیے تھا۔ شاید کچھ عرصہ غیر فعال رہے ہوں گے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ماشاءاللّه، یقیناً یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ پچیس ہزار مراسلے اردو محفل کا خوبصورت اثاثہ ہوں گے۔
احمد بھائی، اس سنگِ میل کی ڈھیروں مبارکیں ۔
اگر کبھی اردو محفل کو کہیں پر اثاثے ظاہر کرنے کی ضرورت پڑ جائے تو لازماً احمد بھائی کے مراسلے بھی ظاہر کرنے پڑیں گے 🙂
 

محمداحمد

لائبریرین
الحمدللہ رب العالمین!

تمام تر تعریفیں اللہ رب العزت کے لئے ہیں کہ جس نے مجھ ناچیز کو اس خوبصورت محفل میں اس قدر محبت کرنے والے احباب عطا کیے۔ اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

تمام دوستوں کی پرخلوص دعاؤں اور مبارکباد پر تہہِ دل سے ممنون ہوں۔ :redheart:
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ نے کئی بندوں کو کئی طرح کے نمبرز دیے ہوں گے۔ سنے اور پڑھے بھی ہوں گے۔ لیکن جس بندے سے ہم آپ کو ملوانے جا رہے ہیں، @محمداحمد وہ ایک خالص، کھرا، سَچا اور سچا(س پہ پیش)، مخلص اور بیبا بندہ ہے۔ ان کے بارے میں محفلین آنکھیں بند کر کے کہہ سکتے ہیں کہ ان کے پچیس ہزار مراسلے مثبت اور تعمیری ہوں گے۔
اللہ اللہ!

آپ نے نہ جانے کیا کیا لکھ دیا۔ یقینا میں ایسا نہیں ہوں کہ جیسا آپ نے لکھ دیا۔

بس میری دعا ہے کہ اللہ مجھے آپ کے گمان کے مطابق بنا دے۔ آمین۔
ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ پاک انھیں اور ان سے جڑے ان کے سب پیاروں کو کامل ایمان، دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں ، عزت، مرتبے، کامیابیاں ، کامرانیاں، کامل صحت، اپنی رضا،کرم ، رحمتیں اور رزق حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ان کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
اتنی ڈھیر ساری خوبصورت دعاؤں کے لئے بے حد ممنون ہوں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا و ایاک۔
 

محمداحمد

لائبریرین
چار سو چالیس مراسلوں کا ذکر نہیں کر رہے کہ آج کل "فلرٹ" والی لڑی میں پائے جاتے ہیں۔:D اب اللہ جانے، وہاں کیا کر رہے ہیں۔ :D
لوگ چائے خانے میں چائے پینے کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں۔ :) :)


بھئی! آج کل لوگ وہاں بیٹھ کر سیون اپ بھی پی لیتے ہیں۔انسان کو اتنا بھی شکی نہیں ہونا چاہیے۔ :ROFLMAO:

پھر اگر موجودگی ہی فردِ جرم عائد کرنے کے لئے کافی ہے تو پھر ہمیں تنہائی کا بالکل خوف نہیں ہے۔ :) :)
 
Top