محفلین کے انٹرویو

سین خے

محفلین
اتنا بھی کیا ڈر!

آپ نے میرا شیطان کی آنت لمبا انٹرویو تو پڑھ رکھا ہو گا۔ وہ بھی قدر کم کرنے میں نہیں آیا؟

جی پڑھا تو ہے پر چھوڑ چھوڑ کر پڑھا تھا :biggrin: جہاں تک قدر کی بات ہے تو جو میرے پرکھنے کے معیار ہیں ان کے حساب سے تو کمی نہیں آئی۔
 

سین خے

محفلین
جواب میں تاخیر کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
ان اپروچیبل نہیں ہوں البتہ confrontation سے ممکنہ حد تک بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔
جہاں تک فورم کی نظامت میں تبدیلی کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میں پہلے بھی اشارہ کر چکا ہوں کہ ہم بڑے پیمانے پر تبدیلی کا پلان رکھتے ہیں اور اس کے بارے میں جلد ہی پبلک فورم پر مشاورت کا آغاز بھی ہوگا۔

اس مراسلے پر غیر متفق کی ریٹنگ بنتی ہے۔ آپ یا ابن سعید بھائی میں سے کسی ایک کو ضرور محفل کی انتظامیہ میں رہنا چاہئے۔ یا پھر اگر آپ میں سے کسی کا چھوڑنا بہتتتتت ضروری ہے تو کسی اپنے قریبی ساتھی یا محفل کے بانیان یا پھر کسی ایسے سینئر رکن کا انتخاب کیجئے گا جو آپ کے ساتھ شروع سے رہے ہوں اور ان پر آپ کا اعتماد ہو۔ ویسے میرا اپنا خیال یہ ہے کہ کسی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

اس میں پبلک فورم پر مشاورت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ حضرات کی محفل پر سب سے زیادہ محنت ہے۔ اپنی محنت اٹھا کر برباد کرنے کے لئے کسی کو نہیں دی جاتی ہے۔ یہ ضرور دماغ میں رکھئے گا کہ لوگ اپنی انا کے پیچھے زندگیاں برباد کرنے سے نہیں چوکتے، محفل کیا چیز ہے۔ یہ بہت بڑی بیوقوفی ہوگی!

انتظامیہ کے فیصلوں سے اختلاف ہو سکتا ہے پر میرا اپنا خیال یہ ہے کہ محفل سے مخلص آپ ہی لوگ ہیں۔ آپ انتظامی فیصلوں یا ڈھانچے میں تبدیلی کر سکتے ہیں تو وہ ضرور کیجئے پر بڑی تبدیلیوں پر نظر ثانی کریں۔ اگر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے تو اور مدیران بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
 
Top