محفلین کے انٹرویو

ام اویس

محفلین
ہم دل وجان سے مریم افتخار صاحبہ سے مصاحبہ کے منتظر
اور
مصافحہ ، معانقہ وغیرہ کے لیے تیار ہیں

ذرا سامنے تو آؤ چھلیا ۔۔۔
معذرت پتہ نہیں کیوں ذہن میں چھن چھن ہونے لگی
 
معذرت پتہ نہیں کیوں ذہن میں چھن چھن ہونے لگی
ہمیں بھی ایک بات یاد آئی.
ادارہ ہذا میں جب بھی کسی کا پی ایچ ڈی ڈیفینس ہوتا ہے تو اس کے بعد آڈیٹوریم میں لوگ اس طرح اس سے معانقے اور مبارکباد کے لیے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں کہ ہمیں ہر بار کسی نا کسی شادی کی ویڈیو کا منظر یاد آتا ہے اور ذہن میں ایک ناشنیدہ سا گانا چلتا ہے 'مبارک ہو تم کو یہ.....'
پچھلے ماہ کی بات ہے کہ ایک پختون پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ سے ملنے کے لیے لوگوں کی اتنی بڑی لائن لگی ہوئی تھی کہ ڈیفینس کے بعد آڈیٹوریم سے باہر جانا محال تھا. ایک سینئر لڑکی نے کہا کہ 'مل تو آپ لوگ ایسے رہے ہیں جیسے پی ایچ ڈی نہ ہوئی اس کی شادی ہوئی ہے. ' تو اس سٹوڈنٹ نے کہا کہ 'میرے لیے یہ شادی سے بڑھ کر ہے. '
معلوم پڑتا ہے کہ وہ شادی شدہ تھا ورنہ ایسے موقع پر ہمارے عبداللہ بھائی یا عبدالرحمن بھائی ہوتے تو آپ کو پتا ہی ہے ان کے جوابات کیا ہوتے!

اب اس مراسلے سے بھی وہی والا ماحول جھلکتا ہوا محسوس ہو رہا ہے.
مصاحبہ کے منتظر
اور
مصافحہ ، معانقہ وغیرہ کے لیے تیار ہیں
ہمارا پی ایچ ڈی ڈیفینس تھوڑی نا ہے! :sneaky:
انٹرویو کے متعلق میرا تو خیال ہے کہ میں پہلے ہی بالکل عیاں ہوں جتنا ہوا جا سکتا ہے.
 
Top