محفلین کے تکیہ کلام

شمشاد

لائبریرین
وہ لڑکی جو لڑکوں کی طرح وضع قطع بنا کر رکھے، اس کو ماہی منڈا کہتے ہیں۔ منڈا پنجابی زبان کا لفظ ہے، اس کا مطلب ہے لڑکا۔
 

ماوراء

محفلین
بڑی تو ہو ہی جاؤں گی، لیکن خاتون نہیں۔ :p

اچھا۔۔اب اس تھریڈ پر کوئی اور بات کرتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے بہت سی خواتین کا تکیہ کلام یہی ہو گیا ہے آج کل۔۔۔’ابھی میری عمر ہی کیا ہے‘
 

زینب

محفلین
پر میں تو سب کو کھلے دل سے اجازت دیتی ہوں‌مجھے آپا باجی کچھ بھی کہہ لو
 

ساجد

محفلین
کوئی یہ تو بتائے کہ تکیہ کلام ہوتا کیا ہے۔ ؟
محفل کے اراکین اتنے مشکل مشکل الفاظ کا استعمال کرتے ہیں کہ مجھ جیسا کم فہم تو الجھ ہی جاتا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
جب لوگ تکیہ پر سوئے ہوئے کلام کرتے ہیں‌تو اسے تکیہ کلام کہتے ہیں۔ :grin:
کیونکہ انہیں پتہ ہی نہیں‌ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
اسی طرح جب آپ گفتگو میں کوئی لفظ یا فقرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ہوئے یا عادتاً استعمال کرتے ہیں‌تو اسے بھی تکیہ کلام کہتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں تو سوتے میں بالکل نہیں بولتا، اور تکیے تو میں دو استعمال کرتا ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
تو لکھیں نہ باجو وہ مزے کے تکیہ کلام فون پر کیسے ہوتے ہیں ۔۔:battingeyelashes:




اسوقت تو مجھے چھوٹے بھا کا یاد ہے کہ '' گُڈ '' ہر بات پے گُڈ :chatterbox:
اور فہیم کا ہے '' صیح '' :grin:
اور ۔۔ باقیوں کے فلحال ذہن میں نہیں رہے :battingeyelashes:
یاد آئے تو بتاؤں گی ۔
ایک بندے کا بڑا تکیہ کلام ہے کہ ہر دو سیکینڈ کی بات میں ۔۔۔ جاناکہ ، کچھ اسطرح کا تھا
zzzbbbbnnnn.gif
کجناںکہ کرکے ہے ۔ اب ٹھیک سے یاد نہیں رہا مگر اس کجناں کا تو میں فون پے ہی مذاق کرلیتی تھی کہ ہر دو بات کے بعد کے یہ لفظ ضرور نکلتا ہے منہ سے ۔
zzzbbbbnnnn.gif

اور ہے بھی فنی ، :party: جو بندہ بات سن رہا ہوتا ہے مشکل سے ہی ہنسی کنٹرول کرتا ہوگا ۔۔۔
 
Top