محفل کی شہریت اور شہرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی جی یہ دیکھیں۔

Points.jpg

لگتا ہے مجھے اسی دھاگے پر نمبروں کا خاصہ نقصان ہوا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
مجھے لگ رہا ہے کہ کچھ اراکین نے یہ مشغلہ بنایا ہوا ہے کہ ہر کسی کو منفی پوائنٹ دینے ہیں۔
تو بھائی لگے رہنے دیں ان کو۔
بالکل شمشاد بھائی۔ ایک پوسٹ میں میں نے کچھ بھی غلط نہیں کہا۔ صرف ایک عام سا سوال پوچھا تھا تو ایک صاحبہ نے اس پوسٹ پر مجھے منفی نمبر دئیے ہیں۔ میں سوچتی ہی رہ گئی کہ اس میں غلط بات کیا تھی۔:) اب ان کے ڈبے ہرئے ہو گئے ہیں تو دوسروں کے سرخ کر رہی ہیں۔
خیر۔۔۔ مجھے فرق تو نہیں پڑتا۔۔لیکن بات یہی ہے کہ کچھ لوگوں نے مشغلہ بنایا ہوا ہے۔
 
زین

لائبریرین
بالکل شمشاد بھائی۔ ایک پوسٹ میں میں نے کچھ بھی غلط نہیں کہا۔ صرف ایک عام سا سوال پوچھا تھا تو ایک صاحبہ نے اس پوسٹ پر مجھے منفی نمبر دئیے ہیں۔ میں سوچتی ہی رہ گئی کہ اس میں غلط بات کیا تھی۔ اب ان کے ڈبے ہرئے ہو گئے ہیں تو دوسروں کے سرخ کر رہی ہیں۔
خیر۔۔۔ مجھے فرق تو نہیں پڑتا۔۔لیکن بات یہی ہے کہ کچھ لوگوں نے مشغلہ بنایا ہوا ہے۔

صاحب تھے یا صاحبہ؟

ویسے میں‌جس کو بھی منفی پوائنٹس دیتا ہوں تو اپنا نام اور ایک جملہ ضرور لکھتا ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
صاحب تھے یا صاحبہ؟

ویسے میں‌جس کو بھی منفی پوائنٹس دیتا ہوں تو اپنا نام اور ایک جملہ ضرور لکھتا ہوں۔
صاحب تھے یا صاحبہ۔۔۔جو بھی ہیں۔۔۔وہ سمجھ جائیں گے۔

گڈ، اچھا کرتے ہیں۔ جو اس سسٹم کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں وہ تو وجہ بھی نہیں لکھتے۔
 
ساجد

محفلین
یہ لو جی نئی بات۔
محفل سے اپنی طویل غیر حاضری سے قبل ایک بڑا خوبصورت سا سبز رنگ کا ڈبہ چھوڑ کر گیا تھا اور آ کر دیکھا تو بغیر کچھ لکھے پڑھے ہی اس کا رنگ سرخ ہو چکا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ویلکم بیک ساجد۔۔۔ ارررر، کچھ گستاخی تو نہیں ہو گئی۔۔
میں بھی آج عرصے بعد آیا ہوں۔ یہ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ منفی پائنٹس کیسے دیتے ہیں۔ اپنے ٹوٹل پائنٹس تو معلوم ہو رہے ہیں۔ لیکن کس پوسٹ پر مثبت اور کس پوسٹ پر منفی دئے گئے ہیں، یہ کیسے پتہ چلے گا؟
 
شکریہ ، محترم ، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ کہ نقاط کی معلومات کیسے حاصل کی جاتی ہیں ان کا مجموعہ جاننا تو بعد کی بات ہے۔ میں تو اس معاملے میں آپ سے بھی زیادہ اناڑی ہوں۔ لیکن میرا اپنا ایک ذہن ہے کہ کوئی منفی نقاط سے ہمیں نوازے یا مثبت سے اس کی پرواہ نہیں کرنا چاہئیے کچھ لوگوں کے پاس وقت گزاری کے لئیے یہ کام ایک مصروفیت کا درجہ رکھتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہی بات ہے ساجد بھائی، ویسے میں منتظمین سے درخواست کرنے والا ہوں کہ جو بھی کسی کو مثبت یا منفی نقاط سے نوازے، اس کا نام بھی ظاہر ہو۔
 
تیشہ

محفلین
صاحب تھے یا صاحبہ۔۔۔جو بھی ہیں۔۔۔وہ سمجھ جائیں گے۔

گڈ، اچھا کرتے ہیں۔ جو اس سسٹم کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں وہ تو وجہ بھی نہیں لکھتے۔

میں چاہتی ہوں اب تم بھی جوابی کاروائی کرو ،۔۔ اور دے دو منفی پوائنٹس :party:
فہیم ، عمار ، سارہ ، فرحت کہاں ہیں بھئی آپ سب ، میں فون کرکے سب کو بولتی ہوں دھاوا بول دو ان سب پے ۔ جن پے کسی کو شک شبہ ہے ۔ منفی کردو ۔۔، :battingeyelashes:
zzzbbbbnnnn.gif
 
تیشہ

محفلین
یہی بات ہے ساجد بھائی، ویسے میں منتظمین سے درخواست کرنے والا ہوں کہ جو بھی کسی کو مثبت یا منفی نقاط سے نوازے، اس کا نام بھی ظاہر ہو۔

ہاں بھلا دیکھا جائے تو کسی جلکُکرے کو آپ سے کیا تکلیف ہوسکتی ہے ۔؟ :worried: آپ کو سب اتنا چاہتے ہیں کسی کو کوئی شکایت نہیں آپ سے ، کوئی تکلیف نہیں ، پھر بھی آپ کے ڈبے کے ساتھ چھیڑخانیاں کرتا رہتا ہے ۔ ،۔۔ جس کسی کو بھی تکلیف ہے ، ہمت ہو تو سامنے آکر بولے کہ بھئی یہ یہ بات ٹھیک نہیں ہم منفی پوائٹ دے رہے ۔ اور پتا بھی چلے کون جلکُکرہ ہے جس سے کسی کے ڈبے بھی برداشت نہیں ہوتے ۔ :tongue:
اسطرح تو میں تو یہی سمجھوں گی ان ڈبوں کی آڑ لے کر کوئی اپنی دشمنی نکال رہا ہے ۔ سیدھی اور صاف بات کرنے کی اس میں ہمت نہیں ۔۔ اور تبھی چھپُ کر یہ شہریت کی آڑ میں اپنے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے ۔
01dance2.gif
 
شمشاد

لائبریرین
نکالنے دیں باجو بھڑاس، شاید اس طرح اُسے کچھ آرام آ جائے، ورنہ خطرہ ہے کہ اس کے خون کا دباؤ بڑھ جائے اور دماغ کو کوئی نقصان پہنچ جائے۔
 
ماوراء

محفلین
میں چاہتی ہوں اب تم بھی جوابی کاروائی کرو ،۔۔ اور دے دو منفی پوائنٹس :party:
فہیم ، عمار ، سارہ ، فرحت کہاں ہیں بھئی آپ سب ، میں فون کرکے سب کو بولتی ہوں دھاوا بول دو ان سب پے ۔ جن پے کسی کو شک شبہ ہے ۔ منفی کردو ۔۔، :battingeyelashes:
zzzbbbbnnnn.gif

باجو، مجھے ترس آ گیا ہے۔۔اتنی مشکل سے تو کسی کے سبز ڈبے ہوئے تھے۔۔۔اب میں دوبارہ سرخ کر دوں گی۔۔۔اس لیے سوچا رہنے دوں۔۔عیش کریں بچے۔:)
 
ظفری

لائبریرین
یہی بات ہے ساجد بھائی، ویسے میں منتظمین سے درخواست کرنے والا ہوں کہ جو بھی کسی کو مثبت یا منفی نقاط سے نوازے، اس کا نام بھی ظاہر ہو۔

شمشاد بھائی ۔۔۔ میں آپ سے بلکل متفق ہوں کہ مثبت اور منفی پوائنٹ دینے والا کا نام بھی ظاہر ہو ۔ اگر وہ وجہ بھی بیان کرے کہ کیوں مثبت اور منفی پوائنٹ دیئے ہیں تو اس سے پوائنٹ لینے والے کو اپنے منفی یا مثبت دونوں لحاظ سے جائزہ لینے میں آسانی ہوگی ۔ کیونکہ ذرا سی بدمزگی پر کسی کو منفی پوانئٹ دینا میں ذاتی عناد کے دائرے میں سمجھوں گا ۔ جس مقصد کے لیئے یہ آپشن تخلیق کیا گیا ہے یعنی آپ مثبت اور منفی تحریروں پر ردعمل ظاہر کریں ۔ وہ فوت ہوتا نظر آتا ہے اگر اس کا نام ظاہر نہ ہو ۔ ورنہ نہ ہی آپ کو معلوم ہو کہ آپ کو منفی یا مثبت پوائنٹ کس بناء پر ملے ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ پول کروا لیا جائے اس بات پر کہ نام ظاہر ہو یا نہ ہو۔

پہلے میں نے نام ظاہر کرنے پر مخالفت کی تھی کہ آئے دن جھگڑے ہوں گے، لیکن لگتا ہے اب کسی نے یہ مشغلہ اختیار کر لیا ہے کہ سوائے منفی نقاط دینے کے اور کوئی کام ہی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top