تیرہویں سالگرہ محفلین کے لیے "نمائندہ تصویر" یا "دستخط" کا انتخاب کریں!

یاز

محفلین
مکرمی یوسف سلطان صاحب کے لئے

arab_baby_boy_traditional_dress_kandura_CuteNewBaby.com_.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خلیل بھائی کو بھی پکڑیں۔ وہ دور کھڑے مسکرائی جا رہے ہیں۔ :)
ارے کوئی اس کی بھی خبر لو
جو دور کھڑے مسکرا ریا ہے

کہنے کو تو خلیل ہے لیکن
دشمنی خوب نبھا ریا ہے

اس بےتکی تک بندی پر تمام شعرا سے معذرت نہیں ہے۔ برداشت کرو سارے۔۔۔۔
 
مابدولت خود کو ایک ذی علم اور پرجلال شخصیت کے روپ میں ملاحظہ کرکے ازحد عجزوانکسار سے محظوظ و مسرور ہوئے اور اس اعزاز کے عنایت فرمانے پر عزیز برادرم یوسف سلطان کے ممنون ہیں ، چنانچہ ساعت قلیل کے بھی تاخیر بے جا کے مرتکب ہوئے بغیر مابدولت اس اوتار کو بسروچشم قبول کرنے میں فخرو طمانیت محسوس کرتے ہیں ۔:):)
 
Top