محفلین کے انٹرویو

اکمل زیدی

محفلین
ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ کافی متنوع اقسام کے سوالات ہیں۔
کچھ سوال دیکھ کر بندہ سوچتا ہے کہ یہ سوال مجھ سے ہونا چاہیے تھا، اور کچھ سوال دیکھ کر بندہ شکر ادا کرتا ہے کہ میرے سے نہیں پوچھا۔ :)
قسم سے میرے دل کی بات کردی۔۔۔۔میں تو سمجھا تھا کہ میں اکیلا ہی سیانا ہوں ۔ یہاں۔ ۔ ۔:LOL::LOL:
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ کافی متنوع اقسام کے سوالات ہیں۔
کچھ سوال دیکھ کر بندہ سوچتا ہے کہ یہ سوال مجھ سے ہونا چاہیے تھا، اور کچھ سوال دیکھ کر بندہ شکر ادا کرتا ہے کہ میرے سے نہیں پوچھا۔ :)
آپ کی بات سے صد فیصد اتفاق ہے .. زاہد صاحب ایک بہت اچھے انسان ہی.. میں ان کی ذات کے ان گوشوں کو متعارف کرانا چاہتی تھی جس جانب ان کی لگن اور شوق ہے مگر اس کا.قطعا اندازہ نہیں کرپائی کہ دیگر محفلین کو دشواری ہوگی ... اب اس حوالے سے محتاط رہوں گی ..جو مشکل پیش آگئی اس کو درگزر کردیں اچھے بھائی کی طرح:)
 
ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ کافی متنوع اقسام کے سوالات ہیں۔
کچھ سوال دیکھ کر بندہ سوچتا ہے کہ یہ سوال مجھ سے ہونا چاہیے تھا، اور کچھ سوال دیکھ کر بندہ شکر ادا کرتا ہے کہ میرے سے نہیں پوچھا۔ :)
بھیا جب زاہد بھائی کا سوالنامہ پڑھا تو ہم نے تو شکر کے ساتھ صدقہ بھی دیا کہ ہماری باری پر پینل نے ہتھ ہولا رکھاتھا ۔
 
آپ کی بات سے صد فیصد اتفاق ہے .. زاہد صاحب ایک بہت اچھے انسان ہی.. میں ان کی ذات کے ان گوشوں کو متعارف کرانا چاہتی تھی جس جانب ان کی لگن اور شوق ہے مگر اس کا.قطعا اندازہ نہیں کرپائی کہ دیگر محفلین کو دشواری ہوگی ... اب اس حوالے سے محتاط رہوں گی ..جو مشکل پیش آگئی اس کو درگزر کردیں اچھے بھائی کی طرح:)
ارے یہ شکایت نہیں، تعریف تھی۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ کافی متنوع اقسام کے سوالات ہیں۔
کچھ سوال دیکھ کر بندہ سوچتا ہے کہ یہ سوال مجھ سے ہونا چاہیے تھا، اور کچھ سوال دیکھ کر بندہ شکر ادا کرتا ہے کہ میرے سے نہیں پوچھا۔ :)
آپ کسی بھی لڑی سے اپنے پسندیدہ سوال کا اقتباس لے کر اپنی لڑی میں جواب دے سکتے ہیں۔:)
 
(جو مجھے بہت مہنگی پڑتی ہے)
کیوں بھیا صاحبزادے ناراض ہو جاتے ہیں ؟
ٹارگٹ کلنگ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2013
بہت افسوس ہوا،اللہ کریم اپنے جوار رحمت کا سایہ عطا فرمائے۔آمین
"ایک میں ہی برا ہوں باقی سب لوگ اچھے ہیں":whistle: ۔ ۔ یہ تو خیر ایک گانے کے بول ہیں اسے جواب مت سمجھیے گا سچ کہوں تو یہ محفل ایک گلدستے کی طرح ہے اب آپ سے یہ پوچھا جائے کے کون سا پھول پسند ہے تو سب کی اپنی خوبصورتی ہے اسے کوئی سیاسی جواب مت سمجھیے گا میں انتہائی صاف گوئی سے کہہ رہا ہوں پھر بھی کچھ محفلین کے نام یہاں ضرور لونگا۔۔۔اور جن کے نہ لے سکوں انہیں قطعی۔۔ناپسندیدہ میں شمار مت کیجیے گا ۔۔وارث بھائی۔۔احمد بھائی-تابش صاحب۔۔چودہری صاحب ایک ادب دوست ہو کرتے تھے وہ زیک صاحب ۔۔۔فاتح بھائ نایاب صاحب۔۔ذیشان صاحب جماعتی بھائی ۔ظہیر صاحب ۔۔عاطف صاحب - حسان صاحب۔۔خلیل صاحب نیرنگ بھائی عدنان بھائی -آواز دوست صاحب عمران بھائ- اور بھی کئی ہیں۔۔۔
شکریہ بھیا آپ نے ہم جیسے اناڑیوں کو بھی اپنی فہرست میں جگہ دے رکھی ہے ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
کیوں بھیا صاحبزادے ناراض ہو جاتے ہیں ؟
نہیں وہ سود سمیت مجھے لوٹا دیتا ہے۔۔۔ :(
شکریہ بھیا آپ نے ہم جیسے اناڑیوں کو بھی اپنی فہرست میں جگہ دے رکھی ہے ۔
نہیں وہ بیس پورے کرنے تھے نا۔۔۔ :D
 
ربیع م

محفلین
یہ باقی سب تو ٹھیک چل رہا ہے لیکن انٹرویو پینل میں شامل اراکین کے انٹرویو کب شروع ہوں گے؟
 
زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ انٹرویو کے آغاز میں ذاتی اور عمومی دلچسپیوں سے متعلق سوالات ہوں تو زیادہ افراد کو اپیل کرتا ہے، اور انوالومنٹ بڑھتی ہے۔ :)
آغاز ہی ثقیل سوالات سے ہو تو دلچسپی صرف کچھ افراد تک محدود رہ جاتی ہے۔

خیر یہ مجھے محسوس ہوا تو کہہ دیا۔ اسے اعتراض نہ سمجھا جائے۔ اور میرا تجزیہ بالکل غلط بھی ہو سکتا ہے۔ :)
میرے تو سر کے اوپر سے گزر گیا
 
برادرم محمد امین صدیق! آپ کے جوابات پڑھ کر صحیح معانوں میں لطف آگیا. ایک طرف تو نثر پارے اس قدر خوبصورت ہیں اور دوسری طرف جوابات اس قدر کمپریہینسو انداز میں دیے گئے ہیں کہ ان میں سے مزید کوئی سوالات مجھ سے تو نہیں نکل پائے کہ تشنگی باقی ہی کب رہی. قریب قریب ہر سطر سے آپ کا خلوص مترشح ہے. سدا سکھی اور سلامت رہیے!
امید ہے بقیہ انٹرویو بھی.....بلکہ انٹرویو کو قدیم اردو میں کیا کہتے ہیں؟ آپ کے انٹرویو سے قبل میں نے واقعی لغت سے ڈھونڈا تھا، مگر نہ ملا. بتائیے! :)
قدیم اردو کا تو نہیں پتہ ویسے مصاحبہ کہتے ہیں۔

مریم بہنا ایک انٹرویو آپ کا بھی ہونا چاہیے۔آپ کی محفل کے لیے بہت سی خدمات ہیں۔
 
آپ جب چاہیں انٹرویو اور خدمات شروع کر سکتے ہیںَ :)

(ویسے حسن اتفاق کہہ لیں کہ میں آپ سے آپ کے انٹرویو کی اجازت کا سوچ رہی تھی۔)
چلیے ستائشِ باہمی کا اہتمام ہوجائے گا :) اب مجھے کوئی سے دو ساتھی چننے ہوں گے آپ کے خیال میں اس کارِ خیر میں کون حصہ لے گا؟ عدنان بھائی سے پوچھتا ہوں ۔دوسرا یہ کہ انٹرویو کے لیے جو لڑی بناتے ہیں اس کو ہائی لائٹ کرنے کا طریقہ بھی نہیں آتا۔
 
آپ کے خیال میں اس کارِ خیر میں کون حصہ لے گا؟
جو بھی لینا چاہے۔۔۔

دوسرا یہ کہ انٹرویو کے لیے جو لڑی بناتے ہیں اس کو ہائی لائٹ کرنے کا طریقہ بھی نہیں آتا۔
ہائی لائٹ کا مطلب؟ وہ ریڈ بینڈ؟ آپ محفل کی سالگرہ والے سیکشن میں جا کر لڑی بنائیں گے تو ہائی لائٹ خود بخود ہو جائے گی۔
 
جو بھی لینا چاہے۔۔۔

ہائی لائٹ کا مطلب؟ وہ ریڈ بینڈ؟ آپ محفل کی سالگرہ والے سیکشن میں جا کر لڑی بنائیں گے تو ہائی لائٹ خود بخود ہو جائے گی۔
جی درست ان شا اللہ ایک چھوٹے سے کام سے فراغت کے بعد انٹرویو کی تیاری کرتے ہیں آپ تیار رہیے گا :)
 
آج شام پانچ بجے مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبے کا اہتمام ہوگا۔ مصاحبے میں ما بدولت اور ہر دل عزیز محترم عدنان اکبری نقیبی صاحب مصاحبہ کمیٹی کی خدمات سر انجام دیں گے ۔
 
Top