محفلین کے انٹرویو

ہمارا تھوڑا تھوڑا دل کر رہا ہے کہ جو محفلین اپنے انٹرویو میں لیٹ جواب دیں ان کے کوئی نادیدہ نمبر کاٹ لیں. :ROFLMAO:

ہمارے محمد تابش صدیقی بھائی سے کچھ تو سیکھ لے کوئی!!! جنہوں نے مستعدی میں ہمیں بھی مات دے دی تھی. (n)
میں آج کل جتنا ویلا ہوں، کوئی اور مشکل ہی ہو۔
 
فرقان احمد

محفلین
آپ کا کیا خیال ہے کہ اتنی محنت کرنے اور شیروانی بنوانے کے بعد محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی ایسے ہی بھاگے چلے آئیں گے۔
پروٹوکول بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
پہلے ہم سُنا کیے کہ موصوف بذریعہ جہاز تشریف لائیں گے۔ اب اطلاع ہے کہ بذریعہ بس یہاں پہنچیں گے۔ ہم تو جانے کب سے منتظر ہیں۔ حضرت آ کر ہی نہیں دے رہے! :)

spelling-mistakes.jpg
 
سید عمران

محفلین
گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے محفل پر کل غیر حاضری رہی ۔
اپنی زندگی پر نام کے اثرات جانچ کا خیال ہمارے دل میں نہیں آیا۔
والدین کی جانب سے عدنان نام عطا ہوا اور عزیز و اقارب لاڈے میں عدو ،کالے خان کے نام سے بلاتے تھے ۔
جو لوگ بجا ضد اور بحث کرتے ہیں ۔
اس سائٹ کی مدد سے اردو ٹائپ کرنے سیکھی ۔اس ہی سیکھنے کے عمل کے دوران ہم نے محفل کو دریافت کیا اور خود کو کولمبس کے مساوی من لیا۔
اردو ویب کو اوپن کرکے جائزہ لیا ، جائزہ لینے پر ہمیں محفل پسند آئی ،ہم نے آئی ڈی بنائی اور اس دن کے بعد سے ہماری تربیت کا دور شروع ہے۔
محفل پر اور محفل سے باہر ہماری شخصیت متنازع ہے۔
لغات اکبری اور ان کا حل:
۱) گھریلوں
ایک سے زیادہ گھر ہونے کی صورت میں جمع کے صیغہ کے طور پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
۲) جانچ کا خیال
کوئی اسے کانچ کا خیال نہ سمجھے۔
۳) لاڈے
یہ بھی لاڈ کی جمع کا صیغہ ہے ، یعنی جب کسی پر بہت زیادہ لاڈ آئے۔
۴)جو لوگ بجا ضد اور بحث کرتے ہیں

بے جا ضد پر مصر رہنے والے کے لیے پر کشش ترغیبی اصطلاح۔
۵) اردو ٹائپ کرنے سیکھی

رمضان میں مؤنث صیغوں کے استعمال سے پرہیز کی ایک روشن مثال۔
۶)ہم نے محفل کو دریافت کیا اور خود کو کولمبس کے مساوی من لیا۔

من یعنی دل، یعنی یہ اور کولمبس عادات و اطوار اور سائز کے لحاظ سے بالکل ایک جیسے دل کے مالک ہیں۔
۷) محفل پر اور محفل سے باہر ہماری شخصیت متنازع ہے۔
کسی سے سخت ترین متفق ہونے کی صورت میں یہ جملہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
یار دوست بھی عدو کے نام سے بلاتے تھے
حق ہا۔ دوست دوست نہ رہا۔ یعنی دوستوں نے بھی عدو سمجھ لیا؟
40 ویں بہار ہم نے گزشتہ سال نومبر میں دیکھی ہے
ماشاء اللہ۔ جوانی تو اب شروع ہوئی ہے۔
محفل پر اور محفل سے باہر ہماری شخصیت متنازع ہے،
میرے خیال میں تو آپ سب سے غیر متنازعہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

ویسے متنازعہ کا مطلب کیا ہے؟
 
لغات اکبری اور ان کا حل:
۱) گھریلوں
ایک سے زیادہ گھر ہونے کی صورت میں جمع کے صیغہ کے طور پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
۲) جانچ کا خیال
کوئی اسے کانچ کا خیال نہ سمجھے۔
۳) لاڈے
یہ بھی لاڈ کی جمع کا صیغہ ہے ، یعنی جب کسی پر بہت زیادہ لاڈ آئے۔
۴)جو لوگ بجا ضد اور بحث کرتے ہیں

بے جا ضد پر مصر رہنے والے کے لیے پر کشش ترغیبی اصطلاح۔
۵) اردو ٹائپ کرنے سیکھی

رمضان میں مؤنث صیغوں کے استعمال سے پرہیز کی ایک روشن مثال۔
۶)ہم نے محفل کو دریافت کیا اور خود کو کولمبس کے مساوی من لیا۔

من یعنی دل، یعنی یہ اور کولمبس عادات و اطوار اور سائز کے لحاظ سے بالکل ایک جیسے دل کے مالک ہیں۔
۷) محفل پر اور محفل سے باہر ہماری شخصیت متنازع ہے۔
کسی سے سخت ترین متفق ہونے کی صورت میں یہ جملہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
شکر ہے اس لڑی میں تبصرے پر پابندی ہے ۔
 
سید عمران

محفلین
جناب الف عین سر ،
نوزائیدہ شعراء کی پرورش اور تربیت ۔
محمد تابش صدیقی بھیا ،
بھیا محبت اور ایثار کے پیکار، سیکھو اور سیکھاؤ
جاسمن آپا ،
آپا محفل کو ایک گھر کا درجہ ہوئے اپنی یا پرائی کوئی بھی پریشانی یا مسئلہ محفل میں پیش کرکے اس کا بہترین حل تلاش کرلیتی ہیں ۔
نوزائیدہ شعراء کے نام رکھنے کی ذمہ داری کس کی ہے بھلا؟؟؟
 
حق ہا۔ دوست دوست نہ رہا۔ یعنی دوستوں نے بھی عدو سمجھ لیا؟
بھیا آپ کے نعرہ مستانہ سے ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آپ نے عدو کے ع کی جگہ ب لگا کر پڑھا ہے ۔
ماشاء اللہ۔ جوانی تو اب شروع ہوئی ہے۔
الحمدللہ ،
حق ہا۔ دوست دوست نہ رہا۔ یعنی دوستوں نے بھی عدو سمجھ لیا؟

ماشاء اللہ۔ جوانی تو اب شروع ہوئی ہے۔

میرے خیال میں تو آپ سب سے غیر متنازعہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

ویسے متنازعہ کا مطلب کیا ہے؟
یہاں دیکھیں ۔
 
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا. بہت اچھا لگا آپ کے متعلق جان کر. فقط ایک بات سے اختلاف ہے اور وہ یہ کہ آپ متنازعہ شخصیت نہیں ہیں. اپ سے زیادہ بردبار اور عالی ظرف شاید ہی کوئی ہو. :)

انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے. بقیہ سوالات کے جوابات بھی دیجیے تاکہ آپ سے مزید سوالات کیے جائیں. (آخر کو شیروانی کے پیسے بھی تو پورے کرنے ہیں نا) :)
 
سید عمران

محفلین
امید ہے تابش بھائی نے آج عدنان بھائی سے متنازعہ کا مفہوم مع ہجے خوب اچھی طرح سمجھ لیا ہوگا۔۔۔
نیز عدو کے بجائے دشمن کے لیے بدو کی اصطلاح بھی ذہن نشین کرلی ہوگی۔۔۔
چراغ سے چراغ جلتا ہے۔۔۔
آدمی اسی طرح ایک دوسرے سے سیکھتا ہے!!!
 
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا. بہت اچھا لگا آپ کے متعلق جان کر. فقط ایک بات سے اختلاف ہے اور وہ یہ کہ آپ متنازعہ شخصیت نہیں ہیں. اپ سے زیادہ بردبار اور عالی ظرف شاید ہی کوئی ہو. :)

انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے. بقیہ سوالات کے جوابات بھی دیجیے تاکہ آپ سے مزید سوالات کیے جائیں. (آخر کو شیروانی کے پیسے بھی تو پورے کرنے ہیں نا) :)
بہنا جی آپ کے اعتماد اور خلوص کا شکریہ ۔شیراونی کے پیسے ہم نے پورے کرلیے ،وہ دراصل آج کل حلف برداریوں کا سلسلہ چل رہا ہے نا ۔
 
بہنا جی آپ کے اعتماد اور خلوص کا شکریہ ۔شیراونی کے پیسے ہم نے پورے کرلیے ،وہ دراصل آج کل حلف برداریوں کا سلسلہ چل رہا ہے نا ۔
دوستانہ و پرمزاح

بقیہ تین سوالات آؤٹ آف کورس ہیں جو اشارہ کمرہ امتحان سے باہر کی حلف برداریوں کی جانب چلا گیا؟ :)
 
Top