محفلین کے انٹرویو

۔ نام غالباً عربی الاصل ہے اور اس کے معنی ہیں "شان والا"۔ اس کا ہماری شخصیت پر اثر تکبر اور غرور کی صورت میں نکل سکتا تھا لیکن ابا حضور نے اس کا سدباب نام کے اگلے حصے "اصغر" سے کر دیا۔
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

تعلق تو خیبر پختونخواہ کے ایک شہر کوہاٹ سے ہے۔ بچپن اسی شہر میں گذرا۔ اس کے بعد کافی عرصہ پڑھائی اور جاب کے سلسلے میں راولپنڈی میں مقیم رہا، یوں پنڈی بوائے کہلانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، جو ایک دیرینہ خواب تھا۔
ہمیں یہ گمان تھا کہ آپ کے پی کے سے ہی‍ں اگرچہ آپ کی گفتگو سے نہیں لگتا. :)
ویسے آپ شیخ رشید سے امپریس تو نہیں؟ :) 'پنڈی بوائے'

چھوٹی عمر میں بورڈنگ سکول میں رہنے کی وجہ سے مجھ میں کافی تبدیلیاں آئیں۔
چھوٹی عمر میں کس جماعت سے کس جماعت تک بورڈنگ سکول میں رہنا پڑا اور کیوں؟
مزید یہ کہ پھر آپ کو کوکنگ اور کپڑے دھونے وغیرہ کی خوب پریکٹس ہوئی؟ :)

لیکن کتاب کی تلاش جاری رہی۔
پتا نہیں ایک ہمیں ہی کیوں اتنی جلدی مل جاتی ہیں کتابیں :sneaky:
محفل پر آ تے ہی عروض پر دو کتب تو جھولی میں آن گری تھیں جو اسی وقت چاٹ ڈالی تھیں.

کسی حد تک ٹرولنگ سے بھی محروم ہوتا۔
یہ ٹرولنگ کیا ہوتی ہے؟ اگر یہ وہی ہے جس کی طرف چند روز قبل شاہ صاحب نے اشارہ فرمایا تھا تو پھر اس کا مثبت پہلو کیا ہے؟ :)
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
مریم افتخار جی بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
بہت شکریہ اتنے اچھے لوگوں سے ملاقات کروانے کا
 
مریم افتخار جی بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
بہت شکریہ اتنے اچھے لوگوں سے ملاقات کروانے کا
ابھی تو بہت سے گوہر سیپیوں میں بند ہیں. :) آپ اپنی شراکت جاری رکھئیے، امید ہے ہماری آپ سمیت مزید بہت اچھی شخصیات سے ملاقات ہو نے والی ہے. :)

ویسے میں آپ کے انٹرویو کے لیے ہاں سمجھوں نا؟
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
لو جی یہ تو وہ معاملہ ہوگیا
جیہڑا بولے او ای کُنڈا کھولے
لگتا ہے سارا سال ہی آپ کا ارادہ لوگوں کے انٹرویو کرنے کا ہے سب سے آخر میں رکھ لیجیے گا تب تک محفل میں بات چیت کے اداب سیکھ لیں گے
 
لو جی یہ تو وہ معاملہ ہوگیا
جیہڑا بولے او ای کُنڈا کھولے
لگتا ہے سارا سال ہی آپ کا ارادہ لوگوں کے انٹرویو کرنے کا ہے سب سے آخر میں رکھ لیجیے گا تب تک محفل میں بات چیت کے اداب سیکھ لیں گے
ارے آپ تو اتنی پرانی محفلین ہیں آداب کی کیا بات کرتی ہیں!

جی یہ سلسلہ تقریبا جولائی کے آخر تک تو چلے گا ہی. سالگرہ کے ساتھ ہی اختتام ہوگا اس کا. ویسے رمضان کے آخری دس ایام کوئی نئی لڑی نہیں بنے گی. :)

آپ کا نام بھی ہم نے لسٹ میں شامل کر لیا ہے. :) اب تیار رہئیے گا پھر تب تک. :)
 
بھیا آپ کے نعرہ مستانہ سے ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آپ نے عدو کے ع کی جگہ ب لگا کر پڑھا ہے ۔
نہیں بھیا، ہم نے (جان بوجھ کر) دال پر تشدید نہیں لگائی تھی۔
اتنا مطلب تو وہاں دیکھے بغیر معلوم تھا۔
محفل پر متنازعہ ہونا مثالوں سے ثابت کریں۔
 
سید ذیشان

محفلین
:LOL:
ہمیں یہ گمان تھا کہ آپ کے پی کے سے ہی‍ں اگرچہ آپ کی گفتگو سے نہیں لگتا. :)
ویسے آپ شیخ رشید سے امپریس تو نہیں؟ :) 'پنڈی بوائے'
کیسے گمان کیا جبکہ تحریر سے معلوم نہیں ہوا؟ o_O
چھوٹی عمر میں کس جماعت سے کس جماعت تک بورڈنگ سکول میں رہنا پڑا اور کیوں؟
مزید یہ کہ پھر آپ کو کوکنگ اور کپڑے دھونے وغیرہ کی خوب پریکٹس ہوئی؟ :)
کیڈٹ کالج میں داخلہ ہوا 12 سال کی عمر میں۔ کپڑے وغیرہ تو دھوبی دھوتا تھا اور کھانے کے لئے میس تھا۔ جوتے وغیرہ خود پالش کرتے تھے۔ اس کے علاوہ الماری کی صفائی بھی خود کرتے تھے۔ ڈسٹ الرجی کی وجہ سے یہ کام مجھے زہر لگتا تھا، لیکن بصد مجبوری کرتا پڑتا تھا۔
پتا نہیں ایک ہمیں ہی کیوں اتنی جلدی مل جاتی ہیں کتابیں :sneaky:
محفل پر آ تے ہی عروض پر دو کتب تو جھولی میں آن گری تھیں جو اسی وقت چاٹ ڈالی تھیں.
:D:D
یہ ٹرولنگ کیا ہوتی ہے؟ اگر یہ وہی ہے جس کی طرف چند روز قبل شاہ صاحب نے اشارہ فرمایا تھا تو پھر اس کا مثبت پہلو کیا ہے؟ :)
از راہ مذاق بولا تھا۔ ٹرولنگ اور انٹرنیٹ کا تو چولی دامن کا ساتھ ہے۔:p
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
عرفان سعید بھائی کے انٹرویو کا کچھ حصہ پڑھنا باقی تھا۔ ان کا اب تک کا انٹرویو پورا پڑھ لیا ہے۔ ان کے خیالات اور افکار بہت ہی متاثر کن ہیں۔

اس کے علاوہ محمد تابش صدیقی بھائی کا انٹرویو بھی پڑھ لیا ہے۔ بہت ہی عمدہ انٹرویو تھا۔ ان کے خیالات پڑھ کر میرے نزدیک ان کی اور قدر اور عزت بڑھ گئی۔ بہت ہی نفیس اور نیک شخصیت کے مالک ہیں :)

محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی اور سید ذیشان بھائی کے انٹرویو بھی پڑھنا شروع کر دئیے ہیں۔ دونوں انٹرویو بہت ہی دلچسپ جا رہے ہیں۔

انٹرویوز میں میری جانب سے درجہ بندیاں دینا ابھی باقی ہیں جو کہ وقت میسر آنے پر دی جائیں گی :)
 
اور میں نے کبھی عروض کی کتاب کی جانب منہ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔ کسی نے زبردستی دکھا دی ہو، تو اور بات ہے۔
یاد تو مجھے بھی نہیں رہی. بس یوں ہے کہ پہلے ذہن قبول نہ کرتا تھا. پھر کرنے لگ گیا! اب ہمارا تعلق تو ادبی گھرانے سے نہیں نا ہے کہ وزن کا پتا ہو. ہم تو حتی الوسع اس سے بچنے کی کوشش کرتے تھے. :)
 
Top