محفلین کے انٹرویو

گزشتہ برس کے کامیاب الیکشن کے بعد ہم اس سالگرہ پر یہ سوچتے ہی رہے کہ مزید ایسی کون سی لڑی بنائی جائے جو سالگرہ کے پورے دورانیے میں فعال رہے۔ الیکشن دوبارہ کروانا تو کچھ ایسا سودمند نہ تھا کیونکہ دس ماہ کی قلیل مدت میں انتخاب تھوڑی بدلتا ہے۔ :) بھلا ہو ہمارے محمدظہیر بھیا کا کہ ان کے ذہن میں محفلین کے انٹرویو کا خیال آیا اور اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کا کام ہمارے سپرد کیا گیا۔ محفلین کے انٹرویو کی کمی ہمیں بھی کچھ عرصہ سے محسوس ہو رہی تھی کیونکہ کئی برس سے اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔ تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفلین کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ہماری اولین کوشش ہوگی کہ ایسے ذاتی نوعیت کے سوال نہ ہوں جو ناگوار گزریں تاہم انٹرویو دینے والے کو مکمل اختیار ہے کہ وہ جس سوال کا جس طرح جواب دینا چاہے دے اور ہمیں شرمندہ کیے بغیر آگے بڑھ جائے۔ :) محفلین سے التماس ہے کہ اس سلسلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ مزید برآں ہمارے پاس چالیس ہزار مراسلہ جات کا ہدف ہے ، اس طرح وہ بھی کسی طور منزل کی جانب بڑھے گا۔
:)
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
اچھا ہے۔ اس سے یہاں کے ماحول اور ممبرز کی نفسیات کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔
 

محمدظہیر

محفلین
محمدظہیر بھیا! کیا یہ زیادہ جلدی تو نہیں؟
ویسے نیک کام میں دیر کرنی تو نہیں چاہیے۔ :)
زبردست! بہت اچھا کیا ابھی شروع کیا..
اب سوالات بھی بنائے جانے چاہیے جو پرانے انٹرویوز سے ذرا مختلف اور اپڈیٹڈ ہوں... سوالات تیار کرنے کے لیے چاہیں تو مزید وقت لیں:)
 

فرقان احمد

محفلین
محفل کی خوب صورت روایت رہی ہے کہ انٹرویو لینے کے لیے متعلقہ محفلین سے اجازت لی جاتی تھی۔ امید ہے کہ اس روایت کی پاسداری کی جائے گی۔
 
محمد تابش صدیقی بھیا! آپ کی ریٹنگ نے ہمیں حوصلہ دیا ہے۔ اب آپ ہی اس کام میں مزید تجاویز بھی دیں۔ :)
بہت عمدہ سلسلہ ثابت ہو سکتا ہے، اگر مربوط ہو تو۔
اپنے ساتھ ایک، دو ٹیم ممبر بھی منتخب کر لیں. تاکہ کسی ایک فرد کی غیر موجودگی سے سلسلہ رکے نہیں۔
بنیادی طور پر کچھ سوال طے شدہ ہوں، پھر مزید جو سوال کوئی پوچھنا چاہے۔
 
محفل کی خوب صورت روایت رہی ہے کہ انٹرویو لینے کے لیے متعلقہ محفلین سے اجازت لی جاتی تھی۔ امید ہے کہ اس روایت کی پاسداری کی جائے گی۔
ویسے کچھ روایت شکنوں نے ہمیں زار زار رلایا بھی ہے۔ :) :) :)
سمجھنے والے سمجھ گئے ہوں گے جو نہیں سمجھے اُن کے لیے اس شعر کی تشریح یوں ہے کہ اس دفعہ امن ایمان نے روایتی طریقے سے انٹرویو اجازت مانگنے کی بجائے ڈائریکٹ انٹرویو شروع کردیا۔۔۔وجہ یہ کہ ماضی قریب میں بھی اجازت مانگی،نہ ملی۔اب بھی امید واثق تھی کہ نہیں ملے گی اس لیے اردو محفلین کی حمایت پر تھوڑا اکڑتے ہوئے یہ جسارت کرلی۔ٹھیکک کیا نا؟؟
 
Top